نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ نے  ہر طالب علم کے لئے  معیاری تعلیم کے مساوی مواقع پر زور دیا


کوئی بھی طالب علم  اس وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے کہ وہ اپنے کورس کی کتابوں یا  ٹیوشن کی فیس کی ادائیگی سے قاصر ہے:نائب صدر جمہوریہ

کامیاب ترین ہر ہندوستانی  پر یہ فرض ہے کہ وہ سماج اور ملک کی خدمت کرے:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے راجستھان یوتھ ایسوسی ایشن کی ڈائمنڈ جبلی تقریبات کا افتتاح کیا

Posted On: 31 JUL 2022 8:18PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  ہر طالب علم کے لئے معیاری تعلیم تک مساوی مواقع پر زور دیا ۔  جناب نائیڈو نے زوردیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی طالب علم اس وجہ سے پیچھے نہیں ہٹناچاہئے کہ وہ اپنی کورس کی کتابوں کی خریداری اوراپنی ٹیوشن فیس کی ادائیگی سے قاصر ہے۔ انہوں نے آگے کہاکہ  ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ تعلیم تک مساوی رسائی کی تمام رکاوٹیں ختم ہوجائیں۔

راجستھان یوتھ ایسوسی ایشن کی ڈائمنڈ جبلی تقریبات کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے تعلیم کو تبدیلی کے  سب سے زیادہ طاقتور ایجنٹ کے طوربتایاجو ملک کی ترقی کی رفتارکو بڑھا سکتا ہے ۔

جناب نائیڈو نے مشاہدہ کیا کہ جغرافیائی لحاظ سے فائدے اورانتہائی صلاحیت مندنوجوانوں کی موجودگی کے پیش نظر مختلف شعبوں میں ہندوستان کے عالمی لیڈر بننے کے بڑے امکانات موجودہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضاہے کہ تعلیم یافتہ بڑی تعداد میں دستیاب افرادی قوت کے اس وسیع ذخیرہ کو اعلی ترین ہنرمندافرادی قوت میں بدلاجائے جو ڈجیٹل قیادت والی ضروریات کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو ، اکیسویں صدی علم پر مبنی ترقی سے ہم آہنگ ہو ۔ انہوں نے مزید کہاکہ انکے کلی مضمرات کو نوجوان اذہان کی صلاحیت اور  تخلیقی توانائیوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ہندوستان کو مضبوط ترین ممالک کی صف میں شامل کرناہوگا۔

 

 

 

 

ہندوستانی ثقافت کے عظیم اقدارکویاد کرتے ہوئے جناب نائیڈونےکہاکہ  یہ ہرہندوستانی پر یہ فرض ہے جنہوں نے کامیابی، شہرت اور زندگی میں دولت حاصل کی ہے ، وہ واپس سماج اورملک کی خدمت میں بھی اپناوقت صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر کے لئے کام کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ تمام شہریوں کو سرگرمی سے آگے آناہوگا اور ہم وطنوں کی فلاح وبہبودکے لئے اپنا تعاون پیش کرنا ہوگا ۔

لوگوں کو دوسروں کے لئےرحم دل بننےکی نصیحت کرتے ہوئےجناب نائیڈونےتمام افراد سےاپیل کی کہ وہ ضرورتمندوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں اوران کی مددبھی کریں، جیسا کہ ہم کامیابی کی طرف آگےبڑھ رہے ہیں اس دوران یہ خیال رکھناہوگا کہ کوئی بھی ہمارا بھائی یا بہن پیچھےنہ چھوٹنےپائے  ،انہیں ہرممکن مدد پہنچانی ہوگی ۔ہندوستان کےماضی کے وقار کو یادکرتےہوئےانہوں نے ملک کودوبارہ عظیم بنانےکے لئےانہوں نے ہرایک سے کام کرنے کی اپیل کی ۔

 ہر کسی سے اپنی مادری زبان کا احترام کی بات کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے والدین سے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ مادری زبان میں بات کرنے کی گزارش کی ۔بیرون ملک جانےکے خواہشمند نوجوانوں کو مشورہ دیتےہوئے کہا کہ  انہیں مادروطن کی خدمت کے لئے سیکھنا، کمانا اور واپس وطن آنا چاہئے ۔ انہوں نےزوردیتے ہوئے کہا کہ آپ کواپنےسماج کی خدمت کے لئے اپنے ملک واپس آنا چاہئے اوراپنے والدین اور دادا دادی کے ساتھ وقت صرف کرنا چاہئے۔

جناب نائیڈونےراجستھان یوتھ ایسوسی ایشن کی ستائش کی جو چنئی میں آبادراجستھانی کمیونٹی کی سب سے قدیم تنظیموں میں سے ایک ہے اوریہ تنظیم ’ آر وائی اےبینک پروجیکٹ‘ کے تحت  کورس کی مفت کتابیں ضرورت مندطلباءکودستیاب کرکے تعلیم کے مقصد کوپوراکررہی ہے۔ جناب نائیڈونےراجستھان یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے علاقےمیں  متعدددیگر اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا ،یہ تنظیم صحت کی دیکھ ریکھ اورخوراک کےتحفظ سمیت دیگر شعبوں میں کام کررہی ہے ۔ ایک کمیونٹی کے طور پر ’شیئر اورکیا‘ اور راجستھان یوتھ ایسوسی ایشن کو اپنے قدیم فلسفےکو زندہ رکھنا ہوگا جو ایک اچھا رول ماڈل ہے ۔

 ہندوستان جیسے ایک بڑے ملک میں ہر ایک چیز کو صرف حکومت پر نہیں چھوڑ سکتے۔  جناب نائیڈو نےسماجی خدمت کی تنظیموں اور ماہر فلسفیات سے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومت کی کوششوں میں مدد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ سماجی خدمت آپ کو خوشی دیتی ہے اور غریبوں کی خدمت خدا کی خدمت ہے ۔

ہندومذہب اورکارخیر سے متعلق اثاثےکےریاستی وزیر  جناب پی کے سیکربابو ، راجستھان یوتھ ایسوسی ایشن کے صدرجناب دنیش مہتا ، راجستھان یوتھ ا یسوسی ایشن کے سکریٹری جناب اشیش جین ، آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائریکٹرجناب وی کاماکوٹی  اور دیگر متعدد شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

************

 

 

 

ش ح ۔ ع ح۔ ف ر

U. No.8450

 


(Release ID: 1846886) Visitor Counter : 127