امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کل چنڈی گڑھ میں منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی کے موضوع پر قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے
یہ پہلی ایسی قومی کانفرنس ہے جس میں مرکزی وزیر داخلہ مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور منشیات نافذ کرنے والی مختلف ایجنسیاں سب ایک پلیٹ فارم پر ہوں گی
یہ کانفرنس منشیات کی لعنت سے ملک کو آزاد کرانے کے مودی حکومت کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہے
وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے سامنے دہلی، چنئی، گوہاٹی اور کولکتہ میں این سی بی کی ٹیموں کے ذریعہ 30 ہزار کلو سے زائد منشیات جلا کر ٹھکانے لگائی جائیں گی
وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر این سی بی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر 75 ہزار کلوگرام منشیات تباہ کرنے کا عہد کیا ہے
این سی بی نے منشیات ٹھکانے لگانے کی مہم 01 جون 2022 سے شروع کی تھی، اب تک این سی بی کی ٹیموں نے 29 جولائی تک 11 مختلف ریاستوں میں تقریبا 51,217.8402 کلو گرام منشیات ٹھکانے لگائی ہیں
Posted On:
29 JUL 2022 7:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 جولائی 2022:
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کل چنڈی گڑھ میں منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی کے بارے میں قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
کانفرنس میں ہریانہ، ہماچل پردیش اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ، چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر، بی ایس ایف، این آئی اے اور این سی بی کے افسران کے علاوہ متعلقہ ریاستوں کے اے این ٹی ایف سربراہان اور این-کورڈ کے ارکان بھی موجود ہوں گے۔
یہ پہلی ایسی قومی کانفرنس ہے جہاں مرکزی وزیر داخلہ، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور منشیات نافذ کرنے والی مختلف ایجنسیاں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گی۔
اس سے ملک کو منشیات کی لعنت سے آزاد کرانے کے مودی حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
ملک بھر میں چار مختلف مقامات پر این سی بی کی ٹیمیں اس پروگرام کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر داخلہ امیت شاہ کے سامنے 30 ہزار کلو گرام سے زائد منشیات ٹھکانے لگائیں گی۔
یہ چار مقامات ہیں: دہلی، چنئی، گوہاٹی اور کولکتہ۔
نمبر شمار
|
مقام
|
ٹھکانے لگائی جانے والی منشیات کی مقدار (کلو گرام میں)
|
1
|
دہلی
|
19,320
|
2
|
چنئی
|
1,309.401
|
3
|
گوہاٹی
|
6,761.63
|
4
|
کولکتہ
|
30,77.753
|
|
کل مقدار
|
30,468.784 کلوگرام
|
وزیر اعظم نریندر مودی کی آزادی کا امرت مہوتسو منانے کی اپیل پر این سی بی نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی قیادت میں آزادی کے 75 سال بعد 75 ہزار کلوگرام منشیات کو تباہ کرنے کا عہد کیا ہے۔
این سی بی نے منشیات ٹھکانے لگانے کی مہم 01 جون 2022 سے شروع کی تھی، اب تک این سی بی کی ٹیموں نے 29 جولائی تک 11 مختلف ریاستوں میں تقریبا 51,217.8402 کلو گرام منشیات ٹھکانے لگائی ہیں۔
کل وزیر داخلہ کے سامنے 30,468.784 کلو گرام منشیات ٹھکانے لگانے کے بعد یہ مقدار این سی بی کے ہدف کو عبور کرتے ہوئے تقریبا 81,686.6242 کلوگرام تک پہنچ جائے گی، جو کہ منشیات سے پاک بھارت کی جنگ میں ایک بڑی حصولی یابی ہے۔
***
(ش ح - ع ا- ع ر)
U. No. 8394
(Release ID: 1846409)
Visitor Counter : 177