عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

2014ء سے اب تک مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں 7لاکھ 22ہزار سے زیادہ لوگوں کومستقل نوکری ملی


ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ بجٹ 22-2021ء کے ذریعے شروع کئے گئے پیداوار سے مربوط پہل (پی ایل آئی)منصوبوں میں 60لاکھ نئے روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت ہے

Posted On: 27 JUL 2022 1:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی:27؍جولائی2022:

2014ء سے اب تک مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں 7لاکھ 22ہزار سے زیادہ لوگوں کومستقل نوکری ملی۔

آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر مملکت(آزدانہ چارج)، سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاءڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ روزگار پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار میں بہتری لانا سرکار کی اولیت ہے۔

2014ء سے مرکزی سرکار کے مختلف محکموں میں تقرری کے لئے بھرتی  ایجنسیوں کے ذریعے سفارشی امیداواروں کی تعداد درج ذیل ہے:

 

سال

کل

2014-15

1,30,423

2015-16

1,11,807

2016-17

1,01,333

2017-18

76,147

2018-19

38,100

2019-20

1,47,096

2020-21

78,555

2021-22

38,850

کل(22-2014)

7,22,311

 

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ  اس کے علاوہ حکومت ہند نے ملک میں روزگار پیدا کرنے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔بجٹ 22-2021ء نے روپے کے اخراجات کے ساتھ پیداوار سے مربوط پہل (پی ایل آئی)منصوبے شروع کئے ہیں۔ 22-2021ء سے شروع ہونے والے 5سال کے لئے 1.97کروڑ روپے کافنڈ مختص کیا گیا ہے۔سرکار کے ذریعے لاگو کئے جارہے پی ایل آئی منصوبوں میں 60لاکھ نئے روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ پی ایل آئی منصوبہ متعلقہ وزارتوں؍محکموں کے ذریعے مقررہ جامع مالی حدوں کے اندر نافذ کی جاتی ہے۔

خود روزگار کی سہولت کے لئے سرکار کے ذریعے پردھان منتری مُدرا یوجنا(پی ایم ایم وائی)لاگو کی جارہی ہے۔ پی ایم ایم وائی کے تحت 10 لاکھ روپے تک کے کولیٹرل مفت قرضہ جات بہت چھوٹے؍چھوٹے کاروباری اداروں اور اشخاص کو ان کی کاروباری سرگرمیاں قائم کرنےیا ان کو وسعت دینے میں اہل بنانے کے لئے فراہم کئے جاتے ہیں۔

سرکار یکم جون 2020ء سے پردھان منتری اسٹریٹ وینڈر ز کی آتم نر بھر نِدھی(پی ایم-سونِدھی یوجنا)کو لاگو کررہی ہے، تاکہ ریہڑی پٹری والوں کو ان کے کاروبار کو پھر سے شروع کرنے کے لئے کولیٹرل مفت ورکنگ کیپٹل قرض کی سہولت مل سکے، جو کووڈ -19وباء کے دوران منفی طور سے متاثر ہوئے ہیں۔

کووڈ-19وباء کے دوران نئے روزگار کو پیدا کرنے اور روزگار کو ہوئے نقصان کی بحالی کے لئے نوکری دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی غرض سے یکم اکتوبر 2020ء سے آتم نر بھر بھارت روزگار یوجنا(اے بی آر وائی)شروع کی گئی ہے۔ مستفدین کے اندارج کی آخری تاریخ 31مارچ 2022ء تھی۔ 13 جولائی 2022ء تک 59.54لاکھ مستفدین کو فائدہ پہنچایا گیا ہے، جن میں سے 53.23لاکھ مستفدین نئے شامل ہوئے ہیں۔

ان پہلوں کے علاوہ سرکار کے مختلف اہم پروگرام جیسے میک اِن انڈیا، اسٹارٹ اَپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اسمارٹ سٹی مشن، احیا اور شہری تبدیلی کے لئے اٹل مشن، پردھان منتری کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام(پی ایم ای جی پی)، مہاتماگاندھی قومی دیہی ترقیاتی گیارنٹی اسکیم(ایم جی این آر ای جی ایس)، پنڈت دین دیال اُپادھیائے گرامین کوشل یوجنا(ڈی ڈی یو-جی کے وائی)، دین دیال انتودیہ یوجنا قومی شہری روزی روٹی مشن(ڈی اے وائی-این یو ایل ایم)وغیرہ بھی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی سمت میں سرگرم ہے۔ اس کے علاوہ پی ایم گتی شکتی حکومت ہند کا ایک انقلابی نظریہ ہے، جو صاف توانائی اور  سب کا پریاس کے ذریعے شروع کیا گیا ہے، جس سے سب کے لئے وسیع نوکری اور کاروبار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8240)



(Release ID: 1845572) Visitor Counter : 132