مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

فائیو جی نیٹ ورک

Posted On: 27 JUL 2022 2:49PM by PIB Delhi

امکان ہے کہ ٹیلی کوم پرووائڈرز کے ذریعے ، 23-2022 کے دوران فائیو جی موبائل سروس کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔ ٹیلی مواصلات کے محکمے نے ، 15 جون 2020 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے، 600 میگاہرٹز،700میگاہرٹز، 800 میگاہرٹز، 900 میگاہرٹز، 1800 میگاہرٹز، 2100 میگاہرٹز، 2300 میگاہرٹز، 2500 میگاہرٹز، 3300 میگاہرٹز اور 26 گیگا ہرٹز بینڈز میں اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل پہلے ہی شروع کردیا ہے جس میں 5جی خدمات کے آغاز کے لیے درکار اسپیکٹرم شامل ہے۔

ٹیلی مواصلات کے محکمے نے ملک میں 5 جی مصنوعات کی ڈیزائن کی قیادت میں ، مینوفیکچرنگ کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ٹیلی مواصلات اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کی تیاری  کے لیے ، پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) کی اسکیم کے رہنما خطوط میں ترمیم کی ہے۔ان میں سے ایک ترمیم ، ڈیزائن کی قیادت کے معیار کو پورا کرنے والے مصنوعات کے لیے 1 فیصد سے زیادہ کی ترغیب ہے۔ درخواست کے لیے ونڈو 21 جون 2022 سے 5 اگست 2022 تک کھلی رہے گی۔اس کے علاوہ، موجودہ پی ایل آئی مستفیدین کے علاوہ، مجموعی طور پر 26 قومی/ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے 21 جولائی 2022 تک اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ معلومات مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوسنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8226

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1845534) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Gujarati , Telugu