ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیلگوں معاشی پالیسی

Posted On: 27 JUL 2022 12:48PM by PIB Delhi

ارضیاتی  علوم (ارتھ سائنسز)  کی وزارت ملک کے لئے نیلگوں معیشت سے متعلق قومی پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

بھارت کی  نیلگوں معیشت سے متعلق ایک ڈرافٹ پالیسی فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ بلیو اکونومی پالیسی فریم ورک کے مسودے میں ساحلی علاقوں کی پائیدار ترقی کے لئے میری ٹائم ڈومین کے  تمام شعبوں (جاندار، غیر جاندار وسائل ، سیاحت، سمندری توانائی وغیرہ ) کے بہترین استعمال کا تصور کیا گیا ہے۔ اس پالیسی دستاویز میں  نیشنل اکاؤنٹنگ فریم ورک فار بلیو اکونومی اور اوشین گورننس، کوسٹل میرین اسپیشل پلاننگ اینڈ ٹورزم پرائریٹی میرین فشیریز اکوا کلچر اور فش پروسیسنگ سے متعلق کلیدی سفارشات، مینوفیکچرنگ، ابھرتی ہوئی صنعتیں، تجارت، ٹکنالوجی، خدمات و فروغ ہنر مندی، لاجسٹکس بنیادی ڈھانچہ اور جہاز رانی، ساحلی اور گہرے سمندر میں کانکنی  اور آف شور انرجی و سکیورٹی، اسٹرٹیجک جہتیں اور بین الاقوامی  مشغولیت، شامل ہیں۔

مجوزہ  قومی نیلگوں معیشت مشاورتی کونسل / نیشنل بلیو اکونومی ایڈوائزری کونسل (بی ای اے سی) میں متعلقہ وزارتوں / محکموں کے سکریٹریز بطور اراکین  شامل ہوں گے۔ اس میں ساحلی ریاستوں کے چیف سکریٹریز / پرنسپل سکریٹریز  اور صنعت کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

مسودہ پالیسی دستاویز کو عام لوگوں اور تمام متعلقہ  حصص داروں کے تبصروں اور آرا کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ وزارتوں/ محکموں / پارلیمنٹ کے اراکین، غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) صنعت کے نمائندوں اور عام لوگوں سے موصول ہونے والے گراں قدر  تبصروں / تجاویز پر غور و فکر کیا گیا اور  اسی کے مطابق پالیسی دستاویز پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

’سووچھ پرتھوی، سووچھ ساگر‘ تھیم کے تعلق سے کوئی سرگرمی نہیں ہے۔ تاہم ’سووچھ ساگر، سرکشت ساگر‘ کے عنوان سے ایک سرگرمی کا نفاذ کیا جارہا ہے۔ یہ ساحلی  اضلاع کے ساتھ ساتھ کم از کم 75 ساحلوں کی صفائی کے لئے 75 دنوں پر مشتمل ایک طویل ساحلی صفائی ہے جو 5 جولائی 2022 کو شروع ہوئی تھی اور 17 ستمبر 2022 کو ’بین الاقوامی ساحلی صفائی کا دن‘ پر ختم ہوگی۔ یہ سرگرمی ارضیاتی علوم کی وزارت کے ذریعہ انڈین کوسٹ گارڈ ، ماحولیات، جنگلات و آب ہوا کی تبدیلی کی وزارت،  نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت ، قومی آفات بندوبست اتھارٹی، پریاورن سنرکشن گتی ودھی اور سرکاری محکموں، رضا کار تنظیموں، عوام و طلبا کے اشتراک سے انجام دی جارہی ہے۔

اقدامات / پہل میں اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں  ارتھ ڈے، اوشین ڈے وغیرہ کے توسط سے ، مسائل سے متعلق  بیداری مہم ، مقابلوں اور ورکشاپوں / سیمیناروں کے لئے تعاون شامل ہوگا۔

یہ معلومات ارتھ سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م۔ن ا۔

U- 8221


(Release ID: 1845300) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Marathi , Telugu , Kannada