جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم سی جی نے دہلی میںیمناندی  کے 7 گھاٹوں پر کلینیمنا مہم کا اہتمام کیا


صفائی مہم کا مقصد ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کے لیے ندیوں کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری  پیدا کرنا ہے

Posted On: 23 JUL 2022 4:24PM by PIB Delhi

 

یمنا ندی  کے لیے جاری بیداری مہم کے ایک حصے کے طور پر، نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) اور این جی اوز کے ایک گروپ نے آج قومی راجدھانی میںیمنا کے 7 گھاٹوں پر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ اسکولوں کے طلباء نے 7 گھاٹوں بشمول کالندی کنج، نگم بودھ گھاٹ، سگنیچر برج، سونیا وہار پشتہ 1، ٹھوکر # 17 سونگر پور، ٹھوکر # 18 گاندھی نگر اور ٹھوکر # 21 گاندھی نگر پر منعقد کی گئی شرم دان سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) اور دہلی میونسپل کارپوریشن  (ایم سی ڈی) کے افسران بڑی تعداد میں صفائی مہم میں شامل ہوئے، جو صبح 7.30 بجے شروع ہوئی تھی۔

 

جن  غیرسرکاری تنظیموں نے  صفائی مہم میں حصہ لیا ان میں بھارتیم، روٹری منتھن، ارتھ واریئرز،یووا پریورتن فاؤنڈیشن، ایس وائی اے وغیرہ شامل ہیں۔ یہ ایک  معمول کی سرگرمی ہے جوہر ماہ  کے چوتھے سنیچر کو منعقد کی جاتی  ہے۔

این ایم سی جی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) جناب ڈی پی  متھوریہ نے اس تقریب میں حصہ لیا اور فریقوں ، خاص طور پر چھوٹے بچوں کے ساتھ، ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کے لیے ہماری ندیوں کو صاف رکھنے کی اہمیت پر بات چیت کی۔ انہوں نے شرکا کو اس کلینیمنا تحریک کا حصہ بننے کی ترغیب دی جو زور پکڑ رہی ہے۔

 

گنگا ندی کی معاون ندیوں کی صفائی، خاص طور پر یمنا، نمامی گنگا پروگرام کے توجہ والے موضوع   میں سے ایک ہے۔ نمامی گنگے پروگرام کے تحت تعمیر کردہ کورونیشن پلر پر 318 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی مارچ میں شروع کیا گیا تھا، جبکہ  این ایم سی جی کے مالی تعاون سے یمنا پر 3 دیگر اہم ایس ٹی پیز کو دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ ان میں رٹھالا، کونڈلی اور اوکھلا شامل ہیں، جو ایشیامیںسب سے بڑے ایس ٹی پیز میں سے ایک ہیں۔ اس سے یمنا میں گرنے والے نالوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ یمناندی  میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے دہلی میں نمامی گنگے پروگرام کے تحت گندے نالوں کوصاف کرنے کےلیے  تقریباً 2354 کروڑ روپے کی لاگت سے  کل 12 پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔

 

************

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:8030)


(Release ID: 1844319) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Marathi