کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت نے جی ای ایم کے ذریعے سرکاری خریداری کے لیے 15 اگست تک 75 فیصد اور رواں مالی سال کے اختتام تک 100 فیصد خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے


جناب پیوش گوئل نے جی ای ایم کے ذریعے سرکاری خریداری میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے اور سخت کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا

حکومت کے لیےجی ای ایم کے ذریعےسرکاری خریداری کی لاگت کو کم کرنے کے لیےمطالبے کا  یکجا ہونا: شری گوئل

اجتماعی کوششوں سے، جی ای ایم دنیا کا سب سے بڑا سرکاری خریداری کا پلیٹ فارم بن سکتا ہے: شری گوئل

Posted On: 22 JUL 2022 9:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کی ہدایت پر ،  جی ا ی ایم یعنی گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کا ایک جائزہ اجلاس کامرس اور صنعت کے  وزیر جناب پیوش گوئل کی  صدارت میں آج منعقد ہوا۔ 50 سے زیادہ مرکزی حکومت کے خریدار، وزارتوں اور سی پی ایس ایز کو خریداروں کی فیڈبیک حاصل کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

جناب گوئل نے مختلف خریدار تنظیموں کی جانب سے  جی ای ایم کے توسط سے اپنی خریداری میں اضافہ کرنے کی کوششوں کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نے 15 اگست 2022 تک جی ای ایم کے ذریعے 75 فیصد سرکاری خریداری اور موجودہ مالی سال کے اختتام تک جی ای ایم کے ذریعے 100 فیصد سرکاری خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ جی ای ایم سرکاری خریداری کے اعداد وشمار پر کڑی نظر رکھنے اور ایڈوانس اینالیٹکس اور اے آئی ایم ایل پر مبنی اس کا استعمال کرتے ہوئے، کسی بھی طرح کے انحرافی رویے کی  نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے کسی بھی منحرف رویے کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جاسکے۔

وزیر موصوف نے اس تاثر کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ سرکاری خریداری بدعنوانی کا ایک ذریعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جی ای ایم نے عوامی خریداری کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جی ای ایم، تمام شراکت داروں کے ساتھ اپنی مصروفیات کو جاری رکھے گا اور پیشرفت کرتے ہوئے سرکاری خریداری میں آسانی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ انھوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جی ای ایم کو دوسرے سرکاری نظاموں کے خلاف بینچ مارک کرنے کے بجائے قرضے کے لحاظ سے بہترین بنانے کے ساتھ بینچ مارک کیا جائے۔

جناب گوئل نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جی ای ایم میں جس طرح کا اعداد وشمار تیار کیا جارہا ہے اس سے یقینی طور پر حکومت کو سرکاری خریداری میں شفافیت  اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایک ہی پورٹل کے ذریعے مانگ کے یکجا ہونے سے حکومت کے لیے بھی خریداری کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اجتماعی دانشمندی اور تمام شراکت داروں کی اجتماعی کاوشوں سے ، جی ای ایم دنیا میں سرکاری خریداری کے لیے سب سے بڑا بازار بن سکتا ہے۔

جائزہ میٹنگ کے دوران، خریدکنندگان کو گذشتہ ایک سال میں جی ای ایم کے متعلق تعمیلی نئی خصوصیات اور افعال کے بارے میں نیز مستقبل قریب میں منصوبہ بند پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ پورٹل پر مزید بہتری کے لیے خرید کنندگان کے سوالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کا حل نکالا گیا یا ان کا نوٹس لیا گیا۔ خرید کنندگان کی بڑی تعداد میں  سرکاری خریداری کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے، جی ای ایم کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی ہے۔

جی ای ایم نے اپنے آغاز کے بعد سے ہی اہم پیشرفت کی ہے۔ گذشتہ چار سالوں میں مجموعی تجارتی قدر(جی ایم وی) کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مالی سال

سالانہ جی ایم وی (ہندوستانی روپئے)

گذشتہ برس کے مقابلے میں پیشرفت

مالی سال 2018-19

16,972 کروڑ

 

مالی سال 2019-20

22,580 کروڑ

33فیصد

مالی سال 2020-21

38,280 کروڑ

70فیصد

مالی سال 2021-22

106760 کروڑ

178 فیصد

 

جی ای ایم میں تقریباً 61440 سرکاری خریدار تنظیمیں شامل ہیں اور تقریباً 47.99 لاکھ فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرانے والے ہیں جن کی 41.44 لاکھ سے زیادہ پیداواری پیشکشیں اور 1.9 لاکھ خدماتی پیش کشیں ہیں۔ تمام ریاستیں (سکم کے علاوہ) پہلے ہی جی ای ایم کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرچکی ہیں۔ تقریباً 239 سی پی ایس یوز بھی جی ای ایم پر رجسٹرڈ ہیں اور جی ای ایم پورٹل کے ذریعے اہم خریداری کر رہے  ہیں۔

جی ای ا یم نے پلیٹ فارم کو مزید جامع بنانے کے مقصد سے ، ذاتی مدد کے گروپس (جی ایچ جیز)، قبائلی برادریوں، دستکاروں، بنکروں اور ایم ایس ایم ایز  کی مصنوعات کو  آن بورڈ کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔جی ای ایم پر تمام کاروبار کا 57 فیصد ایم ایس ایم ایز اکائیوں کے ذریعے  آیا ہے اور 6 فیصد سے زیادہ کا حصہ   خواتین کاروباریوں نے فراہم کیا ہے۔ جی ای ایم بنیادی سطح پر  پنچایتوں کو آن لائن کی خریدوفروخت کی اجازت دینے کے لیے، پنچایتی راج اداروں کے ساتھ بھی انضمام کر رہا ہے۔ بنیادی سطح پر  لاجسٹک خدمات کی توسیع کے لیے ، جی ای ایم ، انڈیا پوسٹ کے ساتھ انضمام کے اعلیٰ درجے کے مرحلے میں بھی ہے۔جی ای ایم سہائے چھوٹے فروخت کنندگان کو جی ای ایم پر موصول ہونے والے آرڈرس کے خلاف مختلف مربوط قرض دہندگان سے کریڈٹ فائنانسنگ حاصل کرنے میں سہولت  فراہم کرنے کے لیے، جی ای ایم کا ایک اور اقدام ہے۔

سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) ہندوستان میں سرکاری خریداری کاایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جس کا تصور وزیر اعظم نے کیا تھا۔ وزیر اعظم کے ذریعے بیان کردہ جی ای ایم کے وژن کا مقصد، شمولیت کے تین ستونوں کو آگے بڑھانا تھا، جن میں  شمولیت، اٹینڈنٹ لاگت کی بچت کے ساتھ کارکردگی اور زیادہ سے زیادہ استعمال کے ساتھ شفافیت شامل ہے۔ اس اقدام کا آغاز تجارت وصنعت کی وزارت نے 9 اگست 2016 کو کیا تھا، جس کا مقصد سرکاری خریداروں کے لیے ایک کھلا اور شفاف خریداری کا پلیٹ فارم وضع کرنا تھا۔اس پورٹل نے اپنے تینوں ستون یعنی شمولیت ، شفافیت اور کارکردگی پر عمل کرتے ہوئے ہندوستان میں سرکاری خریداری کو تبدیل کردیا ہے۔

*****

U.No.8008

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1844151) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Hindi , Marathi