خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے ناری شکتی پرسکار 2022 کے لیے درخواستیں/ نامزدگیاں طلب کیں


یہ ایوارڈ خواتین کو با اختیار بنانے، خاص طور پر کمزور اور پسماندہ خواتین کی بھلائی کے لیے کام کرنے والی شخصیات کو دیا جائے گا

آن لائن درخواستیں/ نامزدگیاں 31 اکتوبر 2022 تک بھیجی جا سکتی ہیں

Posted On: 22 JUL 2022 5:54PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند نے ناری شکتی پرسکار 2022 کے لیے درخواستیں/ نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ ناری شکتی پرسکار، 2022 کے لیے درخواستیں/ نامزدگیاں صرف مخصوص ویب سائٹ یعنی www.awards.gov.in کے ذریعے ہی قبول کی جائیں گی۔

31 اکتوبر 2022 تک موصول ہونے والی تمام درخواستوں/ نامزدگیوں پر سال 2022 کے لیے ناری شکتی پرسکار کے لیے غور کیا جائے گا۔

ناری شکتی پرسکار-2022 خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی طرف سے خواتین کے عالمی دن یعنی 8 مارچ 2023 کے موقع پر خواتین کو با اختیار بنانے، خاص طور پر کمزور اور پسماندہ خواتین کے لیے کام کرنے والے افراد کو اعزاز دینے کے لیے دیے جائیں گے۔

اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لیے ناری شکتی پرسکار کے لیے رہنما خطوط خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی ویب سائٹ https://wcd.nic.in/acts/guidelines-nari-shakti-puraskar-2022-onwards پر اور درخواست فارم/ نامزدگی پورٹل www.awards.gov.in پر دستیاب ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 7996



(Release ID: 1844084) Visitor Counter : 104