محنت اور روزگار کی وزارت

این سی ایس  کی طرف سے کیرئیر کاؤنسلنگ

Posted On: 21 JUL 2022 2:45PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت نیشنل کیرئیر سروس پروجیکٹ (این سی ایس پی) کو ملک میں مختلف قسم کی کیریئر سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لیے نافذ کر رہی ہے جیسے کہ ملازمتوں کی ملاپ، کیریئر کاؤنسلنگ، پیشہ ورانہ رہنمائی، مہارت کی ترقی کے کورسز کے بارے میں معلومات وغیرہ۔ پورٹل پر رجسٹرڈ ملازمت کے متلاشیوں/امیدواروں کو معیاری مشاورت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کیرئیر سروس (این سی ایس) پورٹل پر کیریئر کونسلرس کا ایک نیٹ ورک  موجود ہے۔ مزید برآں، کیریئر کاؤنسلنگ اور پیشہ ورانہ رہنمائی ماڈل کیرئیر سینٹرز کے ذریعے  بھی فراہم کی جاتی ہے جو کہ نیشنل کریئر سروس پروجیکٹ کے تحت مختلف ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ ایکسچینجز اور اداروں میں قائم کیے گئے ہیں۔ 30 جون 2022 تک، این سی ایس کے ذریعے 1,57,989 کونسلنگ سیشن بک کرائے گئے ہیں/فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ملازمت کے متلاشیوں کو مناسب ملازمت کے انتخاب میں مدد ملے۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 7950



(Release ID: 1843781) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Gujarati , Tamil