کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور برطانیہ نے ہندوستانی طلباء کے تعلیمی مواقع کو بڑھانے کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے؛ ہندوستان اور برطانیہ کے بحری سیاحوں کی اہلیت کے سرٹیفکیٹ پر مفاہمت نامہ؛ اور ہندوستانی نرسوں کے مواقع میں اضافہ کرنے کے لیے ایک فریم ورک معاہدہ
ہند-برطانوی تجارتی مذاکرات جاری؛ 31 اگست تک مذاکرات مکمل ہو جائیں گے: کامرس سکریٹری
Posted On:
21 JUL 2022 6:19PM by PIB Delhi
ہند-برطانیہ تجارتی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ کے ساتھ دو مفاہمت ناموں اور ایک فریم ورک معاہدہ پر دستخط کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے، کامرس سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے کہا کہ ہند-برطانیہ ایف ٹی اے مذاکرات 31 اگست تک مکمل ہو جائیں گے اور دونوں فریقین کی جانب سے اندرونی منظوریوں کے بعد، دونوں لیڈروں کی آسانی کے حساب سے معاہدہ دستخط ہونے کے لیے تیار ہو جائے گا۔ انہوں نے آگے کہا، ’’برطانیہ میں چاہے جو بھی پارٹی اقتدار میں رہے، ہندوستان کے ساتھ ایف ٹی اے کا منطق ناقابل واپسی ہے۔‘‘
اس سے پہلے، حکومت ہند کے کامرس سکریٹری، جناب بی وی آر سبرامنیم اور برطانیہ کے محکمہ بین الاقوامی تجارت کے مستقل سکریٹری، جناب جیمس بولر نے ہندوستان اور برطانیہ کی طرف سے بحری تعلیم سمیت تعلیمی لیاقتوں کی باہمی منظوری کے مفاہمت نامے اور حفظان صحت کی افرادی قوت کے ایک فریم ورک معاہدہ پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں قریبی تعلقات قائم کرنے، قلیل مدتی دو طرفہ نقل و حرکت بڑھانے اور لیاقتوں کو باہمی طور پر تسلیم کرنے کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے۔ یہ معاہدے 4 مئی 2021 کو دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے ذریعے شروع کی گئی مضبوط تجارتی شراکت داری (ای ٹی پی) کے تحت، سال 2030 تک تجارت کو دو گنا کرنے اور کلیدی شعبوں میں تجارتی کرنے کے لیے بازار کی رکاوٹوں کو کم کرنے کے مقصد سے دونوں فریقین کے ذریعے کیے گئے وعدوں کا حصہ ہیں۔ ای ٹی پی کے آغاز کے بعد، دونوں فریقین نے 13 جنوری، 2022 کو آزاد تجارتی معاہدہ کے لیے مذاکرات بھی شروع کر دیے تھے۔ مذاکرات کا پانچواں دور، ہندوستان کی میزبانی میں، فی الحال دہلی میں چل رہا ہے۔ اس میٹنگ میں ایف ٹی اے پر دستخط سے متعلق ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
تعلیم سے متعلق مفاہمت نامہ پر ہندوستان کی جانب سے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں سکریٹری، جناب کے سنجے مورتی نے دستخط کیے۔ یہ مفاہمت نامہ تعلیمی لیاقتوں کو باہمی طور پر تسلیم کرنے اور دونوں ممالک میں پوری طرح منظور شدہ اور تسلیم شدہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلباء کے ذریعے حاصل کی جانے والی تعلیم کے دورانیہ کو منظوری فراہم کرتا ہے۔ بدلے میں، ہندوستانی سینئر سیکنڈری اسکول/پری یونیورسٹی سرٹیفکیٹ کو برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ کے لیے موزوں تصور کیا جائے گا۔ اسی طرح، ہندوستان اور برطانیہ کی بیچلر ڈگری، ماسٹرز ڈگری اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کو بھی ایک دوسرے کے مساوی تصور کیا جائے گا۔ طلباء کی نقل و حمل کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ، لیاقتوں کو باہمی طور پر تسلیم کیے جانے سے ، تعاون، تعلیمی اور تحقیقی تبادلوں کے ذریعے اعلیٰ تعلیم میں مہارت کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔
بحری تعلیم سے متعلق لیاقت کے مفاہمت نامہ پر، حکومت ہند کی جانب سے جہاز رانی کے ڈائرکٹر جنرل، جناب امیتابھ کمار نے دستخط کیے۔ یہ مفاہمت نامہ دونوں حکومتوں کو ایک دوسرے کے ذریعے جاری کردہ بحری تعلیم و تربیت کے سرٹیفکیٹ، بحری سیاحوں کی صلاحیت اور سرپرستی کو باہمی طور پر تسلیم کرنے کی راہ بھی ہموار کرے گا۔ یہ مفاہمت دونوں ممالک کے بحری سیاحوں کے روزگار کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے بحری جہازوں پر روزگار حاصل کرنے کا اہل بنائے گا۔
حفظان صحت کی افرادی قوت پر ہونے والے فریم ورک معاہدہ پر ہندوستان کی جانب سے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری، محترمہ وی ہیکالی ژیمومی نے دستخط کیے۔ اس معاہدہ میں نرسنگ اور متعلقہ ہیلتھ پروفیشنلز (اے ایچ پی) سے متعلق تعاون، حفظان صحت کے پیشہ وروں کی تربیت اور ہنرمندی کی کمی کو پر کرنے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ یہ معاہدہ برطانیہ کے ذریعے ہندوستان سے نرسوں اور اے ایچ پی کی تقرری اور ٹریننگ میں مدد فراہم کرے گا۔ برطانیہ میں نرسوں کی کمی کے مدنظر، یہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 7921
(Release ID: 1843660)
Visitor Counter : 180