مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ایم اے وائی-شہری مشن کی مارچ 2024 تک توسیع زیر غور ہے


101.94 لاکھ مکانات کی تعمیر کے لیے بنیاد رکھی گئی ہے جن میں سے 61.15 لاکھ مکانات مکمل ہو چکے ہیں/مستحقین کے حوالے کئے جاچکے ہیں

Posted On: 21 JUL 2022 3:32PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 25.06.2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا-شہری (پی ایم  اے وائی -یو) - 'سب کے لیے مکان' مشن کو نافذ کر رہی ہے، تاکہ  تمام اہل شہری مستحقین کو ہر موسم  کے لئے موزوں  پکے مکانات فراہم کرنے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) کو مرکزی مدد فراہم کی جا سکے۔  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ پیش کردہ پروجیکٹ تجاویز کی بنیاد پر، مشن کی مدت کے دوران یعنی 31 مارچ 2022 تک کل 122.69 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔

منظور شدہ مکانات میں سے، 101.94 لاکھ  مکانات کی تعمیر کے لیے بنیاد رکھی گئی ہے ۔ جن میں سے 61.15 لاکھ  مکانات مکمل/مستحقین کے حوالے کئے جاچکے ہیں۔2,03,427 کروڑ روپے کی مرکزی امداد کو منظوری دی گئی ہے۔ جس میں سے 1,20,130 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ پچھلے تین برسوں کے دوران تعمیر کیے گئے مکانات کی تعداد اور مرکزی امداد کی ریاست وار اور سال وار تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔

مشن کو مارچ 2024 تک بڑھانے کی تجویز، اسکیم کے تحت منظور شدہ تمام مکانات کو 31 مارچ 2022 تک مکمل کرنے کے لیے فنڈنگ ​​پیٹرن اور نفاذ کے طریقہ کار کو تبدیل کیے بغیر، زیر غور ہے۔ دریں اثنا کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم کے علاوہ تمام ورٹیکل حصوں کے لیے 6 ماہ کی عبوری توسیع دی گئی ہے۔

ضمیمہ

پی ایم  اے وائی -یو کے تحت پچھلے تین برسوں  یعنی( مالی سال 2019-2022)  میں سے ہر ایک کے دوران مکمل کیے گئے مکانات کی تعداد اور مرکزی امداد کی ریاستی/یو ٹی- وار تفصیلات

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے

مکمل ہوئے مکانات کی تعداد

جاری کی گئی مرکزی امداد (کروڑ روپئے میں)

 

2019-20

 

2020-21

 

2021-22

 

2019-20

 

2020-21

 

2021-22

1

اے اینڈ این جزائر(مرکز کے زیر انتظام علاقے)

-

23

1

0.17

0.46

1.06

2

آندھرا پردیش

30,100

98,115

64,352

918.78

2,419.06

2,475.25

3

اروناچل پردیش

385

1,222

556

21.31

8.57

27.70

4

آسام

3,953

10,245

15,663

494.46

125.57

180.48

5

بہار

13,229

23,628

13,184

528.23

572.14

93.37

6

چنڈی گڑھ (یو ٹی)

363

406

144

8.24

9.18

3.45

7

چھتیس گڑھ

35,423

48,442

13,575

724.64

690.18

380.89

8

 دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو  (مرکز کے زیر انتظام علاقے)

1,483

1,811

1,127

35.90

45.57

26.06

9

دہلی (این سی آر)

6,320

6,311

1,748

144.27

145.09

44.65

10

گوا

425

1,579

358

9.82

37.00

9.17

11

گجرات

1,11,871

1,64,759

1,62,709

2,254.24

3,241.67

4,192.91

12

ہریانہ

10,644

19,008

7,074

247.72

290.17

172.77

13

ہماچل پردیش

1,268

1,877

1,681

29.96

32.81

46.49

14

جموں و کشمیر (مرکز کے زیر انتظام علاقے)

1,877

3,643

3,758

99.78

131.54

43.67

15

جھارکھنڈ

12,775

24,029

10,985

331.12

535.22

260.35

16

کرناٹک

30,591

66,857

27,190

702.37

1,142.07

529.76

17

کیرالہ

24,314

22,863

8,398

265.94

173.63

371.92

18

لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقے)

28

41

132

-

0.43

4.46

19

لکشدیپ (مرکز کے زیر انتظام علاقے)

-

-

-

-

-

-

20

مدھیہ پردیش

50,505

1,09,151

61,757

1,044.94

2,411.97

1,977.88

21

مہاراشٹر

1,17,042

1,54,873

1,91,395

2,405.44

3,943.22

3,358.43

22

منی پور

647

1,580

430

65.09

99.94

0.13

23

میگھالیہ

-

57

261

0.64

1.30

16.77

24

میزورم

1,832

1,394

1,000

7.89

71.92

14.34

25

ناگالینڈ

276

1,552

2,882

14.48

106.43

34.19

26

اوڈیشہ

15,413

25,939

10,199

320.96

386.57

328.49

27

پڈوچیری (مرکز کے زیر انتظام علاقے)

919

2,193

1,041

51.08

37.11

16.67

28

پنجاب

12,272

16,345

10,441

188.08

507.35

252.69

29

راجستھان

28,425

43,074

32,104

600.89

789.30

995.61

30

سکم

18

97

33

0.38

1.57

1.35

31

تمل ناڈو

66,089

1,21,239

52,166

1,942.30

1,627.37

1,569.99

32

تلنگانہ

39,144

88,615

23,474

384.76

777.17

297.90

33

تریپورہ

6,261

10,281

3,956

166.45

233.95

61.69

34

اتر پردیش

1,65,638

2,99,327

2,79,947

4,046.35

4,913.38

3,942.93

35

اتراکھنڈ

5,137

5,120

5,490

79.95

160.84

89.21

36

مغربی بنگال

45,997

75,974

23,507

931.36

1,606.51

420.50

مجموعی میزان

8,40,664

14,51,670

10,32,718

19,067.99

27,276.26

22,243.18

 

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 7915)



(Release ID: 1843656) Visitor Counter : 100