وزارتِ تعلیم

ہندوستان اور برطانیہ نے اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ آئی) کے درمیان طلباء کی نقل و حرکت اور تعلیمی تعاون کو آسان بنانے کے مقصد سے تعلیمی لیاقت کی باہمی منظوری سے متعلق  مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Posted On: 21 JUL 2022 6:51PM by PIB Delhi

تعلیمی لیاقت کی باہمی منظوری سے متعلق ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر آج برطانیہ (یو کے) کے محکمہ بین الاقوامی تجارت کے مستقل سکریٹری، جنبا جیمس بالر اور حکومت ہند کی وزارت تعلیم میں سکریٹری (اعلیٰ تعلیم) جناب کے سنجے مورتی کے درمیان دستخط کیے گئے۔

2022-07-21 18:47:59.2160002022-07-21 18:47:59.447000

مئی 2021 میں، ہندوستان اور برطانیہ کے وزرائے اعظم کے درمیان ورچوئل چوٹی کانفرنس کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے 2030 تک کا ایک جامع روڈ میپ اپنایا گیا تھا۔ دونوں فریقین ایک نئی  مضبوط تجارتی شراکت داری پر بھی متفق ہوئے تھے۔ تعلیم اس روڈ میپ کا ایک بنیادی ستون ہے۔ ہندوستان کی قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی 2020) کی روشنی میں، دونوں فریقین تعلیمی لیاقت کی باہمی منظوری کے بارے میں متفق ہو کر تعلیمی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے راضی ہوئے۔

یہ ہمارے دو طرفہ تعلیمی تعلقات کا ایک تاریخی لمحہ ہے کیوں کہ اس مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان طلباء کی نقل و حرکت آسان ہوگی اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی، دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیم و تحقیق کے شعبے میں تعاون کا دائرہ وسیع ہوگا۔

حکومت ہند تعلیمی کی بین الاقوامیت، جو کہ این ای پی 2020 کے تحت توجہ دیے جانے والے بنیادی شعبوں میں سے ایک ہے، کو آسان بنانے کے مقصد سے دوسرے ممالک کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی تعاون کو اجازت دینے کے لیے کئی قدم اٹھا رہی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7927

 



(Release ID: 1843618) Visitor Counter : 147