وزارت سیاحت

سیاحت اور مہمان نوازی سیکٹر ہندوستان میں سب سے بڑے روزگار پیدا کرنے والے سیکٹر میں سے ایک ہے: جناب جی کشن ریڈی


سیاحتی سیکٹر نے تیسرے ٹی ایس اے کے مطابق سال 20-2019 میں 79.86 ملین براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کیے  ہیں

Posted On: 21 JUL 2022 5:17PM by PIB Delhi

سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ سیاحت اور مہمان نوازی کا سیکٹر ہندوستان میں سب سے بڑے روزگار پیدا کرنےو الے روزگار میں ایک ہے اور یہ غیرملکی زرمبادلہ  آمدنی  (ایف ای ای) کے بڑے حصے کو پیدا کرنے میں تعاون دے رہا ہے۔ تیسرے ٹی ایس اے (ٹورزم سیٹلائٹ اکاؤنٹ) کے سال 18-2017، 19-2018 اور 20-2019 کے مطابق ملک میں روزگار پیدا کرنے میں سیاحت کا تعاون اس طرح ہے:


2017-18

2018-19

2019-20

 

نوکریوں میں حصہ (فیصد میں)

14.78

14.87

15.34

براہ راست (فیصد)

6.44

6.48

6.69

بالواسطہ (فصد)

8.34

8.39

8.65

راست +بالواسطہ سیاحت سے پیدا ہونے والی نوکریاں (ملین میں)

72.69

75.85

79.86

18 جولائی 2022 تک بے مثال بھارت سیاحتی سہولت (آئی آئی ٹی ایف) بنیادی سرٹیفکیٹ نصاب کے 03 بیچوں کے لئے امتحان کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے ہیں، جس کے تحت کُل 3795 امیدواروں کو کامیاب اعلان کیا گیا ہے اور ان کی پولیس تصدیق کے مکمل ہونے کے بعد سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے گئے  ہیں۔ آئی آئی ٹی ایف سرٹیفکیٹ پروگرام کیلئے ترمیم شدہ اصول وضوابط کے تحت موجودہ علاقائی سطح کے گائیڈ (آر ایل جی) کا نام تبدیل کرکے بے مثال بھارت سیاحتی گائڈ (آئی آئی ٹی جی) کردیا گیا ہے۔ کُل 1795 (رسمی طور پر آر ایل جی کے طو رپر جانا جاتا ہے) نےریفریشر کورس ک کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے۔

آئی آئی ٹی ایف سی پروگرام یکم  جنوری 2020 کو ملک بھر میں اچھی طرح سے تربیت یافتہ اور پیشہ ور سیاحتی سہولتیں فراہم کرنے کا ایک پول بنانے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔ یہ ایک ڈیجیٹل پہل ہے جو امیدواروں کیلئے بنیادی، جدید (وراثت اور کھوج ) بولی جانے والی زبان اور ریفریشر کورسز کیلئے آئی آئی ٹی ایف سی پروگرام کے تحت ایک آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم  مہیا کرتی ہے۔ آئی آئی ٹی ایف سی کیلئے اصول وضوابط بازار کی مانگ، سیاحت کے اسٹیک ہولڈرس کی گزارش وغیرہ کو دھیان میں رکھتے ہوئےتیار کیے گئے ہیں۔ حال ہی میں اسٹیک ہولڈرس سے موصولہ گزارش کے مطابق آئی آئی ٹی جی  (ایڈوانس اینڈ ہیریٹیج) نصاب کیلئے کم از کم تعلیمی معیار گریجویٹ یا اس کی مساوی ڈگری تک بڑھادیا گیا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7926)



(Release ID: 1843609) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu