وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے، ہندوستانی طلباء کو تیز رفتار ویزا فراہم کرنےکےلئے آسٹریلیا کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے ہندوستانی افرادی قوت کی عالمی معیار کی ہنر مندی کے لیے مہارت کی فروغ میں گہرے تعاون پر زور دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 JUL 2022 2:54PM by PIB Delhi
تعلیم اور مہارت کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج آسٹریلیا کے وزیر تعلیم عزت مآب جناب جیسن کلیئرکے ساتھ بات چیت کی۔
جناب پردھان نے لیبر پارٹی کی نئی حکومت کے تحت وزیر موصوف کلیر کو اپنا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ عزت مآب جناب کلیئر نے آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے ہندوستانی طلباء کے ویزا کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جناب پردھان نے اس ترقی پسند اقدام کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا۔
جناب پردھان نے ہنر، اعلیٰ تعلیم اور اسکولی تعلیم کے شعبے میں گہرے تعاون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے لیے ایک مثبت ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے، ہندوستانی افرادی قوت کو عالمی معیار کی مہارت فراہم کرنے کے بارے میں بھی بات کی، جس کے لیے آسٹریلیا جانا جاتا ہے۔
جناب پردھان نے عزت مآب کلیئر کونئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور مختلف طریقوں کے ذریعے تعلیم میں بین الاقوامی کاری کے وسیع دائرہ کار کے ساتھ ساتھ گفٹ سٹی میں اداروں کے لیے سازگار ماحول وضع کرنےکے بارے میں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
*****
U.No.7895
(ش ح - اع - ر ا)
(ریلیز آئی ڈی: 1843473)
وزیٹر کاؤنٹر : 142