ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی اور قبائلی علاقوں  کے 18000 طلباء کی تربیت کامعائدہ جنہیں اگلے تین سال میں تربیت دی جائے گی


حکومت اورپرائیویٹ سیکٹر مل کر روزگار اور صنعت کاری کا ایک روڈ میپ تشکیل دیں گے، ہنر مندی کے لئے ایک نیا معمول کا پروگرام ہے، وزیرمملکت راجیو چندر شیکھر کا بیان

دیہی علاقوں پر توجہ دیئےجانے کے ساتھ پورے ہندوستان میں ہنرمندی کے فروغ کے سینٹرکے قیام کے لئے اشتراک ، اس کا مقصد طلباء کو ہنرمندبنانے کےلئےموقع فراہم کرنا اورروزگارفراہم کرنا ہے

ٹویوٹاکرلوسکرموٹر (ٹی کے ایم ) کامنفرد ٹویوٹاٹیکنکل تعلیمی پروگرام پہل، اس کے تحت ملک میں 21 ریاستوں میں 56 صنعتی تربیتی انسٹی ٹیوٹ اورڈپلوما انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ اشتراک

Posted On: 19 JUL 2022 7:14PM by PIB Delhi

نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) نے دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ  اگلےتین سال میں 18000 طلباء کو تربیت دینے کےلئے ٹویوٹاکرلوسکرموٹر (ٹی کے ایم ) اور آٹوموٹیو اسکل ڈیولپمنٹ کونسل ( اے ایس بی سی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کااعلان کیا ہے ۔ اس کے ذریعہ ان نوجوان طلباء کو کمپنی کے منفرد تربیتی اقدام کے ذریعہ زیادہ  قابل روزگار  بنانا ہے ۔ ان طلباء کو جرنل ٹکنیشن، باڈی اینڈ  پینٹ ٹکنیشن، سروس مشیر، سیلس کنسلٹنٹس اورکال سینٹرس اسٹاف جیسے 5آٹوموٹیو جاب رولس میں تربیت دی جائے گی ۔

مفاہمت نامے پر دستخط کاتبادلہ  این ایس ڈی سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور آفیشٹو سی او ای جناب وید منی تیواری ، اے ایس ڈی سی کے سی ای  او جناب اریندم لہری اور  ٹی کے ایم کے جی ایم جناب سباری منوہر کے درمیان ہوا ۔ اس موقع پر ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے وزیرمملکت، الیکٹرانکس اورانفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیرمملکت  جناب راجیو چندر شیکھر اور پی کے ایم کے ایگزیکٹو نائب صدر جناب وکرم گلاٹی بھی موجود تھے۔

آٹوموبائل صنعت کےلئےباصلاحیت اور تکنیکی اعتبار سے ہنرمند ، پیشہ ور افرادتیار کرنے کےمقصد سےٹویوٹا ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام (ٹی – ٹی ای پی ) نے  اسکل ا نڈیا مشن کے ساتھ  ایک مضبوط سمجھوتہ کیاہے او ر اب تک 21 ریاستوں کااحاطہ کرتے ہوئے56 آئی ٹی آئی ،/ پا لی ٹکنک کا لجز کےساتھ وابستگی قائم کئے ہوئے ہیں ۔ فی الحال 10000 سےزیادہ طلبہ کو تربیت دی گئی ہے  اور 70 فیصد طلبہ مختلف  آٹوموبائل کمپنیوں میں کام کررہے ہیں ۔

اس موقع پر وزیرمملکت جناب  راجیو چندرشیکھرنے کہاکہ این ایس ڈی سی اوراےایس ڈی سی کے اشتراک سے ٹویوٹا کرلوسکر موٹر کا اقدام دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دینےکے ساتھ ملک بھر میں ہنرمندی کے فروع کے مرکز قائم کرنا ہے ۔ اس سے طلباء کو زیادہ ہنر مند بنانے کے سلسلے ایک مثبت اثر پڑے گا اور ان کو قابل روزگاربنایا جاسکے گا اوران کامستقبل بھی بہتر ہوگا۔ یہ کوشش حکومت ہند کی اسکل انڈیا مشن کے ساتھ مل کر کی گئی ہے ۔حکومت ٹویوٹا کی طرح صنعتی ساجھیداروں کے ساتھ اشتراک کررہی ہے ، ان کی مدد کررہی ہے اوران کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کررہی  ہے جس سے  موجودہ  ہنرمندی کے خلاکو پر کرنےمیں انکی کوششوں کو تقویت ملے گی  اور عالمی معیارات کاایک ورک فورس تیارکرنےمیں مدد بھی ملے گی۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ آٹوموٹیو سیکٹر بھارتی معیشت کاایک اہم ستون ہیں اور اگلے پانچ –چھ سال میں معیشت کو  کھڑاکرنے میں ایک زبردست اسکوپ کی پیش کش کرتاہے ۔ ہندوستان ہنرمندی کے لئے زبردست مواقع فراہم کرکے  ملک میں آٹوموبائل کے سیکٹر کے مستقبل  کےلئےایک اہم ستون بن سکتاہے۔ہنرمندی کو نئی سمت دینے کے لئے ٹویوٹا کے ساتھ اشتراک کی ایک خاص ا ہمیت ہے ۔  اور انہوں نےمزید کہا کہ  وہ ہندوستان کو ایک عا لمی ہنرمندی کاہب بنانےکے  وزیر اعظم کے وژن کو آگے لے جانے کےلئے این ایس ڈی سی کے ذریعہ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے ساتھ اشتراک کرنے  کی خاطر دیگر مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لئےایک درخشاںمثال کے طور پر بھی خدمت کرتاہے ۔

اس پہل کی تعریف کرتے ہوئے ا ین ایس ڈی سی کے سی ای او اور چیف آپریٹنگ آفیسر  جناب وید منی تیواری نے کہا کہ آٹوموٹیو صنعت زبردست ترقی کر رہی ہے اور 2006 سے ٹی- ٹی ای پی آٹوموٹیو ٹریننگ فراہم کرنے اور آٹوموٹیو سروس انڈسٹری اور سوسائٹی کو بے پناہ فوائد فراہم کرنے میں ایک پیمانہ بن گیا ہے۔آٹوموٹیو سروس صنعت اور معاشرےکو زبردست فائدہ فراہم کرنےکے سلسلے میں بھی ٹی – ٹی ای پی ایک معیار بن گیا ہے۔ٹی کے ایم اور اے ایس ڈی سی کے ساتھ شراکت داری سے این ایس ڈی سی  نہ صرف ایک انتہائی ہنر مند تکنیکی افرادی قوت تیار کر سکے گا، جس کے ساتھ آٹوموٹیو سروس صنعت میں کیریئر کے زیادہ امکانات ہوں گے، بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر کے انہیں معقول روزی کمانے کے قابل بھی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت دیگر آٹو موٹیو صنعت سےجڑےسربراہوں کی حوصلہ افزائی کرے گی  جس سےوہ ہندوستان کو دنیا کا ہنر مند دارالحکومت بنانے کے سلسلے میں آگے لے جاسکیں گے۔

اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے  اےایس ڈی سی کے سی ای او جناب ارندم لہری نے کہا کہ آٹو صنعت میں  ٹکنالوجی کے اعتبار  سے آگے بڑھنے اور  موٹر  صنعت میں زبردست ترقی کے ساتھ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صارفین دیہی علاقوں میں خاص طور پر بہترین خدمات حاصل کریں ۔ ہمیں انتہائی ہنرمند ٹکنیشن کی ضرورت ہوگی اورہم اسے لازمی بنا ئیں اس کے لئے تکنیکی تربیتی سینٹروں میں طلباءکوایڈوانس ٹکنالوجی تک رسائی حاصل کرنی ہوگی اور بہت زیادہ تربیت کاتجربہ حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اس اشتراک کےساتھ تربیتی ساجھیداروں کو  ٹویوٹا کی  اقدار  کوسمجھنے کاموقع حاصل ہوگا اور بہترین طور طریقے اور جدید ٹکنالوجی کو سمجھنےکابھی موقع حاصل ہوگا۔ جس سےنہ صرف طلبہ کوفائدہ ہوگابلکہ پوری صنعت کو فائدہ ہوگا، اور اس طرح اسکل  انڈیا مشن کی صنعت کے لئے تعاون بھی فراہم کیا جاسکے گا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  ، ٹویوٹا کرلوسکر موٹر  کے ایگزیکٹو نائب صدر  جناب وکرم گلاٹی نے کہا کہ ٹویوٹا اپنی غیرمعمولی معیاری مصنوعات اور خدمات کے لیے جانا جاتا ہے، جو عالمی معیار کے لوگوں، کام اور بنیادی ڈھانچے  کے فروغ سے حاصل کرتی ہے۔ ہم مسلسل ترقی کر رہے ہیں اور آٹوصنعت کی بدلتی ہوئی ضروریات اور ڈائنامکس کے مطابق ڈھال رہے ہیں۔ ٹی – ٹی ای پی اقدام کے ذریعے، ہم باصلاحیت نوجوانوں کو تربیت اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا پختہ یقین ہے کہ این ایس ڈی سی اور اے ایس ڈی سی کے ساتھ یہ نیا تعاون نچلی سطح پر دستیاب ٹیلنٹ کو تقویت بخشے گا اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ان کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، اےایس ڈی ی) ضروریات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کی شناخت کرے گا اور ٹویوٹا آٹوموبائل کے بنیادی اصولوں، تحفظ، ٹویوٹا کی اقدار اور بنیادی سافٹ ا سکل کا احاطہ کرتے  ہوئے جدید ترین نصاب کے ساتھ ادارے کی مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ، کمپنی ای لرننگ  متن، انجن، ٹرانسمیشن، پریکٹس کٹس فراہم کرے گی اور ٹرین دی ٹرینر اپروچ کے ذریعے ادارے کی فیکلٹی کو تربیت دے گی۔ اس کے علاوہ  ٹویوٹا ڈیلر پارٹنر تمام طلباء کو  آن جاب ٹریننگ فراہم کرے گا اور اسکل ڈیولپمنٹ مراکز کو  برقراررکھنے میں تعاون د فراہم کرے گا ۔ اے ایس ڈی سی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں مدد کرے گا اور طلباء کی تربیت کو یقینی بنائے گا۔ ٹی کے ام ، ڈیلر پارٹنرز اور اے ایس ڈی سی تربیت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے سہ ماہی آڈٹ بھی کریں گے۔ T-TEP کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد طالب علم کو ٹویوٹا، اے ایس ڈی سی اوراین ایس ڈی سی سے سرٹیفکیٹ دیاجائے گا ۔

 

**********

 

 

ش ح ۔ح ا۔ف ر

U.No:7807


(Release ID: 1842957) Visitor Counter : 136


Read this release in: Punjabi , Hindi , Marathi , English