امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز کی مداخلت سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملی
ٹماٹر کی خوردہ قیمت میں گذشتہ مہینے کے مقابلے میں 29 فیصد تخفیف واقع ہوئی
پیاز کی خوردہ قیمت میں گذشتہ برس کے مقابلے 9 فیصد تخفیف
بغیر فصل کے موسم کے دوران قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ریکارڈ 2.5 لاکھ ٹن پیاز کا بفر اسٹاک
Posted On:
19 JUL 2022 6:46PM by PIB Delhi
ٹماٹر کی خوردہ قیمت میں گذشتہ مہینے کے مقابلے میں 29 فیصد تخفیف درج کی گئی ہے، کیونکہ مانسون کی شروعات کے ساتھ ہی بازار میں ٹماٹر کی آمد میں بہتری آئی ہے۔ پیاز کی خوردہ قیمت گذشتہ برس کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہوکر کافی حد تک قابو میں ہے۔
حکومت نے جاری برس کے دوران 2.50 لاکھ ٹن پیاز کا ذخیرہ کر لیا ہے، جو اب تک خریدا گیا پیاز کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے ذریعہ دی گئی رپورٹ کے مطابق 317.03 لاکھ ٹن پیاز کی ریکارڈ پیداوار کے ساتھ اس بفر خریداری نے اس سال پیاز کی قیمت کو قابو میں کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔
گوداموں سے پیاز کے ذخیرے کو ، کم سپلائی والے مہینوں (اگست-دسمبر) کے دوران کم قیمتوں سے لے کر قیمت میں معتدل اضافہ تک ایک مخصوص اور ہدف بند طریقہ سے جاری کیا جائے گا۔ ذخیرہ کو ہدف بند کھلے بازار میں فروخت کے توسط سے جاری کیا جائے گا اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سرکاری ایجنسیوں کو خوردہ دوکانوں کے توسط سے بھیجا جائے گا۔ خوردہ بازار میں اسٹاک کو ان ریاستوں /شہروں کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں قیمتیں گذشتہ مہینے کے مقابلے میں بڑھ رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ اہم منڈیوں میں بھی مجموعی دستیابی میں اضافہ کے لیے اسے جاری کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7793
(Release ID: 1842905)
Visitor Counter : 157