سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم کیئر چلڈرن اسکیم کے تحت اسکالرشپ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 JUL 2022 4:23PM by PIB Delhi

پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کا آغاز عزت مآب وزیر اعظم ہند نے 29 مئی 2021 کو کیا تھا۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کو مستفیدین کی تصدیق کے ذریعے اسکیم کے نفاذ کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اسکالرشپ کی مندرجہ ذیل دفعات اسکیم کے تحت ہیں ایسے بچوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے تعلیم جاری رکھنے کے لیے ہیں جنھوں نے کووڈ-19 کی عالمی وبا کے دوران اپنے والدین میں سے دونوں کو یا قانونی سرپرست یا گود لینے والے والدین کو کھو دیا ہے:

اسکولی تعلیم

(i) سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی طرف سے کلاس 1 سے 12 تک کے تمام اسکول جانے والے بچوں کو سالانہ 20,000/- روپے کا وظیفہ۔ رواں مالی سال کے دوران اس اسکیم کے تحت اب تک 3700 مستفیدین کی وزارت نے مدد کی ہے۔

اعلیٰ تعلیم

(i) تکنیکی تعلیم کے لیے سالانہ 50,000/- روپے کی سوناتھ اسکالرشپ کی فراہمی (اے آئی سی ٹی ای کی طرف سے)

(ii) اے آئی سی ٹی ای کی طرف سے کرما اسکیم کے تحت ہنر کی تربیت کی فراہمی۔

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 7764


(ریلیز آئی ڈی: 1842893) وزیٹر کاؤنٹر : 148
یہ ریلیز پڑھیں: English , Punjabi , Tamil