مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈیزائن لیڈ مینوفیکچرنگ اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 5 اگست 2022 تک توسیع
ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت ڈیزائن لیڈ مینوفیکچرنگ کے لیے رجسٹریشن کا عمل 21 جون 2022 سے شروع
Posted On:
19 JUL 2022 5:49PM by PIB Delhi
ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی ) اسکیم کے تحت ڈیزائن لیڈ مینوفیکچرنگ کے لیے درخواست دہندگان کے لیے رجسٹریشن کا عمل 21 جون 2022 سے شروع ہو گیا ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جولائی 2022 مقرر کی گئی تھی۔
کچھ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور وسیع تر شرکت کے لیے، اسکیم پورٹل (https://pli-telecom.udyamimitra.in) پر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ کو 5 اگست 2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
*****
ش ح ۔ا م۔
U:7787
(Release ID: 1842847)
Visitor Counter : 169