وزارت سیاحت

تلنگانہ کے طلباء کی ٹیم ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ پروگرام کے تحت فرید آباد پہنچی


ہریانہ کی ثقافت، کھانوں اور طرز زندگی کے بارے میں جانیں گے

Posted On: 19 JUL 2022 3:30PM by PIB Delhi

’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ پروگرام کے تحت، تلنگانہ اور ہریانہ دونوں ریاستوں کے طلباء ثقافت، کھانوں اور طرز زندگی کے بارے میں تبادلہ اور سیکھنے کے لیے ایک دوسرے کی ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں تلنگانہ کے طلباء کے ایک گروپ نے آج فرید آباد کی ایک پرائیویٹ یونیورسٹی پہنچ کر ہریانہ کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ یہ ٹیم ریاست ہریانہ کے پانچ روزہ دورے پر ہے۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان طلباء کو ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ پروگرام کی خوبیوں کے بارے میں بتایا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سنجے سریواستو نے کہا کہ ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ پروگرام کے تحت ہمیں ایک دوسرے کی ریاست کے بارے میں جاننے کا سنہری موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پیئرڈ (جوڑا) پروگرام چل رہا ہے، جس میں 2 ریاستوں کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ ہمارے طلباء وہاں جائیں اور وہاں کی ثقافت کو سیکھیں اور دوسری ریاست کے طلباء یہاں کی ثقافت کو سیکھیں۔

پروگرام ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے لیے یونیورسٹی کی نوڈل آفیسر ڈاکٹر گرجیت کور چاولہ نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت تلنگانہ سے آنے والے طلبہ کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان طلباء کو ریاست کے مختلف مقامات پر لے جایا جائے گا اور انہیں ہریانہ کی ثقافت، زبان، طرز زندگی اور کھانوں سے واقف کروایا جائے گا۔

تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد سے آئے ہوئے اساتذہ اور طلبہ نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت انہیں ہریانہ کی ثقافت، زبان، طرز زندگی اور کھانوں کو جاننے کا موقع ملا ہے، جس کے بارے میں جاننے کے لیے وہ بہت متجسس ہیں۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7759



(Release ID: 1842816) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu