عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے طریقہ کار کو ادارہ جاتی شکل دی ہے جو حکمرانی کے اہم آلات ہیں
وزیر موصوف نے ”سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز کے لیے قومی معیارات“ کا آغاز کیا۔ ہندوستان اس طرح کے منفرد ماڈل کو متعارف کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے
وزیر موصوف کا کہنا ہے کہ یہ معیارات 21ویں صدی کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں سرکاری ملازمین کی مدد کے لیے مرکزی تربیتی اداروں (CTIs) کو لیس کریں گے
مشن کرم یوگی کا مقصد نئے ہندوستان کے وژن کے مطابق صحیح رویہ، مہارت اور علم کے ساتھ مستقبل کے لیے تیار سول سروس کی تعمیر کرنا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
18 JUL 2022 4:52PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے طریقہ کار کو ادارہ جاتی شکل دی ہے، جو حکمرانی کے اہم آلات ہیں:
یہاں کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن (سی بی سی) کے ہیڈکوارٹر میں ”سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز کے قومی معیارات“ کا آغاز کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ہندوستان دنیا کا ایسا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے سول سروس کے تربیتی اداروں کے لیے معیارات تیار کرنے کے لیے قومی سطح پر ایک منفرد ماڈل پیش کیا ہے، اور امید ظاہر کی کہ جلد ہی ہندوستان اس سلسلے میں عالمی ماڈل بن جائے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے صلاحیت سازی کمیشن کے ساتھ 25 مرکزی تربیتی اداروں، 33 ریاستی سطح کے انتظامی تربیتی اداروں اور دیگر سول سروس کے تربیتی اداروں پر مشتمل 103 سے زیادہ شرکا کی موجودگی میں لانچ ایونٹ کے ایک حصے کے طور پر، قومی معیارات کے لیے ویب پورٹل اور اپروچ پیپر کا بھی افتتاح کیا۔
قومی معیار برائے سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز (NSCSTI) کو سی بی سی نے مرکزی تربیتی اداروں کے لیے ان کی موجودہ صلاحیت، ان کے معیار اور تربیت کی فراہمی کی صلاحیت کو بلند کرنے اور تربیت کے معیارات کو ہم آہنگ کرنے کے مقصد سے ایک بیس لائن بنانے کے لیے تیار کیا ہے۔ ملک میں اعلیٰ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور ماحولیات میں معیارات موجود ہیں، لیکن پہلی بار اس کا اطلاق تربیتی اداروں پر بھی ہوا۔
اکتوبر 2020 میں ’آرمبھ‘ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران کیوڑیا، گجرات میں وزیر اعظم مودی کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں جناب نریندر مودی نے تربیت کی اہمیت اور نئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مہارت کے سیٹ کو تیار کرنے میں اس کے اہم کردار کا حوالہ دیا تھا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ معیارات سنٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز (CTIs) کو لیس کریں گے تاکہ 21ویں صدی کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں سرکاری ملازمین کی مدد کی جا سکے۔
وزیر موصوف نے کہا، مشن کرم یوگی کا مقصد نئے ہندوستان کے وژن کے مطابق صحیح رویہ، مہارت اور علم کے ساتھ مستقبل کے لیے تیار سول سروس کی تعمیر کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تربیت صلاحیت سازی کے لیے سب سے اہم ٹولز میں سے ایک ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہمارے سرکاری ملازمین کو ان کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جائے اور انھیں کسی بھی وقت کہیں بھی سیکھنے کے مواقع میسر ہوں۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ مشن کرم یوگی کو مسلسل بہتری کے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے اور کیپسٹی بلڈنگ کمیشن کو مشن کرم یوگی کے اہداف کو حاصل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سپلائی سائیڈ ایکو سسٹم میں سب سے اہم کردار ہیں کیونکہ ہمارے سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حکومت ہند کے 31 لاکھ ملازمین کو تربیت دیتے ہیں۔ انھوں نے ہندوستان میں متنوع تربیتی اداروں کے لیے ایک مشترکہ بنیاد اور پیمائش کے معیاری پیمانے کی اہمیت کے بارے میں بات کی، جو CTIs کی صلاحیت کو بڑھانے اور ان کے مخصوص اہداف اور پیرامیٹروں کو حاصل کرنے کے لیے ایک پسندیدہ راستہ اختیار کرنے میں ان کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ تربیتی ماحولیاتی نظام میں معیار کاری ایک تربیتی ادارے کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انھوں نے کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن (سی بی سی) کو ’نیشنل اسٹینڈرڈز فار سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز‘ (این ایس سی ایس ٹی آئی) تیار کرنے پر مبارکباد دی، جو معیار اور ہم آہنگی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک ٹول کے طور پر کام کرے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سی بی سی نے معیارات کی ترقی میں مختلف مرکزی تربیتی اداروں (سی ٹی آئی)، اکیڈمی، عالمی معیار کی ترتیب دینے والے اداروں سے مشورہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی بی سی کی طرف سے کیے گئے مطالعات میں 8 فوکس ایریا پر روشنی ڈالی گئی ہے جیسے کہ ٹریننگ نیڈ اسسمنٹ (TNA)، فیکلٹی ڈیولپمنٹ، مختلف اداروں کے ساتھ تعاون، ڈجیٹل تیاری وغیرہ جو سول سروس کی صلاحیت سازی کو نمایاں طور پر بلند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عالمی وبا نے بہت سی چیزیں بدل دی ہیں اور اس سے ہمیں یہ احساس بھی ہوا ہے کہ تبدیلی کتنی جلدی ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا، ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی وبا کے بعد کی دنیا میں، دنیا سیکھنے کے ایک فیجیٹل طریقے – جسمانی اور ڈجیٹل کا مرکب، کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ معیارات iGOT کے ذریعے ڈجیٹل لرننگ کی طرف ایک تبدیلی کا آغاز کریں گے۔
اپنے اختتامی کلمات میں وزیر موصوف نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں تیز رفتار ارتقا کے پیش نظر افسران اور اہلکاروں کی تربیت کا مسلسل جائزہ لینے اور اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا، بہترین عالمی طرز عمل کو تربیتی ماڈیولز میں شامل کیا جانا چاہیے اور ساتھ ہی کچھ ترغیبات بھی دی جانی چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ انفرادی اور محکمہ جاتی ترجیحات کو اپنی قومی امنگوں اور ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن کے چیئرمین عادل زین البھائی، کمیشن کے ممبران - پروین پردیشی، ممبر ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر آر بالا سبرامنیم، ممبر ہیومن ریسورس اور کمیشن کے سکریٹری ہیمانگ جانی اس تقریب میں موجود تھے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 7711
(Release ID: 1842464)
Visitor Counter : 161