امور داخلہ کی وزارت

داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے سلسلے میں آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنرزکے علاوہ مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 17 JUL 2022 9:15PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو ہر شہری کے لیے فخر کی بات ہے، آزادی کے بعد 75 برسوں کے دوران نہ صرف ہماری جمہوریت کی جڑیں گہری  اورمضبوط ہوئی ہیں، بلکہ آج ہم ترقی کے نقطہ نظر سے عالمی اعتبار سے بہت  اچھے مقام پر ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کو ایک نئے انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے

'ہر گھر ترنگا' حب الوطنی کے جذبے کو عوام کے دل و دماغ میں اعلیٰ ترین سطح پر لے جانے کا پروگرام ہے

پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ 13 سے 15 اگست 2022 تک تمام گھروں میں عوامی شرکت کے ذریعے قومی پرچم لہرایا جائے اور اس کوشش میں سرکاری اور پرائیویٹ ادارے بھی شامل ہوں گے

20 کروڑ سے زیادہ گھروں اور 100 کروڑ سے زیادہ لوگ تین دن تک اپنے گھروں میں ترنگا پرچم لہرائیں گے اور خود کو مادر وطن کی خدمت کے لیے وقف کریں گے

اس پروگرام کی کامیابی صرف ایک نظریہ یا لوگوں سے اپیل کے ذریعے حاصل نہیں کی جا سکتی، ہم اسے مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور عوامی  شراکت سے ہی عوام تک لے جا سکیں گے

گھروں میں 20 کروڑ ترنگا پرچم لہرانا ایک بڑی  حصولیابی ہوگی اور یہ پروگرام حب الوطنی کے نئے جذبے کو بیدار کرنے میں بہت زیادہ معاون ثابت ہوگا

اس سال 22 جولائی سے ہمارے اپنے ہوم پیجز پر اورریاستی حکومت  کی ویب سائٹ پر ایک جھنڈا ہونا چاہیے اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ہوم پیجز پر ترنگا  پرچم رکھیں اور اپنی سیلفی  بھی لیں اور اسے ثقافت کی وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈکریں

پربھات پھیریاں مہاتما گاندھی کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کا ایک بہت اہم حصہ تھیں، سیاسی جماعتوں، سرکاری اداروں، این جی اوز اور امداد باہمی اداروں کو اپنے علاقوں میں پربھات پھیریوں کو کامیاب بنانا چاہیے

جب بچے، بوڑھے، نوجوان اور نو عمر افراد مل کر مدر انڈیا کی تعریف کے گن گائیں گے، ترنگا ہاتھ میں لے کر گاؤں گاؤں پربھات پھیریاں نکالیں گے، تو ’ہر گھر ترنگا‘ پروگرام اپنے آپ کامیاب ہو جائے گا

ریاستی حکومتوں کے اشتہارات کے ذریعے 'ہر گھر ترنگا' کی تشہیر کی جانی چاہیے، وزرائے اعلیٰ کو ٹی وی چینلز اور مقامی چینلوں سے درخواست کرنی چاہیے، اور پھر انہیں چھوٹے پروگراموں کے ذریعے بھی اسے آگے بڑھانا چاہیے

اس کی تشہیر گاؤوںمیں امداد باہمی کے اداروں اور پی ایس یوزکے ذریعے کی جانی  چاہیے ، ہمیں تشہیر کے تمام ذرائع استعمال کرنے چاہئیں تاکہ ہر کوئی اس پروگرام میں شامل ہو

حکومت ہند نے جھنڈوں کی تیاری کے انتظامات کیے ہیں، تینوں قسم کے جھنڈے ڈاکخانوں میں دستیاب ہوں گے، لوگ آن لائن بھی ترنگا خرید سکتے ہیں

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کے نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو پیدا کریں اور بچوں اور نوعمر نوجوانوں کو آنے والے سالوں میں ملک کی ترقی، سلامتی اور مستقبل سے وابستہ ہونے کا موقع فراہم کریں

 

داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آزادی کاامرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگا مہم کے  سلسلے میں آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں   وزرائے اعلیٰ، لیفٹننٹ گورنرصاحبان اور منتظمین  کے ساتھ بات چیت کی ۔ ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ہر شہری کے لیے فخر کی بات ہے اور آزادی کے 75 برسوں کے دوران نہ صرف ہماری جمہوری جڑیں گہری ہوئی ہیں بلکہ آج ہم ترقی کے نقطہ نظر سے عالمی تناظر میں اچھے مقام پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کو ایک نئے انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تین مقاصد ہیں۔

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ہر شہری کے لیے فخر کی بات ہے اور آزادی کے 75 برسوں کے دوران نہ صرف ہماری جمہوریت کی جڑیں گہری  اور مضبوط ہوئی ہیں بلکہ آج ہم ترقی کے نقطہ نظر سے عالمی سطح پر  اچھے مقام پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کو ایک نئے انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تین مقاصد ہیں۔ سب سے پہلے ہمارے مجاہدین آزادی، ان کی قربانیوں اورملک کی آزادی کی خاطر جانیں قربان کرنے والے نامعلوم شہیدوں کے بارےمیں نوجوانووں کوباخبر کرکے  آزادی کے امرت تہوار سے لے کر آزادی کی صدی تک کے 25 سال کی مدت کو امرت کال کے طور پر منانے پر زور دیا ہے۔ ہمیں اگلے 25 برسوں کے لیے ایک عہد کرنا چاہیے اور یہ منصوبہ بنانا چاہیے کہ آزادی کی صدی کے موقع پر ہم ہر شعبے میں کہاں کھڑے ہوں گے۔

 

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ 'ہر گھر ترنگا' لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں حب الوطنی کے جذبے کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کا پروگرام ہے۔ 20 کروڑ سے زیادہ گھروں اور 100 کروڑ سے زیادہ لوگ تین دن تک اپنے گھروں میں ترنگا لہرائیں گے اور خود کو مادرن وطن کی خدمت کے لیے وقف کریں گے۔ داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ قومی پرچم 13 سے 15 اگست 2022 تک سبھی گھروں میں عوامی شرکت کے ذریعے لہرایا جائے اور اس کوشش میں سرکاری اور نجی ادارے بھی شامل ہوں گے۔ اس کوشش میں ملک کے سرکاری اور نجی ادارے بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترنگا لہرانے سے ملک کے تئیں حب الوطنی کا جذبہ مزید مستحکم ہوگا اور ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ بچے اور نوجوان ملک کی آزادی کے لیے لاتعداد شہیدوں کی قربانیوں سے واقف ہوں۔ یہ پروگرام دنیا کا پہلا ایسا پروگرام ہو گا، جس میں آج تک کسی بھی قوم نے اپنی آزادی یا کوئی اور اہم دن  میں نہیں منایا۔ اس پروگرام کی کامیابی صرف ایک خیال یا عوام سے اپیل کے ذریعے حاصل نہیں کی جا سکتی، ہمیں اسے مرکزی حکومت، ریاستی سرکاروں اورعوام کی شرکت کے ذریعہ ہی عوام تک لے جانا ہوگا۔گھروں میں 20 کروڑ ترنگے لہرانا ایک بڑی کامیابی ہوگی اور یہ پروگرام حب الوطنی کے نئے جذبے کو بیدار کرنے میں بہت معاون ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس پروگرام کے تین اہم ستون ہیں۔ سب سے پہلا تشہر کے ذریعہ پروگرا سے جوڑنا اوراسے عوام تک پہنچانا، پیداوار اور تیسرا، گھر گھر جھنڈا لہرانا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں، ضلع پنچایتوں، میونسپل کارپوریشنوں، پنچایتوں اور افراد کو ان تینوں ستونوں کے لیے کام کرناچاہئے۔ اس سال 22 جولائی سے ہمیں اپنے ہوم پیجز پر، ریاستی حکومتوں کی ہر ویب سائٹ پر ایک ترنگا جھنڈا ہونا چاہیے۔اورشہریوں کواپنے فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ہوم پیجز پر اور اپنی سیلفی لے کر وزارت ثقافت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں، اس سے خودکار تشہیر ہو گی۔

 

 

جناب امت شاہ نے کہاکہ پربھات پھیری مہاتما گاندھی کی زیر قیادت آزادی کی جد وجہد کابہت اہم حصہ تھی۔ سیاسی پارٹیوں، سرکاری اداروں ، ا ین جی اوز اورامداد باہمی کے اداروں کو چاہئے کہ وہ11 سے 14 اگست تک اپنے اپنے علاقوں میں پربھات پھیری کو کامیاب بنائیں۔ یہ پربھات پھیری ہی تھی جو  گھر گھرسے سودیشی، کوئٹ ا نڈیا مومنٹ اور سول نافرمانی کی تحریک  کو لے کر گئی تھی۔

جب بچے، بزرگ، نوجوان اور نو عمر بچے مادرہند کی تعریف میں گنگنائیں گے تو  ہاتھوں میں ترنگاپرچم کے ساتھ گاؤں میں پربھات پھیری  نکالیں گے تب ہر گھر ترنگا پروگرام خود بخود کامیاب ہوگا ۔ جناب  شاہ نے کہاکہ ہر گھر ترنگا کو ریاستی سرکاروں کے اشتہارات کے ذریعہ فروغ دیا جانا چا ہئے۔ وزرائےاعلی کو ٹی وی چینلوں اورمقامی چینلوں سے درخواست کرنی چاہئے اورانہیں چھوٹےچھوٹے پروگراموں کےذریعہ اسے آگے لے جانا چاہئے ۔ہمیں تشہیر کے تمام ذرائع استعمال کرناچاہئے تاکہ ہر شخص اس پروگرام میں شامل ہوسکے۔

داخلہ اورامداد باہمی کےمرکزی وزیر نے کہاکہ دوسرا ورٹیکل پیداوار ہے ،اس کے لئے حکومت ہند نے کئی انتظامات کئے ہیں۔ حکومت ہند نے ملک بھر میں ڈاکخانوں میں دستیاب سبھی تینوں طرز کے پرچم کے انتظامات کئےہیں، لوگ ڈاکخانو سےاپنے آرڈر بھی بک کراسکتے ہیں جہاں سے لوگ پرچم خرید سکتے ہیں او ر آن لائن خریداری کا بھی نظم ہے۔ ریاستی سرکاروں کے لئے جی ایم ای پلیٹ فارم پر مختلف طرز کے پرچم دستیاب ہیں۔ حکومت ہندنے مناسب انتظامات کئے ہیں تاکہ پرچم کی شہیر اور تیار کرنے میں ریاستوں کی مدد کی جاسکے۔  اگر ریاستوں کے تمام پی ایس یوز، ریاستوں کے تمام ملازمین ، امدادباہمی سوسائٹی کے ملازمین اس تحریک میں شامل ہوں تو ہم آزادی سے20 کروڑ کےنشانے کاہدف حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے  ہر شخص سے اپیل کی کہ جب  یہ مہم  13 اگست کو شروع ہو تب اگر ہم اپنےگھر میں پرچم لہرا کر حکومت ہند کی ویب سائٹ (https://harghartiranga.com/) پر اپنی سیلفی  لے کر ڈالیں تو ہم تحریک پیدا کرسکیں گے اور ہمارے پاس 15 اگست کروڑوں گھروں میں ترنگا پرچم دیکھنے کاموقع ملےگا۔ انہوں نےکہاکہ یہ ہماری ذمہداری ہے کہ ہم ملک کے نوجوانوںمیں حب الوطنی کے جذبہ کوابھاریں اور نوعمر افراد کو یہ موقع دیں کہ وہ  آنے والےسالوں میں ملک کی ترقی اور سلامتی سے جڑیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے ذریعہ اسے آگے بڑھایاہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کاپروگرام 15 اگست 2023 تک جاری رہیں گے۔ اگر ہم اسے 15 اگست 2022 کو چوٹی تک لے جاناچاہتے ہیں تو ہمیں 2022-23 کے دوران آزادی کاامرت مہوتسو ہر گھر میں  لے جاناہوگا۔اور ہمارا عزم یہ ہو کہ ملک کو  ہرشعبےمیں  آگےلے جایا جائے ، اس سے یقینا ہماری یہ بڑی کامیابی ہوگی۔

میٹنگ کے دوران گجرات، چھتیس گڑ، اترپردیش، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، دہلی ، پنجاب، ناگالینڈ ، آسام اور ناگالینڈ  کے وزرا نے بھی اپنےخیالات کااظہار کیااورہر گھر ترنگا کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے گھروں اور اداروں کی مکمل شرکت کایقین دلایا۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کرتےہوئےداخلہ اورامدادباہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے ملک کی آزادی کے 75 ویں سال میں آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام شروع کرنے کے لئے ان کے تئیں تشکر کااظہار کیا۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.7692



(Release ID: 1842327) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Marathi , Punjabi