نیتی آیوگ
ایشیا اور افریقہ میں جوار، باجرے کے استعمال کو عام کرنے کے لئے نیتی آیوگ اور ڈبلیو ایف پی اقدامات کا آغاز کریں گے
Posted On:
18 JUL 2022 12:12PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ اور عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف پی) انڈیا ، 19 جولائی 2022 کو ایک ہائبرڈ تقریب میں ایشیا اور افریقہ میں جوار ، باجرے کے استعمال کو عام کرنے کی خاطر ’میپنگ اینڈ ایکسچنج آف گڈ پریکٹسیس ‘ کی پہل کا آغاز کریں گے۔
نیتی آیوگ اور ڈبلیو ایف پی بھارت اور بیرون ملکوں میں جوار ، باجرے کی پیداوار اور استعمال میں اضافہ کے لئے اچھے اقدامات کا ایک مجموعہ تیار کرے گا۔
اس تقریب کا افتتاح نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین سمن بیری کریں گے ۔ اس موقع پر رکن پروفیسر رمیش چند اور ایڈوائز ڈاکٹر نیلم پٹیل ، ڈبلیو ایف پی کےنمائندے اور بھارت میں کنٹری ڈائریکٹر بشو پارا جولی ، نیشنل رین فیڈ ایئریا اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر اشوک دلوائی اور وزارت زراعت کے جوائنٹ سکریٹری شبھا ٹھاکر بھی موجود ہوں گے۔
آئی سی اے آر ، مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں ، کرشی وگیا ن کیندروں ، صنعتوں ، مرکزی اور ریاستی زرعی یونیورسٹیوں، ایف پی اوز ، این جی اوز ، اسٹارٹ اپ ، تعلیمی اداروں ، تحقیقی اداروں اور آئی سی آر آئی ایس اے اٹی ، ایف او اے، آئی سی آ ئی ڈی جیسے بین الاقوامی اداروں کےنمائندوں بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
آپ اسے : https://youtu.be/31VHDK2bw6A پر دیکھ سکتےہیں۔
**************
ش ح۔ و ا ۔ ج
UNO-7696
(Release ID: 1842319)
Visitor Counter : 175