کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کی زرعی پیداوار اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمدات جاری مالی برس کے اولین تین مہینوں میں 14 فیصد اضافہ سے ہمکنار ہوکر 5987 ملین امریکی ڈالر کے بقدر تک پہنچ گئیں


پہلی سہ ماہی کے دوران خوراک ڈبہ بند مصنوعات کی برآمدات میں 36.4 فیصد نمو ملاحظہ کی گئی

2022۔23 کے لیے طے کیے گئے مجموعی طور پر 23.56 بلین امریکی ڈالر کے بقدر کی برآمدات کے ہدف کے تحت، اولین تین مہینوں کے دوران 25.4 فیصد ہدف حاصل کیا گیا

​​​​​​​حکومت ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے زرعی برآمدات ویلیو چین میں کلیدی شراکت داروں کے ساتھ تعاون پر توجہ مرکوز کرے گی

Posted On: 17 JUL 2022 7:34PM by PIB Delhi

گذشتہ برس کا رجحان جاری رکھتے ہوئے، زرعی پیداوار اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمدات میں، جاری مالی برس 2022۔23 (اپریل۔جون)  کے اولین تین مہینوں میں،  مالی برس 2021۔22 کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد کا ضافہ رونما ہوا۔

سال 2022۔23 کے لیے، حکومت نے اے پی ای ڈی اے کے تحت زرعی پیداوار اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کے لیے 23.56 بلین امریکی ڈالر کے بقدر برآمدات کا ہدف طے کیا تھا ۔ تجارت و صنعت کی وزارت کے ذریعہ کی گئی ان پہل قدمیوں نے جاری مالی برس کے اولین تین مہینوں میں مجموعی سالانہ برآمداتی ہدف  کے 25 فیصد حصہ کی حصولیابی میں ملک کو مدد فراہم کی ہے۔

کمرشیئل  انٹلی جینس اور اعدادو شمار کے ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی آئی اینڈ ایس) کے ذریعہ جاری کردہ فوری تخمینوں  کے مطابق، اے پی ای ڈی اے دائرہ کار (زراعت اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات برآمداتی ترقیاتی اتھارٹی) کے تحت مجموعی برآمدات گذشتہ برس کی اسی مدت کی 5256 ملین امریکی ڈالر کے بقدر برآمدات سے بڑھ کر اپریل۔جون 2022 کے دوران 5987 ملین امریکی ڈالر کے بقدر ہوگئی۔ ماہ اپریل-جون 2022-23 کے لیے برآمدات کا ہدف 5890 ملین امریکی ڈالر کے بقدر تھا۔ چائے، کافی، مسالے ، کپاس اور سمندری برآمدات اے پی ای ڈی اے دائرہ کار سے باہر ہیں۔

تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 8.6 فیصد نمو درج کی گئی، جبکہ اناج اور متفرق ڈبہ بند اشیاء جیسی ڈبہ بند خوردنی مصنوعات  نے گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 36.4 فیصد کے بقدر مؤثر نمو درج کی (اپریل-جون 2022-23)۔ ماہ اپریل-جون 2021 کے دوران، 642 ملین امریکی ڈالر کے بقدر تازہ پھل اور سبزیاں برآمد کیے گئے ، جبکہ جاری مالی برس کے اِن ہی مہینوں کے دوران یہ برآمدات اضافہ سے ہمکنار ہوکر 697 ملین امریکی ڈالر کے بقدر ہوگئی۔ دیگر اناجوں کی برآمدات جو ماہ اپریل – جون 2021 میں 237 ملین امریکی ڈالر کے بقدر تھیں، وہ اپریل-جون 2022 میں اضافہ سے ہمکنار ہوکر 306 ملین امریکی ڈالر کے بقدر ہوگئیں۔ اور گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات جو اپریل-جون 2021 میں 1023 ملین امریکی ڈالر کے بقدر تھیں ، وہ اپریل-جون 2022 میں اضافہ سے ہمکنار ہوکر 1120 ملین امریکی ڈالر کے بقدر ہوگئیں۔

مالی برس 2022-23 کے اولین تین مہینوں کے دوران چاول کی برآمدات میں 13 فیصد نمو ملاحظہ کی گئی، جبکہ گوشت، ڈیری اور پولٹر مصنوعات  میں 9.5 فیصد اضافہ اور دیگر اناجوں کی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ملاحظہ کیا گیا۔ ماہ اپریل-جون 2021 کے دوران چاول کی برآمدات  2412 ملین امریکی ڈالر کے بقدر تھیں اور اپریل-جون 2022 کے دوران اضافہ سے ہمکنار ہوکر یہ 2723 ملین امریکی ڈالر کے بقدر تک پہنچ گئیں۔ ڈیری مصنوعات جو گذشتہ برس کی اسی مدت کے دوران ملین کے بقدر تھیں، وہ جاری مالی برس کے اولین تین مہینوں کے دوران اضافہ سے ہمکنار ہوکر 1120 ملین امریکی ڈالر کے بقدر ہوگئیں۔

اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ایم انگامتھو نے کہا کہ ،’’ہم ملک کی منفرد مصنوعات کی برآمدات کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے زرعی اشیاء کی ویلیو چینوں میں مختلف شراکت داروں کو تکنیکی اور مالی تعاون فراہم کرانا جاری رکھیں گے۔ زرعی برآمدات ویلیو چینوں میں کلیدی شراکت داروں کے ساتھ تعاون و اشتراک قائم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کا لازمی ایکو نظام قائم کرتے ہوئے، ہمارا مقصد جاری مالی برس کے دوران بھی بھارت کی زرعی اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمدات میں نمو کو برقرار رکھنا ہے۔‘‘

سال 2021-22 کے دوران بھارت کی زرعی پیداوار برآمدات 19.92 فیصد اضافہ سے ہمکنار ہوکر 50.21 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تک پہنچ گئیں۔ یہ شرح نمو غیر معمولی ہے کیونکہ  یہ 2020-21 کے دوران 17.66 فیصد نمو کے ساتھ حاصل کی گئی41.87 بلین امریکی ڈالر کے بقدر کی برآمدات مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔   اور یہ کامیابی زیادہ مال بھاڑا شرحوں اور کنٹینروں کی قلت کی شکل میں رونماہوئیں غیر معمولی لاجسٹیکل چنوتیوں کے باوجود حاصل کی گئی۔

زرعی پیداوار اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ، زرعی اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لیے حکومت کے ذریعہ کی گئیں مختلف پہل قدمیوں کا نتیجہ ہے۔ ان پہل قدمیوں میں مختلف ممالک میں بی 2 بی نمائشوں کا اہتمام، مخصوص مصنوعات کے توسط سے نئی ممکنہ منڈیوں کی تلاش  اور بھارتی سفارتخانوں کی سرگرم شمولیت کے ذریعہ عام تشہیری مہمات شامل ہیں۔ حکومت نے بھارت میں رجسٹرڈ جغرافیائی اشاروں (جی آئی) کی حامل مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے۔ اس کے لیے حکومت نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ زراعت ڈبہ بند خوردنی مصنوعات   اور جی آئی مصنوعات کے موضوع پرورچووَل خریدار فروخت کار میٹنگ کا اہتمام  کیا، اس کے علاوہ دستکاری کے موضوع پر امریکہ کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

 

برآمد کی جانے والی مصنوعات کی بلا رکاوٹ معیاری توثیق کو یقینی بنانے کی غرض سے، حکومت نے متعدد مصنوعات اور برآمدکاروں کو جانچ کی سہولتیں فراہم کرانے کے لیے پورے بھارت میں 220 تجربہ گاہوں کو تسلیم کیا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7676

 



(Release ID: 1842251) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri