سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ضلع چمولی کے تحت قومی شاہراہ-07 پر تیرہ جولائی 2022 کو بھاری بارش کے سبب سڑکوں کو نقصان

Posted On: 17 JUL 2022 8:33AM by PIB Delhi

ضلع چمولی میں تیرہ جولائی کو بھاری بارش کی وجہ سے جو کہ 79.4 ایم ایم ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ معمول کی بارش 39 ایم ایم ہوتی ہے، قومی شاہراہ نمبر 07 کے بعض حصوں کو سخت نقصان پہنچا جسے فوراً درست کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ زیادہ نقصان والے دو مقامات 500+398 (کرن پریاگ) اور کلو میٹر 900+419 (پرسری) پر احتیاط کے ساتھ ٹریفک بحال کردی گئی ہے اور ٹھیکے دار پوری سڑک کو بحال کرنے پر کام کررہا ہے۔

حالیہ میڈیا اطلاعات میں الزام لگایا گیا تھا کہ حکومت نے باوقار چاردھام پروجیکٹ کے لئے بلیک لسٹ میں شامل ایک کمپنی کو کام دیا ہے۔ NHIDCL یہاں واضح کرتی ہے کہ کسی بھی پروجیکٹ میں کوئی بلیک لسٹ والا شامل نہیں کیا گیا ہے اور ٹھیکے داروں کا انتخاب باضابطہ عمل کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ یہ کمپنیاں مرکزی اور ریاستی حکومت کے کئی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر کام کررہی ہیں۔

سڑکوں کو ای پی سی طریقے سے تعمیر کرایا جارہا ہے جس کے تحت ٹھیکے داروں کو تعمیر سے چار سال بعد تک سڑکوں کی مرمت کی ذمہ داری اٹھانا پڑتی ہے۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل ملک میں اعلیٰ معیار کی سڑکیں بنانے کے عہد کی پابند ہے۔

****

U.No:7663

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1842129) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil