وزارت دفاع
وزیر دفاع نے جی آر ایس ای لمیٹڈ کولکاتہ میں وائی-3023 ڈوناگیری، پروجیکٹ اے 17 فریگیٹ لانچ کیا
بھارتی بحریہ، بھارتی کوسٹ گارڈ اور دیگر اداروں کو ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کی ضرورت ہے: وزیر دفاع کا اعادہ
Posted On:
15 JUL 2022 4:26PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 15 جولائی 2022 کو کولکاتہ میں گارڈن ریچ شپ بلڈرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای) کے ذریعے تعمیر کردہ وائی-3023 ڈوناگیری، پروجیکٹ اے 17 فریگیٹ کا آغاز کیا۔ ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف نیول اسٹاف، اور بھارتی بحریہ نیز وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران، تقریب میں شریک ہونے والے معززین میں شامل تھے۔
پی 17 اے فریگیٹس پی 17 (شیوالک کلاس) فریگیٹس کی فالو آن کلاس ہیں، جو بہتر اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ہتھیاروں و سینسرز اور پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم سے آراستہ ہیں۔ سات پی 17 اے فریگیٹس، مژگاؤں ڈاک لمیٹڈ (ایم ڈی ایل)اور جی آر ایس ای میں تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے جنگی جہازوں کی تعمیر کے سلسلے میں قوم کی خود انحصاری کی جستجو کی تکمیل میں ڈائریکٹوریٹ آف نیول ڈیزائن اور دیگر نیول ٹیموں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے مختلف چیلنجوں کے باوجود بحری جہاز کی پیداوار کے میدان میں جی آر ایس ای کی بے مثال حمایت اور بھارتی بحریہ کو اس کے جہاز کو شامل کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کرنے پر بھی سراہا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ’ڈوناگیری‘ ایک عالمی معیار کا اسٹیلتھ فریگیٹ ہوگا جس میں سمندر، آسمان اور پانی کے اندر سے دشمنوں کو تباہ کرنے کی کثیر جہتی صلاحیت ہوگی۔
دنیا کے بدلتے ہوئے منظر نامے میں اپنے بنیادی ڈھانچے اور اثاثوں کو بڑھانے کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا کہ ملکوں کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور تجارتی تعلقات مسلسل ترقی کررہے ہیں۔ بحر ہند کے خطے اور ہند بحر الکاہل میں سلامتی سے متعلق چیلنجز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ ’ساگر‘یعنی ’خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی‘ کے وزیر اعظم کے ویژن کو حاصل کرنے کے لیے، اور بھارت کے قومی سمندری مفادات کے تحفظ، سلامتی اور فروغ کے لیے، بھارتی بحریہ، بھارتی کوسٹ گارڈ اور دیگر اداروں کو بنیادی ڈھانچے اور اثاثہ جات میں اضافہ کرنا ہوگا، تاکہ ملک ان چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں پیش پیش رہے۔
وزیر دفاع نے اس موقع پر بنگال کے بہادر سپوتوں جتیندر ناتھ مکھرجی (باگا)، خودی رام بوس اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کو یاد کیا اور قوم کے لیے ان کے ناقابل فراموش تعاون کا ذکر کیا، جب ہمارا ملک ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منا رہا ہے۔ انہوں نے بنگال کی بہادر خواتین، بیگم رقیہ، بینا داس اور متعدد دوسری خواتین کے کردار کی بھی تعریف کی، جنہوں نے نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے کہا کہ جہاں بھارتی بحریہ کا بنیادی مینڈیٹ قوم کے سمندری مفادات کا تحفظ، سلامتی اور فروغ ہے، وہیں یہ ملک کی معیشت کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈوناگیری پروجیکٹ نے 3000 سے زائد مقامی روزگار کے مواقع پیدا کئے۔ اس کے علاوہ، ملک بھر میں ایم ایس ایم ای کے ساتھ 29 بھارتی او ای ایم اس پروجیکٹ میں تعاون کر رہے ہیں۔ اس طرح، بحریہ کے بجٹ میں معیشت اور قوم کی تعمیر کے لیے ایک اہم ’پلو بیک‘ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 175000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری پر مشتمل بحریہ کے 88 فیصد مستقبل کے ٹھیکے بھارتی انٹرپرائزز کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں۔
نیوی ویوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) کی صدر محترمہ کلا ہری کمار نے روایتی اعزاز کا مظاہرہ کیا اور جہاز کا نام ڈوناگیری رکھا۔ جب جہاز نے دریائے ہگلی کے پانی کو گلے لگایا تو وہاں پر موجود لوگوں نے گرجدار انداز میں اپنی مسرت کا اظہار کیا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.7620
(Release ID: 1841900)
Visitor Counter : 220