بھاری صنعتوں کی وزارت

ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ تعاون بڑھانے کا پختہ ارادہ رکھتاہے: ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے


شنگھائی تعاون تنظیم کے صنعتوں کے وزراء کی دوسری میٹنگ کا از بیکستان میں انعقاد

چین ،قزاخستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبیکستان، ہندوستان اور پاکستان، ایس سی او کے کل وقتی رکن ممالک

Posted On: 15 JUL 2022 3:12PM by PIB Delhi

ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ تعاون بڑھانے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔ بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے صنتوں کے وزراء کی تاجکستان میں ہوئی دوسری وروچوئل  میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے صنعتوں کے وزراء کی دوسری میٹنگ آج ازبیکستان میں ہوئی کیونکہ ازبیکستان میٹنگ کی میزبانی کررہا ہے۔ ایس سی او میں چین قزاخستان، کرغزستان ، روس، تاجکستان، ازبیکستان، ہندوستان اور پاکستان کل وقتی ارکان ہیں۔

میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان تنظیم کے اندر عملی، مثبت اور تعمیری رول ادا کرتا رہے گا۔ انھوں نے ہندوستان کے اس عزم کو دوہرایا کہ وہ ایس سی او کے رکن ممالک کے صنعت کاروں کے ساتھ مل کر باہمی طور پر منافع بخش مواقع کی تلاش کرتا رہے گا۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مل کر چلنے اور آپس میں تعاون کرکے ہم اس خطے میں سماجی واقتصادی اور صنعتی ترقی کو ایک نئی سمت دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ایس سی او خطے کی ترقی کی خواہش ہی  ہے جس کی وجہ سے ہندوستان نے ایس سی او رکن ممالک کی صنعتی برادری میں صنعتی تعاون و اشتراک بڑھانے کے لئے ڈرافٹ پروگرام وضع کیا ہے۔

ڈاکٹر پانڈے نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کا صنعتی ماحول مستحکم اور متحرک ہے اور کووڈ-19 عالمی وباء کے باوجود اس کی کارکردگی 22-2021 کے دوران نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے جی ڈی پی میں کانکنی، مینوفیکچرنگ اور کنسٹرکشن کا حصہ اب 28 فی صد ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہمارے محترم وزیر اعظم کی بصیرت افروز قیادت میں حکومت نے صنعتوں میں نئی جان ڈالنے کے لئے ایک جامع پروگرام تیار کیا ہے تاکہ ناکافی بنیادی ڈھانچے اور ڈھیلے ڈھالے کاروباری طریقہ کار کی وجہ سے آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ انھوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ملک میں صنعتی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے لیبر مارکیٹ میں بھی کئی اصلاحات کی گئی ہیں۔

****

U.No:7617

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1841817) Visitor Counter : 123