وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل اسکول آف ڈرامہ 16 جولائی سے 14 اگست تک ”آزادی کا امرت مہوتسو - 22 واں بھارت رنگ مہوتسو، 2022 (آزادی سیگمنٹ)" میلہ کا انعقاد کرے گا


ہندوستان کے مختلف شہروں میں 30 ڈرامے دکھائے جائیں گے

Posted On: 14 JUL 2022 6:34PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت، حکومت ہند ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کو آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منا رہی ہے۔ اس موقع پر ہمارے مجاہدین آزادی کو یاد کرنے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی)، نئی دہلی ”آزادی کا امرت مہوتسو - 22 واں بھارت رنگ مہوتسو، 2022 (آزادی سیگمنٹ)“ کا انعقاد کر رہا ہے۔

 

 

این ایس ڈی کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) رمیش چندر گوڑ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سیریز کے تحت ہندوستان کے مختلف شہروں میں 30 ڈراموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس میلے کا افتتاح 16 جولائی 2022 کو کمانی آڈیٹوریم، نئی دہلی میں کیا جائے گا اور اس کے بعد اسے ملک کے 5 دیگر شہروں یعنی بھونیشور، وارانسی، امرتسر، بنگلورو اور ممبئی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس تقریب کے اختتام کے لیے ایک خصوصی شو 14 اگست 2022 کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔

 

 

انھوں نے خصوصی طور پر ذکر کیا کہ آزادی سیگمنٹ کے تحت این ایس ڈی 25 جولائی کو کارگل وجے دیوس کے موقع پر ایک خصوصی ڈرامہ، کارگل ایک ناٹیہ کتھا نیشنل وار میموریل کے احاطے میں منعقد کرے گا جہاں وزیر دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف کو مدعو کیا گیا ہے۔ 14 اگست کو جواہر لال آؤٹ ڈور اسٹیڈیم میں ایک خصوصی ڈرامے کا انعقاد کیا جائے گا۔

جناب گوڑ نے ان تمام جگہوں پر داخلے کے لیے آن لائن بکنگ سسٹم کے بارے میں بھی بتایا جہاں ڈرامے منعقد کیے جائیں گے۔ www.nsd.gov.in  ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر داخلہ مفت ہوگا۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 7575


(Release ID: 1841570) Visitor Counter : 311