امور داخلہ کی وزارت

امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے 2,798 کروڑ روپے کی لاگت سے ترنگا ہل-امباجی-ابو روڈ نئے ریل پروجیکٹ کی کابینی منظوری کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا


جناب نریندر مودی ہندوستانی ثقافت سے مربوط زیارت کے قدیم مقامات کے احیا اور عقیدت مندوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں

گجرات کے لئے آج  کا دن ایک اہم دن ہے، جناب نریندر مودی نے گجرات کے دو مشہور مقاماتِ زیارت ماں امباجی مندر اور شری اجیت ناتھ جین مندر کو ریلوے کے ذریعے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے

یہ 116.65 کلومیٹر کی طویل ریلوے لائن مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ عقیدت مندوں کو ان مقامات پر آنے میں سہولت فراہم کرے گی۔ علاقے کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی

منظور شدہ ریل لائن راجستھان میں ضلع سروہی اور گجرات کے بنسکنتھا، سبرکنتھا اور مہسانہ اضلاع سے گزرے گی۔ اس سے نہ صرف دونوں ریاستوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اس سے زرعی پیداوار اور مقامی مصنوعات کی تیز رفتار نقل و حمل بھی ممکن ہو سکے گی۔ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے

اس ریل لائن سے نہ صرف ہندوستان اور بیرون ملک کے زائرین  ان مقامات تک آسانی سے پہنچ سکیں گے بلکہ گجرات اور راجستھان میں مذہبی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہو گا

Posted On: 13 JUL 2022 6:39PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں 2,798 کروڑ روپے کی لاگت سے ترنگا ہل-امباجی-ابو روڈ نئے ریل پروجیکٹ کی کابینی منظوری کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ٹویٹس کے ذریعے جناب امیت شاہ نے کہا کہ ’’جناب نریندر مودی ہندوستانی ثقافت سے مربوط زیارت کے قدیم مقامات کے احیا اور عقیدت مندوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔ گجرات کے لئے آج کا دن اہم ہے۔ جناب مودی نے گجرات میں دو مشہور زیارت گاہوں ماں امباجی مندر اور شری اجیت ناتھ جین مندر کو ریلوے کے ذریعے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون نے کہا کہ یہ 116.65 کلومیٹر کی طویل ریلوے لائن مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ عقیدت مندوں کو ان مقامات پر آنے میں سہولت فراہم کرے گی۔ علاقے کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔ میں مرکزی کابینہ کی طرف سے 2,798 کروڑ روپے کی لاگت سے ترنگا ہل-امباجی-ابو روڈ کے نئے ریلوے پروجیکٹ کو منظوری دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

منظور شدہ نئے ریلوے پروجیکٹ کے تحت ترنگا ہل-امباجی-ابو روڈ احمد آباد اور ابو روڈ کے درمیان متبادل ریلوے روٹ کھولے گا۔ اس سے نہ صرف علاقے کے لوگوں کے لئے ریل کے ذریعہ آسان آمدورفت کی  سہولت ملے گی، بلکہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے دروازے بھی کھلیں گے۔ منظور شدہ ریلوے لائن راجستھان کے سروہی اور گجرات کے بنسکنتھا، سبرکنتھا اور مہسانہ اضلاع سے گزرے گی۔ ریلوے کی اس نئی رہگزر سے نہ صرف دونوں ریاستوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ زرعی پیداوار اور مقامی مصنوعات کی تیز رفتار نقل و حمل ممکن ہوگی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

نئی ریلوے لائن سے علاقے میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ گجرات میں امباجی ایک مشہور زیارت گاہ ہے اور 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے۔ اس ریلوے لائن کو امباجی مندر اور ترنگا پہاڑی کے مشہور اجیت ناتھ جین مندر تک بڑھا دینے سے نہ صرف ہندوستان اور بیرون ملک کے زائرین یہاں تک آسانی سے پہنچ سکیں گے بلکہ گجرات اور راجستھان میں مذہبی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

*****

 

U.No:7519

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1841295) Visitor Counter : 130