وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے لئے ترقیاتی فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) کنکلیو کا انعقاد 14 جولائی 2022 کو کیا جائے گا


جناب پرشوتم روپالا اے ایچ آئی ڈی ایف کے تحت پہلے 75 کاروباری افراد کو اعزازات عطا کریں گے

آزادی کا امرت مہوتسو

Posted On: 12 JUL 2022 2:22PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا، مویشی پروری سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے لئے ترقیاتی فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور اے ایچ آئی ڈی ایف کنکلیو میں 75 کاروباری افراد کو اعزازات عطا کریں گے۔ ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان اور ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری نیز اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن تقریب سے خطاب کریں گے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کی وزارت 14 جولائی 2022 کو بھیم ہال، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں اے ایچ آئی ڈی ایف کنکلیو کا انعقاد کر رہی ہے۔

اس کنکلیو کا مقصد معلومات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا، اے ایچ آئی ڈی ایف کے کام کاج سے متعلق رہنما خطوط 2.0 کا اجراء، اے ایچ آئی ڈی ایف آن لائن پورٹل کو بہتر بنانا، قرض گارنٹی آن لائن پورٹل، اے ایچ آئی ڈی ایف اسکیم کے تعاون سے پانچ بڑے پلانٹس کے سیٹ اپ کا افتتاح، کاروباری افراد/ قرض دہندگان کی سہولت اور تمام اسٹیک ہولڈرز اور آنے والے کاروباری افراد کے درمیان نیٹ ورکنگ رابطہ پیدا کرنا ہے۔ ایک روزہ کنکلیو میں مختلف اجلاس منعقد کئے جائیں گے جس کے بعد پینل کے معزز ممبران کے ایک گروپ کے ذریعہ اس پر بحث ہوگی۔

وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت ابھیان کے محرک پیکیج میں 15000 کروڑ روپے کا مویشی پروری سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے لئے ترقیاتی فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) کے قیام کا ذکر کیا گیا ہے۔ اے ایچ آئی ڈی ایف اسکیم کو انفرادی کاروباریوں، نجی کمپنیوں، کسانوں کی پیداوار کرنے والی تنظیموں (ایف پی اوز) اور سیکشن 8 کمپنیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے منظور کیا گیا ہے:

(I)      ڈیری پروسیسنگ اور مصنوعات کی تنوع کا بنیادی ڈھانچہ

(II)     گوشت کی پروسیسنگ اور مصنوعات کی تنوع کا بنیادی ڈھانچہ

(III)    جانوروں کیلئے چارے کا پلانٹ

 

(IV)   نسل کی بہتری کی ٹیکنالوجی اور نسل کی ضرب کے فارم

(V)    ویٹرنری ویکسین اور ادویات کی تیاری کی سہولیات کا قیام

(VI)   مویشی کے فضلات سے دولت کے حصول کا بندوبست (زرعی باقیات کا انتظام)

 

حیوانات اور ڈیری کا محکمہ اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز وغیرہ کے تعاون سے اس کنکلیو کا انعقاد کر رہا ہے۔ کنکلیو کا مقصد شرکاء کو اے آئی ایچ ڈی ایف اسکیم سے متعلق بہترین معلومات کے حصول اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کنکلیو میں تقریباً 500 کاروباری افراد/ اسٹیک ہولڈرز، قرض دہندگان/ ایس ایل بی سی، سرکاری عہدیداروں (ریاست اور مرکز کی حکومت)، مشترکہ خدمات مراکز، صنعتی تنظیموں / کسانوں کی انجمنوں اور سرکاری تنظیموں کی شرکت متوقع ہے۔

اے ایچ آئی ڈی ایف (مختلف زمرہ جات/ ایف پی او/ کسان/ خواتین) کے تحت پہلے 75 کاروباری افراد کا استقبال کیا جائے گا۔ اے ایچ آئی ڈی ایف کے لیے از سر نو آن لائن پورٹل درج ذیل امور کے علاوہ شروع کیا جائے گا:

1۔پانچ پلانٹس کا ورچوئل افتتاح۔

2۔سرفہرست تین قرض دہندگان کو اعزازات

3۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں کو اعزاز

4۔اے ایچ آئی ڈی ایف آپریشنل گائیڈ لائنز 2.0 کا آغاز

5۔قرض گارنٹی کے آن لائن پورٹل کا آغاز

6۔کامیابی کی کہانیوں پر کتابچے کا افتتاح

7۔سامعین کے ساتھ پینل بحث

یہ کنکلیو نہ صرف موجودہ فائدہ اٹھانے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ تمام ممکنہ اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں اسکیم کی رسائی اور بیداری میں بھی مدد کرے گا۔ فائدہ اٹھانے والوں کے تجربے کا اشتراک درخواست میں آسانی اور تقسیم کے تیز عمل کا حقیقی تجربہ لائے گا اور متعلقہ سرگرمیوں سے مزید سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ اس کنکلیو کے ذریعے نئے شامل کئے گئے زمرے، جن کا دائرہ بہت وسیع ہے، ان کا بھی پرچار کیا جائے گا۔

 

  پورٹل کی اہم خصوصیات:

  1. دو لسانی مواد میں پورٹل کو بہتر بنایا گیا۔
  2. مختلف تجزیاتی ٹولز اور جدید خصوصیات کے ساتھ حسب ضرورت ڈیش بورڈ جیسے:
    1. ٹی اے ٹی تجزیہ
  3. زیر التواء تجزیہ
  4. روزگار کا تجزیہ
  5. دو پیمانے کا شانہ بہ شانہ موازنہ
  6. سال وار درخواست کا تجزیہ
  7. تقسیم کا تجزیہ
  8. بینکوں کے پاس التواء
  9. سیکٹر پر اثرات

cہینڈ ہولڈنگ درخواست دہندگان کے ٹیوٹوریل ویڈیوز

dپروجیکٹ سائٹ کے جی آئی ایس مقام کے لیے گوگل میپ کے ساتھ انضمام

e.  سی بیل کے ساتھ انضمام جو قرض دہندگان کے لیے بہت مفید ہوگا۔

f.   کریڈٹ گارنٹی کوریج کے لیے سی جی ٹی ایم ایس ای  پورٹل کے ساتھ انضمام

g.  آن لائن دعویٰ جنریشن ماڈیول کی ترقی

h.  اے ایچ آئی ڈی ایف پورٹل ہیلپ ڈیسک

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 7482)



(Release ID: 1841019) Visitor Counter : 117