اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی اورحیدرآبادرنرس نے این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن 2022 کا آغازکیا
Posted On:
12 JUL 2022 10:27AM by PIB Delhi
این ایم ڈی سی اور حیدرآباد رنرزسوسائٹی نے آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک اور تلنگانہ سرکارکے اشتراک سے کل این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن کے سال 2022کے ایڈیشن کے لئے لوگو جاری کیا اور دوڑ سے متعلق ریس ٹی شرٹ کی نقاب کشائی کی۔کان کنی سے متعلق بڑی قومی کمپنی این ایم ڈی سی نے اس سال 27اور28 اگست کو منعقد ہونے والی حیدرآباد میراتھن کے ٹائٹل کی سرپرستی حاصل کی ہے ۔ این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن 2022کی شناخت ۔ مکے بازی کی عالمی چیمپیئن ، نکہت زرین نے ورچول طریقے سے اس تقریب میں شرکت کی ۔ این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمیت دیب ، آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کے سی ایم او جناب نارائن ٹی وی اوراس دوڑ کے ڈائریکٹرجناب پرشانت مورپاریا، اس تقریب میں موجودتھے ۔ تقریب کے بعد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔
این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن 2022دوڑ شہرکے مرکزی حصوں سے گزرے گی اوراس میں 15000دوڑنے والوں اور صحت اور فٹ فیس کے تئیں جوش وخروش رکھنے والوں کے حصہ لینے کا امکان ہے ۔
اس کے علاوہ اس موقع پر 3500رضاکار، 250طبی اہلکار، شہر کے عہدیداران اورپولیس فورس بھی موجود رہیں گے ۔ بھارت میں میراتھن سیزن کے آغاز کے موقع پر ہفتے بتاریخ 27اگست کو 5کے فن رن اور10کے فن رن اور28اگست ،2022یعنی میراتھن سنڈے کو ہاف میراتھن (21.095کلومیٹر) اورفل میراتھن (42.195کلومیٹر) کا انعقاد کیاجائے گا۔ اس تقریب میں ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ شامل ہوتے ہوئے محترمہ نکہت زرین نے کہاکہ ‘‘مجھے حیدرآباد رنرس کی معاؤنت سے گیارہویں این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن کے ساتھ وابستہ ہوکرخوشی ہورہی ہے ۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ حیدرآباد رنرس ، لوگوں کی ایک سرگرم طرز حیات اختیارکرنے میں مدد کرنے اور دوڑ کو فٹ نیس اورچاق چوبند رہنے کے لئے ایک ترجیحی سرگرمی بنانے کے کام میں سرگرمی سے شامل ہے ۔’’
لوگوجاری کئے جانے کی تقریب میں این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمیت دیب نے کہاکہ ‘‘این ایم ڈی سی ، حکومت ہند کی فٹ انڈیا تحریک کی ایک سرپرست ہے ۔ ہم کھیل کود سے متعلق تقریبات کی توثیق کرنے اورہمارے ملک کے لوگوں میں صحت اور فٹ نیس کو فروغ دینے کی غرض سے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں ۔ حیدرآباد رنرس کےساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ، جس نے حیدرآباد میراتھن قائم کرنے اورفٹ نیس حاصل کرنے کی غرض سے دوڑنے کی جانب لوگوں کی راغب کرنے میں ایک دہائی گزاردی ہے ، ہمارےلئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔ میں دنیا بھرکے دوڑنے والوں کو دعوت دیتاہوں کہ وہ این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن میں حصہ لیں اوراس کے 2022کے ایڈیشن کو ایک یادگارمیراتھن بنائیں ۔
آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کے سی ایم ڈی ، جناب نارائن ٹی وی نے کہا :این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن ہمارے لئے ایک موقع ہے کہ ہم حیدرآباد کے اس حیرت انگیز اوردرخشاں وتابناک شہر میں لوگوں کے ساتھ منسلک ہوں ۔
**********
)ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -7466
(Release ID: 1840876)
Visitor Counter : 154