وزارات ثقافت

نیشنل مونومنٹ اتھارٹی نے ڈاکٹر امبیڈکر سے منسلک دو مقامات کو قومی اہمیت کی یادگار قرار دینے کی سفارش کی

Posted On: 08 JUL 2022 6:35PM by PIB Delhi

نیشنل مونومنٹ اتھارٹی نے ہندوستانی آئین کے معمار اور عظیم سماجی مصلح ڈاکٹر امبیڈکر سے وابستہ دو مقامات کو قومی اہمیت کی یادگار قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

نیشنل مونومنٹس اتھارٹی نے سفارش کی ہے کہ ودودرا میں سنکلپ بھومی بینین ٹری  کمپلیکس کو، جہاں ڈاکٹر امبیڈکر نے 23 ستمبر 1917 کو چھوت چھات کے خاتمے کا عہد کیا تھا، کو قومی اہمیت کی یادگار قرار دیا جائے۔ یہ مقام سو سال سے بھی  زیادہ پرانا ہے اور ڈاکٹر امبیڈکر کے ذریعہ شروع کئے گئے سماجی احترام کے  انقلاب کا   گواہ رہا ہے۔

نیشنل مونومنٹ اتھارٹی نے مہاراشٹر کے ستارا  میں ایک مقام کی سفارش کی ہے جہاں بھیم راؤ رام جی امبیڈکر نے پرتاپ راؤ بھوسلے ہائی اسکول  میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی، اسے بھی قومی اہمیت کی یادگار قرار دیا جائے۔

اس اسکول کے رجسٹر پر آج بھی مراٹھی میں فخر کے ساتھ  ایک چھوٹے طالب علم  بھیم راؤ کے دستخط کو دکھایا گیا ہے۔ یہ اسکول اب  ضلع پریشد کے تحت آتا ہے جو کافی خستہ حالت میں ہے۔

یہ سفارشات نیشنل میموریل اتھارٹی کی طرف سے ثقافت کے وزیر مملکت جنابارجن رام میگھوال کے سامنے رکھی گئی ہیں۔

نیشنل مونومنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جناب  ترون وجے نے کہا کہ یہ ایک سماجی ہم آہنگی اور مساوات کی خطے  میں ایک بیش قیمتی ورثہ ہے اور اسے قومی اہمیت کی یادگار قرار دے کر محفوظ کیا جانا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ن ا۔

U- 7444



(Release ID: 1840719) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali