سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

دہلی-ممبئی ایکسپریس وے اور مہاراشٹر میں اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سڑکوں کے   نئے منصوبے – نتن گڈکری


ممبئی اور بنگلور کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کے لیے نئی سڑک جوڑنے کا منصوبہ

ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے میں مہاراشٹر  کا اہم تعاون ہو گا

متبادل ایندھن کو فروغ دینے میں مہاراشٹر کا اہم تعاون ہو گا

​​​​​​​متبادل ایندھن کو فروغ دینے میں مہاراشٹر اولین ریاست

Posted On: 08 JUL 2022 4:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جولائی 2022/

مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل  اور شاہراہ نتن گڈکری نے کہا ہے کہ زیر تعمیر دہلی-ممبئی ایکسپریس وے، ناگپور-ممبئی سمردھی مہامرگ اور متعدد نئے سڑک پروجیکٹ مہاراشٹر میں مزید اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔ آج ممبئی میں سی آئی آئی  کے زیر اہتمام دوسری 'سنکلپ سے سدھی - نیا ہندوستان، نیا عزم'  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گڈکری نے کہا کہ ممبئی کو دہلی، پونے اور بنگلور سے جوڑنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے عظیم منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔

جناب گڈکری نے بتایا کہ 1 لاکھ کروڑ روپے کے امید افزا دہلی – ممبئی ایکسپریس وے پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس سے قومی دارالحکومت اور تجارتی دارالحکومت کے درمیان سفر کا وقت کم ہو کر 12 گھنٹے رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ میرا خواب ہے کہ ممبئی کے نریمن پوائنٹ سے دہلی تک کوسٹل روڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے ہموار کنیکٹیویٹی قائم کرنا اور وسائی-ویرار تک اور اس سے آگے 50,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کے ساتھ سی لنک قائم کرنا"۔ مرکزی وزیر نے حکومت مہاراشٹر سے درخواست کی کہ اس پروجیکٹ کے لیے درکار اسٹیل اور سیمنٹ پر ریاستی جی ایس ٹی کو معاف کر دیا جائے۔

جناب گڈکری نے ممبئی - پونے ایکسپریس وے اور پونے رنگ روڈ کے ویسٹرلی بائی پاس کے ذریعے ممبئی سے بنگلور تک براہ راست سڑک کنکشن بنانے کے منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی ترتیب کا منصوبہ پہلے ہی تیار کر لیا گیا ہے اور اس پر جلد ہی کام شروع ہونے کی امید ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ پونے-اورنگ آباد سڑک کی ایک نئی ترتیب کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے رہ جائے گا۔

جناب گڈکری نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی شری ایکناتھ شندے سے کہا جو کہ کانفرنس میں بھی موجود تھے زمین کے حصول کے کام کو فعال طور پر شروع کرنے کے لیے وہ بھی اس میں تعاون کریں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ نوی ممبئی کی طرز پر، مہاراشٹر حکومت کو پونے اور اورنگ آباد کے قریب نئی سڑکوں کے ساتھ نئے ٹاؤن شپس بنانے کا منصوبہ بنانا چاہیے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ سورت – ناسک – احمد نگر – سولاپور کو جوڑنے والی نئی سڑک  شمالی ہندوستان سے جنوب کی طرف جانے والے 50فی صد  ٹریفک کو موڑ دے گی جس کے نتیجے میں تھانے، ممبئی اور پونے میں فضائی آلودگی میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے میں مہاراشٹر کا تعاون اقتصادی ترقی میں بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ہندوستان کا 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کا خواب، مہاراشٹر کے اہم تعاون کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر ہندوستانی معیشت کا گروتھ انجن ہے اور 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ریاست کو تمام شعبوں – زراعت، صنعت اور خدمات میں بڑا حصہ ادا کرنا ہوگا۔

مستقبل میں ایتھنول کو ترجیحی ایندھن کے طور پر استعمال کریں

جناب گڈکری نے کہا کہ چینی کی صنعت نے مہاراشٹر کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اضافی چینی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے، اب ہم ایتھنول کو ایندھن کے طور پر فروغ دے رہے ہیں، جس کی کیلوری والی قیمت پیٹرول جیسی ہے۔ وزیر موصوف نےکہا کہ فرید آباد میں انڈین آئل کارپوریشن کے آر اینڈ ڈی سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ ایتھنول سے اتنی ہی اوسط حاصل کرنا ممکن ہے جتنی پیٹرول سے حاصل ہوتی ہے۔

جناب گڈکری نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں ایتھنول کو ترجیحی ایندھن کے طور پر استعمال کریں، خاص طور پر اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اگلے مہینے سے فلیکس انجن والی گاڑیاں دستیاب ہونا شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کے لیے 115 روپے فی لیٹر کے مقابلے میں 64 روپے فی لیٹر ایتھنول ایک عام آدمی کے لیے بہت سستا ایندھن ثابت ہوگا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مہاراشٹر متبادل ایندھن جیسے ایتھنول، میتھانول، بائیو ڈیزل، بائیو سی این جی، بائیو ایل این جی اور گرین ہائیڈروجن وغیرہ کو فروغ دے کر پیٹرول کی کھپت کو کم کرنے میں ایک اہم ریاست بن سکتا ہے۔ جناب گڈکری نے ممبئی اور پونے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے الیکٹرک  اور ٹرالی بسوں کو متعارف کرانے کے امکانات تلاش کرنے کا مشورہ دیا، جو شہر کے اندر نقل و حمل کے لیے سستے ہیں۔

جناب گڈکری نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ایک مربوط سوچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے جہاں صنعتی سرمایہ کاری ضروری ہے، وہیں غربت کے خاتمے کے لیے زراعت، دیہی اور قبائلی علاقوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایکناتھ شندے نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں 15 صنعتی کوریڈور بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اس نے صنعت نواز ایکو سسٹم بنانے کے لیے مرکز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ایک مربوط سوچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے جہاں صنعتی سرمایہ کاری ضروری ہے، وہیں غربت کے خاتمے کے لیے زراعت، دیہی اور قبائلی علاقوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایکناتھ شندے نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں 15 صنعتی کوریڈور بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اس نے صنعت نواز ایکو سسٹم بنانے کے لیے مرکز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ممبئی – احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ "یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خواب ہے۔ کچھ وجوہات کی بنا پر مہاراشٹر پیچھے رہ گیا، جب کہ گجرات نے بلٹ ٹرین کے لیے تیزی سے کام کیا۔ لیکن، ہم نے اس سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ صرف بلیٹ نہیں ہے، بلکہ یہ ٹرانسپورٹ کے ایک نئے دور اور نئے مرحلے کا آغاز ہے۔”

خارجہ امور اور ثقافت کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان نے آزادی کے بعد سے سماجی اور اقتصادی شعبوں میں اچھی ترقی کی ہے اور مزید کہا کہ "سب کی بھلائی کے حصول کے لیے، اقتصادی ترقی کی بنیاد بنتی ہے۔ لیکن اتنا ہی یا زیادہ اہم ذہنیت کی تبدیلی ہے۔"

سنکلپ سے سدھی کانفرنس کا انعقاد مشترکہ طور پر سی آئی آئی  اور انڈیا @75 فاؤنڈیشن نے مرکزی وزارت ثقافت کے تعاون سے کیا ہے۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-7382



(Release ID: 1840276) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil