الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
تیسرا دن : ڈجیٹل انڈیا ہفتہ 2022(دوہزار بائیس )
ڈجیٹل میلے میں 200سے زائد اسٹا ل لگائے گئے ہیں ،جس میں قبائلی علاقوں کےسرکاری اسکولوں کے طلبا، 10ہزار سے زیادہ زائرین نے شرکت کی
ڈجیٹل میلے میں اسٹارٹ اپ کے ذریعہ انٹریکٹو روبورٹس ، اے آر /وی آر اور ڈرونس جیسی جدیدترین مستقبل کی ٹکنالوجیوں کی نمائش کی گئی جس نے نوجوانوں اور بڑوں کو یکساں طور پر راغب کیا
ڈجیٹل میلے کی 10 جولائی 2022 تک توسیع کردی گئی ہے
تیس سے زائد سینئیر سرکاری افسران اور صنعتی رہنماؤں نے میٹاورس ، ویب 3.0 ، 5 جی عوامی ڈجیٹل پلیٹ فارم اور آدھار کو نیو انڈیا کے ٹیکیڈ کو اثر انداز کرنے کے لئے غوروفکر کیا گیا
سات جولائی سے 9 جولائی 2022 تک ‘‘ انڈیا اسٹیک نالج ایکسچنج ’’ کے عنوان سے ڈجیٹل انڈیا ہفتہ کی ورچوئل تقریبات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
Posted On:
07 JUL 2022 7:45PM by PIB Delhi
گجرات حکومت کے مختلف اقدامات کی شروعات کے لئے افتتاحی تقریب کے ساتھ 6 جولائی 2022سے ڈجیٹل انڈیاہفتہ تقریبات کے تیسرے دن کا آغاز ہوچکا ہے۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی ) میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر راجندر کمار نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا ۔اس کے بعدالیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت میں سکریٹری جناب الکیش کمارشرما نے خصوصی طورپر خطاب کیا ۔ انہوں نے ڈجیٹل انڈیا ہفتہ 2022 کوا یک کامیاب پروگرام بنانے میں ایم ای آئی ٹی وائی کی مدد کے لئے گجرات حکومت کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ڈجیٹل انڈیا ہفتہ نہ صرف ایک جشن ہے بلکہ بہترین خیالات کے لئے مختلف شعبوں کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے ۔
ڈجیٹل ایکسپو نمائش کی 10 جولائی 2022 تک توسیع کردی گئی ہے ۔اس میلے میں10 ہزار سےزیادہ زائرین نےشرکت کی ۔ جنہوں نے مستقبل کے ڈجیٹل سالیوشن اور 200سے زائداسٹالوں پر ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کی مصنوعات کا مشاہدہ کیا۔ایکسپو میں ملک بھر سے طلبا ،صنعتی رہنماؤں ،تاجروں اور عام لوگوں نے شرکت کی ۔ڈجیٹل ایکسپو کی اہم بات قبائلی علاقوں کےسرکاری اسکولوں کی پرجوش شرکت تھی۔ ڈجیٹل میلے میں ملک بھر کے اسٹارٹ اپس کی جانب سے ڈرونس ، اے آر / وی آر ، انٹریکٹو روبورٹس اورجدیدترین مستقبل کی ٹکنالوجیوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
گجرات حکومت میں تعلیم ،سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر جناب جیتو بھائی وگانی نے ‘‘ مائی گوو گجرات ’’ کی شروعات کی ، یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ملک سازی میں زیادہ سے زیادہ تعاون پیش کرنے کے لئے 6.67 کروڑ گجراتیوں کو بااختیار بنائے گا۔ انہوں نے مجمع سے بھی خطاب کیا اور ڈجیٹل انڈیا اور بڑھتی ہوئی شفافیت ، کارکردگی اور جوابدہی کے تحت اقدامات کے نفاذ اور منظوری میں چمپئن بننے کے لئے گجرات کی ستائش کی ۔ گجرات حکومت میں سائنس اور ٹکنالوجی کے سکریٹری جناب وجے نہرہ نے پروگرام میں شریک سبھی افراد کاشکریہ ادا کیا۔
ایم ای آئی ٹی وائی میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر راجندر کمار نے ‘‘ عوامی ڈجیٹل پلیٹ فارم اور شہریوں پر مرکوز عوامی خدمات ’’ کے موضوع پر پہلے سیشن کی میزبانی کی ۔ سیشن میں پینالسٹ کے طور پر ڈبلیو ای ایف کے ایڈوائزر جناب جے ستیہ نارائن ،سی ایس سی – ایس پی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب دنیش تیاگی ، آندھرا پردیش حکومت میں ( آئی ٹی اور سی ) کے پرنسپل سکریٹری جناب سورو گوڑ ، چھتیس گڑھ حکومت میں سی ایچ آئی پی کے خصوصی سکریٹری اور سی ای او جناب سمیت وشنوئی ، اترپردیش حکومت میں ( آئی ٹی اور ای ) کے خصوصی سکریٹری جناب کمار ونیت اور اتراکھنڈ حکومت میں آئی ٹی ڈی اے کے آئی پی ایس ، ڈائریکٹر جناب امت کے سنہا شامل ہوئے ۔پینلسٹ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح شعبوں میں عوامی ڈجیٹل پلیٹ فارموں کو بنانے کی منفرد حکمت عملی ،شہریوں کو بااختیار ، آسان حکمرانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بناکر سرکاری کام کاج میں شہریوں کی شمولیت میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔
پہلےدن کےدوسرے پینل نے ‘‘ ریاستوں کے لئے آدھار : زندگی کوآسان بنانے کےطریقہ کار ’’ پر تبادلہ خیال کیا ۔ جس کی میزبانی یوآئی ڈی آئی کے ڈی ڈی جی جناب امودکمار نے کی اور پہلے دن کے اس پروگرام میں بہار حکومت میں مال ، آئی اے ایس ، پرنسپل سکریٹری (آئی ٹی ) جناب سنتوش کمار ،کرناٹک حکومت میں ڈی پی اے آر کے آئی اےایس ،سکریٹری جناب وی پنوراج ، (ایم پی –ایس ڈبلیو اے ایم ) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب ابھیجیت اگروال اور مدھیہ پردیش حکومت میں ڈی ایس ٹی کے نائب سکریٹری اور اتراکھنڈ حکومت میں آئی ٹی ڈی اے کے ڈائریکٹر آئی پی ایس جناب امت کے سنہا نے شرکت کی ۔ سیشن میں ان امور پر غوروخوض کیا گیا کہ کس طرح ریاستیں شہریوں ، پسماندہ اور محروم طبقات کو سبسڈی ،فوائد اور دیگر خدمات کی بلارکاوٹ ترسیل کے ذریعہ شہریوں کی روز مرہ کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے مختلف طریقوں سے آدھا ر کا استعمال کررہی ہیں۔
تیسرے پینل نے ‘‘ میٹا ورس اور ویب 3.0 ’’ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا ۔ جس کی صدارت ایم ای آئی ٹی وائی اے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر راجندرکمار نے کی ۔ اس پروگرام میں نامور پینالسٹ میٹا میں پبلک پالیسی کے ہیڈ جناب راجواگروال ، مکسڈ رئیلٹی ، مائیکروسافٹ انڈیا کے وی پی جناب سرینواس ریڈی ، سروس لائن ، انڈیا اور جنوبی ایشیا ، اے ڈبلیو ایس کے ہیڈ جناب کنشکا اگیوال اور کمپیوٹر محکمے میں پروفیسر منندرا اگروال شامل ہوئے ۔ اس سیشن میں بصیرت افرو ز خیالات کے تبادلے کئے گئے اور میٹا ورس ٹکنالوجی کے موجودہ منظر نامے سے لے کر میٹاورس میں پالیسی اور ریگولیٹری معیارات ویب 3.0 کے لئے صلاحیت سازی سے لے کر اس کی تبدیلی تک کے وسیع ترموضوعات کو دریافت کیا گیا جس کا ہم ان دونوں ٹکنالوجیوں کے ذریعہ تمام شعبوں میں مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
دن کے چوتھے سیشن میں ‘‘ 5جی اور ہندوستان کے ٹی کیڈ میں مستقبل کی ٹکنالوجی ’’پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ڈی او ٹی (ٹکنالوجی ) کے رکن ڈاکٹر اشوک کمار تیواری ، پروڈکٹ انجنئرنگ، تیجس نیٹ ورک کے وی پی جناب وشنو سونی ، سی ای ڈبلیو آئی ٹی کے پرنسپل انجنئرنگ ڈاکٹر دھیوی گڑھ بھاسکرن ، ریلائنس جیو کے نائب صدر جناب ایوش بھٹناگر شامل ہوئے ۔ پینل نے ان باتوں پر غٰوروفکر کیا کہ 5 جی کی شروعات ،معیشت ، ہندوستان میں 5 جی ماحولیاتی نظام کے موجودہ منظر نامے پر کس طرح کے اثرات ڈال سکتا ہے اور دیہی علاقوںمیں 5 جی کی شروعات سے کیا فائدہ ہوگا اور ہندوستان کی ڈجیٹل تبدیلی میں 5 جی کا کردار کیسا رہے گا۔
تین روزہ طویل ڈجیٹل انڈیا ہفتہ تقریب کے آخری سیشن کی میز بانی این ای جی کے صدر اور سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ نے کی ۔ اس سیشن میں میگھالیہ حکومت میں (پلاننگ ) جوائنٹ سکریٹری جناب راماکرشنا چتوری ، گوا حکومت میں آئی ٹی ڈائریکٹر جناب پروین اول اوتکر ، گجرات حکومت میں ( آئی سی ٹی اور ای گورننس ) اور ایم ڈی ( جی آئی ایل ) کے ڈائریکٹر جناب سچن گوسیا ، مدھیہ پردیش حکومت میں ( آئی ٹی ) ڈائریکٹر جناب ابھیجیت اگروال ، تلنگانہ حکومت میں جوائنٹ سکریٹری جناب سرینواس پینڈیالا اور جیکے جی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او ) آئی اے ایس جناب ابھیشیک شرما کی جانب سے ریاستوں کے متاثر کن اور توسیع پذیر پروجیکٹوں سے متعلق 6 پریذینٹیشن شامل کئے گئے۔ پریذینٹیشن میں یہ دکھایا گیا کہ کس طر ح ریاست بھر میں ٹکنالوجی کو بہترین حکمرانی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔سیشن کی اہم بات آسان ،جوابدہ ، موثر اور تمام سرکاری دفاتر میں شفاف کام کاج ، مدھیہ پردیش میں جی آئی ایس پر مبنی نظام ، ڈجیٹل جموں وکشمیر اور مشین لرننگ کا استعمال اور تلنگانہ میں ڈیپ لرننگ کے ساتھ میگھالیہ انٹر پرائزز آرکی ٹیکچر ، گوا کی آئی ٹی پالیسیز ، گجرات سرکار کے نظام سے متعلق اہم تفصیلات تھیں ۔
این ای جی ڈی کے صدر اورسی ای او جناب ابھیشیک سنگھ کے اختتامی کلمات اورگجرات میں ڈجیٹل انڈیا ہفتہ تقریبات میں عزت مآب وزیر اعظم ، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کےوزیر ، مرکزی وزیر مملکت ، گجرات کے وزیر اعلیٰ ، گجرات حکومت ، اسٹارٹ اپس ،صنعتی شراکتداروں اور اس تقریب کو کامیاب بنانے میں ہرشخص کی شمولیت کے شکریہ کے ساتھ یہ سیشن اختتام پذیر ہو ا ۔
ڈجیٹل انڈیا ہفتہ تقریبات 7 جولائی 2022سے 9 جولائی 2022 تک انڈیا اسٹیک نالج ایکس چینج کے ساتھ ورچوئل طریقے سے جاری رہے گی۔
*************
ش ح۔ ع ح۔رم
U-7329
(Release ID: 1840006)
Visitor Counter : 175