کوئلے کی وزارت

2022-23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کیپٹیو اور کمرشل کوئلہ بلاکس کی پیداوار 79 فیصد بڑھ کر 27.7 ملین ٹن ہو گئی


گزشتہ سال نیلام کی گئی دو کانوں 1.57 ملین ٹن کوئلہ کی پیداوار ہوئی

12 نئی کانوں میں اس سال پیداوار شروع کرنے کا امکان ہے

Posted On: 07 JUL 2022 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 جولائی 2022/

مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران وزارت کوئلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور نامزد اتھارٹی نے  6 جولائی 2022 کو پروجیکٹ کے حامیوں کی موجودگی میں کوئلے کے بلاکس سے پیداوار کا جائزہ لیا۔ پہلی سہ ماہی کے دوران حاصل کی گئی کوئلے کی پیداوار 27.7 ملین ٹن ہے جو کہ مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے دوران پیدا ہونے والے 15.5 ملین ٹن کوئلے سے 79 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے اتنی زیادہ ترقی حاصل کرنے میں کوئلے کے بلاکس مختص کرنے والوں کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی کے دوران کول بلاکس سے 32 ملین ٹن کی پیداوار کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ یہ بھی تعریف کے ساتھ نوٹ کیا گیا کہ کمرشل نیلامی اصلاحات کے تحت 2021 میں نیلام ہونے والی دو کانیں آپریشنل ہو گئی ہیں اور پہلی سہ ماہی میں 1.57 ملین ٹن پیداوار حاصل کی ہے۔

اس وقت مجموعی طور پر 36 کیپٹیو اور کمرشل کانیں زیر پیداوار ہیں اور توقع ہے کہ سال کے دوران کم از کم 12 مزید نئی کانیں پیداوار شروع کر دیں گی۔ اس سے ملک میں کوئلے کی مانگ کو پورا کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ، پراجیکٹ کے حامیوں نے ان کی طرف سے کی گئی کوششوں اور انہیں درپیش چیلنجوں کو بھی مشترک کیا۔ کوئلہ کی وزارت نے مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-7343



(Release ID: 1839922) Visitor Counter : 84