وزارت دفاع
وزارت دفاع نے بیرون ملک سے خریداری میں مالی خدمات فراہم کرنے کے لئے تین پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں کو منظوری عطا کی
Posted On:
07 JUL 2022 1:09PM by PIB Delhi
مالیاتی خدمات کے محکموں کے ذریعہ پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں کو سرکاری بزنس کے لئے مزید راہیں کھولنے کے نقطہ نظر سے وزارت دفاع نے پرائیویٹ سیکٹر کے تین بینکوں یعنی ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹیڈ، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایکسس بینک کو وزارت کے ذریعہ بیرون ملک سے خریداری کے لئے لیٹر آف کریڈٹ اور ڈائریکٹ بینک ٹرانسفر بزنس فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت دفاع کی طرف سے پی سی ڈی اے، نئی دہلی نے حال ہی میں ان تینوں بینکوں میں سے ہر ایک کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔
ابھی تک پبلک سیکٹر کے صرف مجاز بینکوں کو وزارت دفاع کو یہ خدمات فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا، لیکن اِس مفاہمت نامہ پر دستخط ہوجانے کے بعد پہلی بار اب اِن تین پرائیویٹ بینکوں کو بھی وزارت دفاع کی خاطر بیرون ملک سے خریداری کرنے میں مالی خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
منتخب بینکوں کو 2000 کروڑ روپے کے ایل سی بزنس کی اجازت دی جاسکتی ہے، ان میں سے ہر ایک کو تسلسل کی بنیاد پر ایک سال تک کے لئے کیپٹل اور ریونیو دونوں ہی طرف سے (کیپٹل اور ریونیو دونوں کے تحت ہر ایک بینک کو 666 کروڑ روپے کے لئے)۔ ان بینکوں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، تاکہ ضرورت پڑنے پر آگے کی ضروری کارروائی کی جاسکے۔
*********
ش ح – ق ت– ع ر
U: 7340
(Release ID: 1839809)
Visitor Counter : 192