کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے پی ایم گتی شکتی کی پیش رفت کا جائزہ لیا


ہندوستان کے ملٹی ماڈل بنیادی ڈھانچے کی بنیادرکھنے کے لئے گتی شکتی  نیشنل ماسٹر پلان اور ادارہ جاتی فریم ورک ضروری: جناب گوئل

بتیس (32) ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس سکریٹریز کا بااختیار گروپ ہے ،ان میں

 سے 29 نیٹ ورک پلاننگ گروپ اورتکنیکی امدادی یونٹس ہیں، مرکزی اورریاستی وزارتوں کے پورٹل اب مکمل طورپر کام کررہے ہیں

پی ایم گتی شکتی میں تمام ضروری ڈاٹا لئیرس اپ لوڈ کردئے گئے ہیں، بنیادی ڈھانچےکی وزارتیں/ محکمے تمام زیرالتوا اور مستقبل کے پروجیکٹوں کے لئے قومی ماسٹر پلان کا استعمال کرسکتے ہیں

قومی ماسٹر پلان کا استعمال کرتے ہوئے  پیشگی طور پر پانچ گرین فیلڈ گلیاروں کو  تیزی سے ٹریک کیا گیا ہے: ایم اوآر ٹی ایچ

Posted On: 06 JUL 2022 8:00PM by PIB Delhi

ملک بھر میں پی ایم گتی شکتی کے تحت پہلے سے ہی متعدد بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹو ں  پر  تیزی سے کام  شروع ہوگیا ہے۔ جبکہ کچھ ریاستوں نے سماجی شعبے کے منصوبوں کے بہتر نفاذ کے لئے اس کا استعمال شروع کردیا ہے۔تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج یہاں  پی ایم گتی شکتی کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ میں  اب تک حاصل کی گئی پیش رفت پر غوروفکر کیا گیا ۔اس میٹنگ میں  ریلوے کی وزارت  ، ایم اوآر ٹی ایچ ، ایم او پی ایس ڈبلیو ، خوراک اور پی ڈی ایس  کا محکمہ  ، کوئلے کی وزارت  ، اسٹیل کی وزارت  ، کھادکا محکمہ ، ڈی او ٹی ، دیہی ترقی کی وزارت  اور بی آئی ایس اے جی – این  (بھاسکر اچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ  فار اسپیس  ایپلی کیشنز اور جیو – انفارمیٹکس )کے مختلف سینئیر افسران نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں  13 اکتوبر  2021 کو قومی ماسٹر پلان کی شروعات کے بعد سے  اس کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور پورٹل میں  ڈاٹا کے تیزی سے انضمام کے لئے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی وزارتوں کی جانب  سے 900سے زائد ڈاٹا لیئرس  اور ریاستوں / مرکز کےزیرانتظام علاقوں کی جانب سے 316 ضروری لیئرس کو اپ ڈیٹ کیا گیا ۔ میٹنگ میں  مختلف وزارتو ں اور محکموںکو اپنے مجوزہ پروجیکٹوں  کو اشتراک کرنے کی خاطرڈجیٹل طور پر نقشہ سازی کرنے اور اسے منسلک کرنے کے بعد استعمال کرنے پرتوجہ دی گئی  ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ  پی ایم گتی شکتی کے انقلابی نقطہ نظر کے تحت  حکومت  مختلف محکموں  کے سلوز پرکام کرتے ہوئے  صارف کے مسائل کو  حل کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ  قومی ماسٹر پلان اور ادارہ جاتی فریم ورک کے ذریعہ اس کا کردار  ہندوستان کے ملٹی ماڈل بنیادی ڈھانچے کی نیٹ ورک کی بنیادرکھنے کے لئے ضروری  ہے۔

میٹنگ میں ریاستی سطح کے ادارہ جاتی انتظامات سے متعلق کی گئی پیش رفت کا بھی ا عترا ف کیا گیا۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے 32 ریاستو  ں / مرکز کے زیرانتظام علاقوںمیں سکریٹریز کے بااختیار گروپ کے کام کاج  کے تعلق سے بھی  جانکاری دی  ۔ ان میں سے  29 نے  اپنا نیٹ ورک منصوبہ بندی گروپ  اور تکنیکی امدادی یونٹ بھی تشکیل دئے ہیں ۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے خصوصی سکریٹری امرت لال مینا  نے بھی قومی  ماسٹر پلان کے کردار پر روشنی ڈالی  کہ کس طرح  بین وزارتی منصوبہ بندی اور  آپسی تال میل کو بنائے رکھنے میں  اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔انہوں نے آگے کہا کہ مرکزی اور ریاستی وزارتو ں کے پورٹلز اب مکمل طورپر کام کررہے ہیں۔ تمام لازمی  ڈاٹا لئیرس   کو زیر التوا اور مستقبل کے تما م  پروجیکٹوں کے لئے قومی ماسٹر پلان کے وسیع تر استعمال کی خاطر بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں / محکموں کی سہولت کے لئے اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے تارنگا ہل-امبا جی – ابو روڈ براڈ گاج نئی ریلوے لائن  کے معاملے پرروشنی  ڈالی ،جس نے  خسرہ  ڈاٹا  جنگلات اور جنگلی حیات  کی پناہ گاہ  اور کانکنی  کے علاقے میں چوراہوں  کے نہ ہونے سے متعلق  فیلڈ سروے کی کمی کی وجہ سے تقریباََ6 مہینے سے اس کی پری الائمیٹ روک دی تھی ۔قومی ماسٹر پلان کا استعمال کرتے ہوئے اسے سات دن میں مکمل کرلیا گیا ہے۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزارت  کی نمائندگی کررہے سینئیر افسران نے بھی  قومی ماسٹر پلان کااستعمال کرتے ہوئے پانچ گرین فیلڈ گلیاروں کے ماقبل پیشگی  کو  تیزی سے  ٹریک کرنے سے متعلق جانکاری دی۔

 میٹنگ میں   عوام کے درمیان قومی ماسٹر پلان کو  جاری کرنے  پر بھی غوروخوض  کیا گیا۔ سینئر افسران نے بتایا کہ ریلیز کے لئے رہنما ہدایات  پہلے ہی سے جاری  کی جاچکی ہیں۔میٹنگ میں خاص طور پر ان امور پر زوردیا گیا کہ قومی ماسٹر پلان کس طر ح سماجی شعبے  کی ترقی کی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔  خصوصی سکریٹری نے بتایا کہ  چند ریاستیں  / مرکز کے زیر انتظام علاقے  پہلے سے ہی اس پر کام کررہے ہیں۔

مربوط منصوبہ  بندی  اورتال میل  کے نقطہ نظر کے طورپر میٹنگ میں ڈی او ٹی کی جانب سے گتی شکتی سنچار پورٹل کے حالیہ کام کاج کی ستائش کی گئی ۔اپنے آغازسےہی پورٹل  زیر التوا معاملوں کو کم کرنے  ،اسی طرح پروجیکٹوں کے تیزی سے نفاذ  میں آگے رہنے میں کامیاب رہا ہے ۔فولادکی وزارت  کے سینئر افسران نے جیو ٹیگنگ بنیادی ڈھانچے  اور ارضیاتی مقامات   کی دستیابی کے مسائل   کو  حل کرنے کے لئے قومی ماسٹر  پلان کے تحت ایک موبائل ایپ کی لانچنگ کی بھی بات کی ۔

*************

ش ح۔  ع ح۔رم

U-7319



(Release ID: 1839768) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali