وزارت سیاحت

ایک بھارت شریسٹھ بھارت : ہماچل پردیش کے طلباء نے کوچی کا پانچ روزہ کامیاب دورہ کیا


طلباء نے مقامی کھانوں، ثقافت اور ریاست کیرلا کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کی

Posted On: 06 JUL 2022 6:36PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو – ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے حصہ کے طور پر ، شملہ (ہماچل پردیش) کے 50 طلباء نے حال ہی میں کوچی (کیرلا) کا دورہ کیا۔ 50 طلباء میں 25 طلبہ و طالبات شملہ ،  اونا اوراس کے آس پاس کے سینئر سیکنڈری اسکولوں کے 11 ویں اور 12 ویں کے  تھے۔ ان میں 13 لڑکے اور 12 لڑکیا ں تھیں۔ باقی 25 طلباء یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (یو آئی ٹی )، ہماچل پردیش یونیورسٹی، شملہ کے بی ٹیک کے طلباء تھے۔ ان میں 15 لڑکے اور 10 لڑکیاں تھیں۔ ان کے ساتھ چار ٹیچر بھی تھے۔ ٹیم نے 28 جون سے 3 جولائی 2022 تک کوچی میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ ایس سی ایم ایس کوچین اسکول آف بزنس میزبان ادارہ تھا۔ ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے تحت ہماچل پردیش اور کیرلا جوڑی دار ریاستیں ہیں۔

 

 

سرکار کے ایک بھارت سریشٹھ بھارت کی منفرد پہل قدمی کے تحت  یہ ٹیم  طلباء کے تبادلے کے پروگرام کے ایک  حصہ کے طور پر کوچی میں تھی ۔  تبادلہ کے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے ، ہماچل پردیش کے طلباء نے چینڈامنگلم ہتھ کرگھا بنکر کوآپریٹو سوسائٹی کا دورہ کیا  اور  چلاکڈی  کے رسا گروکل رسوئی میں  سانبر جیسے مقامی  کھانے پکانے کی مشق کی ۔

 

 

دورہ کے آخری دن، طلباء نے ریاستی حکومت کے  سمگر سکشا کیرل (ایس ایس کے) کے ذریعہ منعقدہ  ایک پروگرام میں  دونوں ریاستوں کے تعلیمی اداروں کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ میں شرکت بھی کی اور  کلامسیری میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے طلباء کے ساتھ گفتگو کی ۔

 

 

پروگرام کے حصہ کے طور پر ، ٹیم نے معروف محکمہ آثار قدیمہ کی عمارتوں  اور مقامی عجائب گھروں  جیسے اڈاپلی میں  میوزیم آف کیرلا ہسٹری،  ارناکلم میں دربار ہال آرٹ گیلری، تری پونیتھورامیں  ہل پلیس میوزیم اور  تھیگارا میں  کیرلا فوک لور میوزیم کا دورہ  بھی کیا ۔اس کے علاوہ  دیسی آرٹس اور کھیلوں کے بارے میں جاننےکی غرض سے گروپ کے لئے کلاریپیاٹ کے ایک خصوصی اجلاس کااہتمام کیا گیا تھا ۔ ہماچل پردیش کے طلباء نے کیرل کے طلباء کےسامنے   ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔

اس دورہ کے لئے تعلیم کی مرکزی وزارت اور کل ہندکونسل برائے تکنیکی تعلیم (اے آئی سی ٹی ای)، نئی دہلی  کی طرف سے سہولت فراہم کی گئی تھی ۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.7318



(Release ID: 1839744) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Malayalam