امور داخلہ کی وزارت

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا


ایک دور تھا جب جموں و کشمیر میں داخلے کے لیے پرمٹ حاصل کرنا پڑتا تھا، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے ایک ملک، ایک آئین، ایک پرچم کے لیے اپنی زندگی قربان کرکے، کشمیر سے پرمٹ راج کو ختم کیا اور اس خطے کو بھارت کا اٹوٹ حصہ بنایا

ہم اس جدوجہد اور قربانی کے لیے ڈاکٹر مکھرجی کے ہمیشہ مقروض رہیں گے

ڈاکٹر مکھرجی ایک ایسے منفرد مفکر تھے جن کا یہ ماننا تھا کہ طاقت کا بنیادی مقصد حکومت کرنا نہیں بلکہ تعمیر قوم کے لیے کلی طور پر وقف جذبہ کے ساتھ کام کرنا ہے

ثقافتی قومیت کا ان کا فلسفہ اور بھارت کی اصل ثقافت کے مطابق پالیسیاں اختیارکرنے کا ان کا خیال ہمیشہ ہمیں رہنمائی فراہم کرے گا

Posted On: 06 JUL 2022 6:42PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹوئیٹس کے توسط سے ڈاکٹر مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب جموں و کشمیر میں داخلے کے لیے پرمٹ  حاصل کرنا پڑتا تھا۔ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے ایک ملک، ایک آئین، ایک پرچم کے لیے کام کرنے کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی۔ اس طرح انہوں نے جموں و کشمیر سے پرمٹ راج کا خاتمہ کیا اور اس خطے کو بھارت کا اٹوٹ حصہ بنا دیا۔ اس جدوجہد اور قربانی کے لیے ہم ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی ایک منفرد مفکر تھے جن کا ماننا تھاکہ طاقت کا بنیادی مقصد حکومت کرنا نہیں، بلکہ تعمیر قوم کے کلی طور پر وقف جذبے کے ساتھ کام کرنا ہے۔ ثقافتی قومیت کا ان کا فلسفہ اور بھارت کی اصل ثقافت کے مطابق پالیسیاں اختیار کرنے کا ان کا خیال ہمیں ہمیشہ رہنمائی فراہم کرے گا۔

ایک دور تھا جب جموں و کشمیر میں داخلے کے لیے پرمٹ حاصل کرنا پڑتا تھا۔  ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے ایک ملک، ایک آئین، ایک پرچم کے لیے اپنی زندگی قربان کرکے، کشمیر سے پرمٹ راج کو ختم کیا اور اس خطے کو بھارت کا اٹوٹ حصہ بنایا۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7311



(Release ID: 1839716) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Marathi , Bengali