وزارت دفاع

طیارے کا انجن بنانے والی فرانسیسی کمپنی سیفران گروپ کے چیف ایگزیکیٹیو افسر کی نئی دہلی میں وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات


کمپنی کی جانب سے ہندستان میں دیکھ ریکھ، مرمت اور اوور ہال کی کار گاہ قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان

وزیر دفاع نے سیفران کو ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کی مناسبت سے اس طرح کے مزید تعاون اور مشترکہ پروڈکشن کے پروجیکٹوں کے لئے مدعو کیا

Posted On: 05 JUL 2022 6:01PM by PIB Delhi

فرانسیسی کمپنی سیفران گروپ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جس کی قیادت کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو افسر جناب اولیور اینڈریزکر رہے تھے، 05 جولائی 2022 کو نئی دہلی میں وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ سیفران سول اور جنگی طیاروں کے لئے جدید طیاروں کے انجنوں کے اصل سازوسامان بنانے والوں میں سے ایک ہے۔

 

میٹنگ کے دوران سیفران کے سی ای او نے وزیر دفاع کو ہندوستان میں ہندوستانی اور غیر ملکی تجارتی ایئر لائنز کے زیر استعمال لیپ-1اے اور لیپ-1بی انجنوں کے اوور ہال کے لئے دیکھ ریکھ، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او) کی کار گاہ  قائم کرنے کے اپنی کمپنی کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ حیدرآباد میں 150 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے ایم آر او کییہ کارگاہ سے 500-600 لوگوں کیلئے انتہائی ہنر مند ملازمتوں کے مواقع  سامنے لا سکتا ہے۔ اس  کارگاہ میں شروع میں ہر سال 250 سے زیادہ انجنوں کو اوور ہال کیا جا سکے گا۔

 

سی ای او نے جناب راج ناتھ سنگھ کو اسی ہفتے سیفران ایئرکرافٹ انجنز اور سیفران الیکٹریکل اینڈ پاور انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کا حیدر آباد میں افتتاح کرنے کے اپنے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔  سفران-ایچ اے ایل ایئر کرافٹ انجن بنگلورو میں مشترکہ پروجیکٹ ہوگا۔ سیفران ایر کرافٹ انجن، حیدرآباد میں 36 ملینیورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ حیدرآباد ایس ای زیڈ  میں 10 ایکڑ اراضی پر واقع ہے۔ یہاں جدید ہوائی جہاز کے انجنوں بشمول شافٹ سے رساو روکنے کے نظام کے پرزے اور آلات تیار کئے جائیں گے۔

 

سیفران الیکٹریکل اینڈ پاور انڈیا لمیٹیڈ میں سول اور جنگی طیاروں کے لئے آلات تیار کئے جائیں گے۔ سیفران اور ہال کا مشترکہ اقدام ہوائی جہازوں بشمول ہیلی کاپٹروں کے انجنوں کے لئے مضبوط پائپنگ کی تیاری کے لئے ہے۔ توقع ہے کہ اس مشترکہ اقدام کیلئے 160 نئے انتہائی ہنر مند اہلکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

 

سیفران کے سی ای او نے حکومت ہند کی موجودہ پالیسی کے مطابق جدید جیٹ انجنوں کی مشترکہ ڈیولپمنٹ، مشترکہ تیاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اپنی کمپنی کے طویل مدتی منصوبے کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے جناب راج ناتھ سنگھ کو ہوائی جہاز کے انجن سے آگے کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سیفران کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔

 

وزیر دفاع نے کہا  کہ ہندوستان فرانس کے ساتھ حکمت انگیز شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں نئی​​کارگاہوںاوربنگلورومیں مشترکہ اقدام کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے حکومتِ ہند کے 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' اور 'آتم نر بھر بھارت' کے جذبے کے مطابق ہندوستان میں مزید مشترکہ ڈیولپمنٹ اور مشترکہ پیداواری پروجیکٹوں کے لیے سیفران کو مدعو کیا اور کہا کہ "ہم ایک بڑی مارکیٹ ہیں۔ تاہم، ہم مسابقتی انداز میں ضروریات کو پورا کرنے اور دوست بیرونی ممالک کو سپلائی کرنے کے لئے ہندستان میں پیداوار پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ آپ ہندوستان کے پیش کردہ تمام مسابقتی فوائد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بشمول لاگت کے فوائد اور تربیتیافتہ افرادی قوت کی دستیابی‘‘۔ وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کی صلاحیت سازی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

22222222222222.jpg

33333333333333333333.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1839422) Visitor Counter : 146