بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے مالی سال 2023کی پہلی سہ ماہی میں بجلی کی پیداوارمیں 21.7فیصد سے زیادہ نمو درج کی


اڈیشہ کا این ٹی پی سی تلچھر کنیہا (3000میگاواٹ) بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا حرارتی بجلی گھرہے ، جس کا پلانٹ لوڈ فیکٹر 94.2 فیصد ہے

Posted On: 04 JUL 2022 5:21PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی گروپ کی کمپنیوں نے اپریل تاجون 2022کی پہلی سہ ماہی میں 104.4بی یو کی ریکارڈ پیداوارکی ہے ۔ انھوں نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیداکی گئی 85.8بی یو بجلی کے مقابلے 21.7فیصد کا اضافہ درج کیاہے۔ جون 2022کے مہینے میں ، بجلی کی پیداوار 34.8بی یوتھی ۔ جو جون 2021میں 26.9بی یوکے مقابلے 29.3فیصد زیادہ رہی ۔ اس سے ،زیادہ بہترکارکردگی اور رواں سال میں بجلی  کی مانگ میں اضافے کا عندیہ ملتاہے ۔

اڈیشہ  میں این ٹی پی سی تلچھر کانیہا (3000میگاواٹ )، اپریل تا جون 2022کے درمیان 94.2فیصد پلانٹ لوڈ فیکٹر(پی ایل ایف ) کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا حرارتی بجلی گھرہے ۔اپریل سے جون 2022تک این ٹی پی سی کوئلہ اسٹیشنوں کا مجموعی پلانٹ لوڈ فیکٹر 80فیصد تھا۔ جو گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے  69فیصدزیادہ ہے ۔ یہ بجلی گھروں کے کام کاج اور دیکھ بھال کے کاموں میں این ٹی پی سی کی اعلیٰ سطحوں کی کارروائی جاتی عمدگی اورمہارت  کاایک ثبوت ہے ۔

این ٹی پی سی ، گرین یعنی ماحولیات کے لئے سازگار ہائیڈروجن ، کچرے سے توانائی اورای-موبیلٹی جیسے نئے کاروباری شعبوں میں اپنے عمل دخل میں اضافہ کررہاہے ۔بھارت میں سب سے زیادہ بجلی پیداکرنے والے ادارہ –این ٹی پی سی  کا سال 2032تک توانائی کی خالص  شدت میں دس فیصد تک کی کمی کرنے کا بھی ارادہ ہے ۔ بھارت کی پہلی توانائی کی کمپنی ،اقوام متحدہ کے توانائی سے متعلق اعلیٰ سطح کے مذاکرات  (ایچ ایل ڈی ای ) کے حصے کے طورپر توانائی سے متعلق اپنے مقررہ اہداف کا بھی اعلان کرے  گی ۔

بجلی کی پیداوار کے علاوہ این ٹی پی سی نے پانی ، ہوااور سورج اورماحولیات کے لئے سازگارگرین ہائیڈروجن طریقہ کارجیسے آلودگی سے مبرا اور آب وہوا  کے لئے سازگار ذرائع کے توسط سے توانائی  کے پیداکرنے کاکام بھی شروع کردیاہے ۔بجلی پیداکرنے والے اس بڑے ادارے  این ٹی پی سی نے ایندھن کے سیل ، ای موبیلٹی اور کچرے  اورفضلے سے توانائی حاصل کرنے سمیت مختلف النوع  کاروبار بھی شروع کئے ہیں ۔

کمپنی کی کل نصب شدہ صلاحیت 69134.20 میگاواٹ  ہے اوراس کے کوئلہ پرمبنی 23، گیس پرمبنی سات ، پن بجلی پر مبنی ایک اورقابل تجدید توانائی  پرمبنی 19پروجیکٹ ہیں ۔ جوائنٹ وینچر جے وی کے تحت ، این ٹی پی سی کے کوئلہ پرمبنی 9، گیس پرمبنی 4، پن بجلی پرمبنی 8اور قابل تجدید توانائی پرمبنی 5پروجیکٹ ہیں ۔

**********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u- 7245



(Release ID: 1839312) Visitor Counter : 142