قانون اور انصاف کی وزارت

وزیراعظم نے گجرات میں گاندھی نگر کےمقام پر ڈجیٹل انڈیا  ہفتہ کا افتتاح کیا


  قانونی امور کامحکمہ  اس تقریب میں حصہ لے رہاہے  تاکہ ای ۔حکمرانی اور ڈجیٹل  طریقہ کارکو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے کی گئیں ڈیجیٹل پیش قدمیوں کو اجاگرکیاجاسکے

Posted On: 04 JUL 2022 8:44PM by PIB Delhi

 عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج گجرات میں گاندھی نگر کے مقام پر، ایک ڈیجیٹل نمائش - ڈیجیٹل میلے –ڈیجیٹل انڈیا ویک کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کا اہتمام  الیکٹرونکس اوراطلاعاتی ٹیکنولوجی کی وزارت (میئتی ) کررہی ہے ۔ میلے کا موضوع  ہے :‘‘ڈجیٹل انڈیا :نئے بھارت کے ٹیک ہیڈ کو زمرہ بندکرنا ، دنیا کے روبرو بھارت کی ٹیکنولوجی قوت کی جھلک پیش کرنے کے لئے ایک ڈجیٹل تغیراتی سفر’’۔

قانون اورانصاف کے مرکزی وزیرجناب  کرن رجیجو  اورقانون وانصاف کے وزیر مملکت جناب پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے اپنی رہنماہدایات میں قانون اور انصاف کی وزارت  کے قانونی امورسے متعلق محکمہ کے زیراہتمام  4جولائی سے 6جولائی 2022تک منعقد ہونے والے اس میلے ڈجیٹل انڈیا ویک میں شرکت کی۔ اس میلے کا انعقاد  ای –حکمرانی اور ڈجیٹل طریقہ کارکوتقویت بہم پہنچانے کی غرض سے کی گئیں ڈجیٹل پہل قدمیوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے کیاگیاہے۔ ڈجیٹل پرمبنی نظام بنانے ، انصاف کی فراہمی کو بہتربنانے اوراسے اورزیادہ شہریوں پرمرکوز بنانے کی خاطر محکمے  کی جانب کی گئیں پہل قدمیوں  کو اجاگرکرنے کی غرض سے ، ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر انجوراٹھی رانا کی قیادت میں قانونی امور کے محکمے کے عہدیداروں کی ایک ٹیم اس تقریب میں شرکت کررہی ہے ۔

سب سے اہم پہل قدمیوں میں سے ایک پہل قدمی ، قانونی اطلاعات کے بندوبست اور پیشگی مفصل اطلاع دینے (ایل آئی ایم بی ایس ) ہے ۔ یہ ویب پرمبنی ایپلی کیشن سوفٹ ویئر ایک اختراعی آلہ ہے ۔ جسے عدالت  کے کینسر کی سرگرمی ، شفاف اور موثر طریقے سے نگرانی کرنے کی غرض سے بروئے کارلایاجاناہے۔ یہ ایک ڈیشن بورڈ پرمبنی نظام ہے۔ جس کے تحت محکمے ، اپنے قانونی امورکا ایک نظرمیں  جائزہ لے سکتے ہیں ۔ ایل آئی ایم بی ایس ، مناسب ای –حکمرانی کو یقینی بناتاہے ، جس کا کہ حکومت نے نظریہ پیش کیاہے۔

قانونی امورکے محکمے نے ای-آفس کااستعمال شروع کرایاہے اورایک مقررہ وقت میں مقدمہ بازی یا قانونی چارہ جوئی سےمتعلق  اہمیت کے حامل سبھی کیسوں کے ریکارڈ  کو ڈجیٹل پرمبنی بنادیاہے ۔ اس کی وجہ سے حکومت کے قانونی چارہ جوئی سے متعلق کیسوں کی ورچول طورپر سماعت کے عمل کو زیادہ موثر بنانے میں مدد ملی ہے ۔ یہ کارروائی ‘‘ڈجیٹل انڈیا ’’ کے ہدف  کی حصولیابی کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

نوٹیری آن لائن ایپلی کیشن پورٹل ، ایک دوسرا سوفٹ ویئر  آلہ ہے ، جس کی بدولت درخواست دینے کے عمل کا استعمال بہت ہی آسان بن گیاہے ۔ اب درخواست گزار اپنے گھرمیں بیٹھ کر یاکہیں سے بھی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔ درخواست جمع کرانے کا عمل زیادہ سادہ اور آسان بن گیاہے اور اس کی وجہ سے درخواست گزاروں کی جانب سے کی جانے والی زبردست کاغذی کارروائی اورپیسے کی بچت ہوگئی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013GEC.jpg

میلے میں درخشاں اورتابناک پوسٹرس اوربینرس کے ساتھ ایک اسٹال بھی لگایاگیاہے ۔ اسٹاف میں ایک ویڈیو کے ذریعہ وزیرقانون کو نوٹیری آن لائن ایپلی کیشن پورٹل کاافتتاح کرتے ہوئے دکھایاجارہاہے اور ایک ایل ای ڈی ٹی وی مسلسل نوٹیری اور ایل آئی ایم بی ایس کے بارے میں جاذب نظر پریزنٹیشن کی سلائیڈ  شوز کی نمائش کررہاہے ۔ میلے میں  آنے والے لوگوں کو ایل آئی ایم بی ایس اور نوٹیری کے بارے میں کتابچے بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور ہمارے نمائندے وہاں موجود ہیں اور ایل آئی ایم بی ایس اور نوٹیری آن  لائن ایپلی کیشن پورٹل کی خصوصیات اور فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کررہے ہیں ۔

**********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-7240



(Release ID: 1839286) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi , Hindi