کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ریاستوں کی درجہ بندی کےعمل 2021 کے نتائج


گجرات اور کرناٹک کی کارکردگی کو ریاستوں میں سب سے بہتر قرار دیا گیا؛ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شمال مشرقی ریاستوں میں میگھالیہ کی کارکردگی بہترین رہی

کیرالہ، مہاراشٹر، اڈیشہ اور تلنگانہ ریاستوں میں بہترین کارکردگی والی ریاستیں رہی ؛ جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شمال مشرقی ریاستوں میں سرفہرست رہے

Posted On: 04 JUL 2022 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4جولائی ، 2022/ کا مرس و صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ اور کپڑے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل

 نے اسٹارٹ اپ نظام کو مدد دینے والی ریاستوں کی  تیسری درجہ بندی کے نتائج آج نئی دلی کے اشوک ہوٹل میں جاری کیے گئے۔ درجہ بندی کی مقصد سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 5 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جو اس طرح ہیں، بہترین کارکردگی والی ریاستیں، سرکردہ کارکردگی
والی ریاستیں، قائد ریاستیں ، امنگوں والی قائد ریاستیں اور ابھرتی ہوئی اسٹارٹ اپ نظام والی ریاستیں۔

گجرات اور کرناٹک ، قومی راجدھانی دلی سمیت ریاستوں کے زمرے میں بہترین کارکردگی ولی ریاستیں قرار دی گئی ہیں۔ میگھالیہ ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، شمال مشرقی ریاستوں میں سرکردہ اعزازی ریاست رہی۔ جبکہ کیرالہ ، مہاراشٹر ، اڈیشہ اور تلنگانہ کو  کارکردگی والی ریاستیں قرار دیا گیا۔ جموں وکشمیر ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، شمال مشرقی ریاستوں میں سر فہرست کارکردگی والی ریاستیں مانا گیا۔

آسام ، پنجاب، تمل ناڈو، اترا کھنڈ اور اتر پردیش کو قائدانہ زمرے والی ریاستیں قرار دیا گیا۔ انڈمان و نکوبار جزائر ، اروناچل پردیش اور گوا کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شمال مشرقی ریاستوں میں قائد کے طور پر گردانہ گیا ۔ چھتیس گڑھ، دلی ، مدھیہ پردیش اور رجستھان کو ریاستوں کے مابین امنگوں والی سرکردہ ریاستیں قرار دیا گیا۔ چنڈی گڑھ، دادرا اور نگر حویلی و دمن اور دیو ، ہماچل پردیش، منی پور، ناگالینڈ، پڈو چیری اور تریپورہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شمال مشرقی ریاستوں میں امنگوں والی قائدانہ ریاستیں قرار دیا گیا۔ آندھرا پردیش، اور بہار کو ریاستوں کےزمرے میں اور میزورم اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شمال مشرقی ریاستوں میں ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپ والے نظام کے زمرے کی ریاستیں قرار دی گئیں۔

ان ایوارڈز کا اعلان کرنے کے بعد جناب پیوش گوئل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ او این ڈی سی (ڈیجیٹل کامرس کےلیے  اوپن نیٹ ورک)
کی وجہ سے ہزاروں اسٹارٹ اپ کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ اس بات پرزور دیتے ہوئے کہ بھارتی نظام اس کام میں بہترین ثابت ہوا ہے۔ جناب گوئل نے مشورہ دیا کہ ریاستیں اپنی پڑوسی ریاستوں کے ساتھ اشتراک کر سکتی ہیں تاکہ وہ ایک دوسرے سے سیکھ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے محکمے سے بھی کہا کہ وہ گورنمنٹ ای مارکٹ پلیس پر مزید اسٹارٹ اپس کو مربوط کرے۔

جناب گوئل نے مشورہ دیا کہ ضلعوں میں اسٹارٹ اپ نظا م قائم کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹارٹ اپ نظام کو جمہوری بنانے کا یہ ایک بڑا موقع ہے۔  وزیر موصوف نے نئے مینٹر شپ پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے ان لوگوں کو مدد ملے گی جن کے پاس نت نئے خیالات ہیں۔

ضمیمہ 1

ریاستوں کی اسٹارٹ اپ درجہ بندی کے نتائج 2021

(ایلفا بیٹیکل نظام کے تحت سبھی نتائج)

زمرہ اے

 

زمرے

ریاست

بہترین کارکردگی والی ریاستیں

گجرات

کرناٹک

سرکردہ کارکردگی والی ریاستیں

کیرالہ

مہاراشٹر

اڈیشہ

تلنگانہ

قائدانہ کارکردگی والی ریاستیں

آسام

پنجاب

تمل ناڈو

اتراکھنڈ

اتر پردیش

امنگوں والی قائدانہ ریاستیں

چھتیس گڑھ

دہلی

مدھیہ پردیش

راجستھان

ابھرتی ہوئی اسٹارٹ اپ نظام والی ریاستیں

آندھرا پردیش

بہار

اس زمرے میں زمرہ بی کو چھوڑ کر سبھی ریاستیں شامل ہے۔ اس میں وہ ریاستیں شامل ہیں جن کی آبادی ایک کروڑ سے کم ہے۔

زمرہ بی

زمرہ

ریاست

بہترین کارکردگی والی ریاستیں

میگھالیہ

سرکردہ کارکردگی والی ریاستیں

جموں و کشمیر

قائدانہ کارکردگی والی ریاستیں

انڈمان و نکوبار

اروناچل پردیش

گوا

امنگوں والی قائدانہ ریاستیں

چنڈی گڑھ

دادرا و نگر حویلی و دمن اور دیو

ہماچل پردیش

منی پور

ناگالینڈ

پڈوچیری

تریپورہ

ابھرتی ہوئی اسٹارٹ اپ نظام والی ریاستیں

میزورم

لداخ

اس زمرے میں قومی راجدھانی دلی کو چھوڑ کر مرکز کے زیر انتظام سبھی علاقے اور آسام کو چھوڑ کر سبھی شمال مشرقی ریاستیں شامل ہیں۔

7 اصلاح میدانوں میں لیڈرز

ہر ایک اصلاح میدان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنےو الی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جنہیں لیڈر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

 

نمبر شمار

ستون

لیڈر کا نام

1.

ادارہ جاتی چیمپئن

  • گجرات
  • کرناٹک
  • کیرالہ
  • مہاراشٹر
  • اڈیشہ
  • تلنگانہ
  • اتراکھنڈ
  • تمل ناڈو
  • انڈمان اور نکوبار جزائر

2.

اختراعی لیڈر

  • کرناٹک
  • مہاراشٹر
  • تلنگانہ
  • جموں و کشمیر

3.

پروکیورمینٹ فورنر

گجرات

کرناٹک

کیرالہ

اڈیشہ

ہماچل پردیش

میگھالیہ

4.

انکیوبیشن ہب

  • گجرات
  • تلنگانہ
  • جموں و شمیر

5.

فنڈنگ لیڈر

  • گجرات
  • کرناٹک

6.

مینٹرشپ چمپئن

  • آسام
  • میگھالیہ

7.

صلاحیت سازی پائیونیئر

  • گجرات
  • کرناٹک
  • کیرالہ
  • مہاراشٹر
  • اڈیشہ
  • تلنگانہ
  • اتراکھنڈ
  • میگھالیہ

۔۔۔

 

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 7228



(Release ID: 1839238) Visitor Counter : 211