مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ ٹیلی کام نے وائر لیس جیمر ،بوسٹر کے باقاعدہ استعمال پر عوام کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی
غیر قانونی طورپر وائرلیس جیمرس کی فروخت اور ان کے استعمال کے سلسلے میں ای- کامرس پلیٹ فارم کو متنبہ کیا
Posted On:
04 JUL 2022 12:26PM by PIB Delhi
وزارت مواصلات کے محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن نے یکم جولائی 2022 کو وائر لیس جیمر اور بوسٹر / رپیٹر کے باقاعدہ استعمال پر عوام کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے(https://dot.gov.in/spectrummanagement/advisory-proper-use-wireless-jammer-and-boosterrepeater).۔
اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سیلیولر سگنل جیمر ، جی پی ایس بلاکر یا سگنل جام کرنے والے دیگر آلات کا استعمال عام طور پر غیر قانونی ہے حتیٰ کہ اس کے استعمال کے لئے حکومت ہند کی جانب سے اجازت لی گئی ہو۔اس سلسلے میں تفصیلی رہنما خطوط
https://cabsec.gov.in/others/jammerpolicy/. پردستیاب ہیں۔ بھارت میں نجی شعبے کے ادارے اور نجی /انفراد ی طور پر حاصل یا ان جیمر کا استعمال ممنوع ہے ۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں جاری رہنما خطوط میں دی گئی اجازت کو چھوڑکر بھارت نے سگنل جیمنگ آلات کی فروخت ،اشتہار ، تقسیم ، درآمدات یا ان کی مارکیٹنگ کرنا غیر قانونی ہے۔
سگنل ،بوسٹر /رپیٹر کے سلسلے میں ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام سروس پرووائڈرس کی جانب سے لائسنس کے بغیر ان کو حاصل کرنا ، فروخت کرنا اور انفرادی یاادارہ جاتی طور پر ان کا استعمال غیرقانونی ہے۔
اس سے پہلے 21 جنوری 2022 کو (https://dot.gov.in/spectrummanagement/notice-e-commerce-companies-regard-illegal-facilitation-sale-signal-jammers),ٹیلی کمیونی کیشن کے محکمے نے ای – کامرس کمپنیوں کو اپنے آن لائن پلیٹ فارمز پر وائرلیس جیمرس کی فروخت یا ان کی سہولت مہیا کرنے کے سلسلے میں تفصیلی نوٹس کے انتباہ کیا تھا ۔ کامرس کی وزارت ،صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی پی )، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت ، سی بی آئی سی / کسٹمز کو مناسب کارروائی کے لئے اس نوٹس کی ایک ایک نقل بھیجی گئی ہے۔
*************
ش ح۔ا م۔رم
(04-07-2022)
U-7206
(Release ID: 1839063)
Visitor Counter : 186