وزارات ثقافت

قومی یادگاراتھاٹی ماہولی مندروں کی جامع ترقی  پر  وزارت ثقافت کو رپورٹ سونپے گی

Posted On: 03 JUL 2022 6:50PM by PIB Delhi

 

قومی یادگار اتھارٹی (این ایم اے)وزارت ثقافت کوماہولی گروپ کے مندروں کی جامع ترقی پر رپورٹ سونپے گی۔  ستارا کے پاس واقع گیارہویں اور بارہویں صدی سے متعلق  پانچ مندروں کے اس مقبول گروپ کو جنوبی کاشی کے نام سے جانا جاتا ہے ، جو ہیمارڈ پنتھی طرزتعمیر پر مشتمل ہے۔

قومی یادگار اتھارٹی کے چیئرمین جناب ترن وجےنےماہولی (ستارا) میں عظیم مراٹھا رانیوں – رانی تارا بائی بھونسلے اور رانی یشوبائی بھونسلےکی سمادھی کی صورتحال دیکھنے کے لئے وہاں کا دورہ کیا ۔ ان کے ساتھ بھارتی محکمہ آثار قدیمہ(اے ایس آئی )کے سینئرافسران اور  مورخین بھی تھے۔

 جناب ترون نے کہاکہ مہارانی تارابائی کا بھارت کی جنگ آزادی اور مغلوں کو ناکام بنانے میں  ان کی شجاعت پر مبنی حکمرانی کا بےا نتہاتعاون ہےاورآنےوالی نسلوں کو تحریک دینےکے لئےان کی یادگار کو محفوظ کیا جانا چاہئے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی اورمرکزی حکومتوں کے مشترکہ قدم سےاسےبڑے پیمانے پر کیا جاسکتاہے۔ جناب ترون وجےنےکہاکہ وہ اس سلسلے میں مہاراشٹر کے وزیراعلی اور نائب وزیراعلی کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کریں گے ۔

 

 

 

جناب ترون وجے کے ساتھ اے ایس آئی کےافسر جناب گجانن منڈاوارے اور معروف مراٹھا مورخ جناب موہن شیٹے بھی تھے۔

جناب ترون وجےنےرام ٹیک مندرگروپ ، امبالہ گیٹ، سندوری باولی، مانسر بودھ استوپ کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی وزیرثقافت جناب جی کشن ریڈی کو ایک جامع رپورٹ پیش کریں گے اور  مرکزکےذریعہ محفوظ بنائی گئی یادگاروں کی فہرست میں کرشناندی کے ساحل پر رام ٹیک اورماہولی گروپ کے مندروں کوشامل کرنے اور مہارانی تارابائی اور یشوبائی کی سمادھیوں کو مناسب طریقے سے فروغ دینے میں  مددکرنےکی سفارش کریں گے۔

 

*************

 

ش ح۔ ف ا۔ ف ر

 

U. No.7192



(Release ID: 1839017) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil