امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور عوامی تقسیم کا محکمہ 05 جولائی کو خوراک اور غذائی تحفظ سے متعلق قومی کانفرنس کا اہتمام کرے گا
کانفرنس میں عوامی نظامِ تقسیم (پی ڈی ایس) کے تحت بہترین طریقوں کو عام کرنے اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی
غذائی ذخائر، یومیہ انفرادی استعمال کی غذائی مصنوعات کی تنوع، فصلوں کی تنوع، مربوط انّ وترن پورٹل 2.0، عوامی نظامِ تقسیم اور ذخائر کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوگا
مرکزی وزیر برائے امورِ صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم، صنعت و تجارت اور ٹیکسٹائل جناب پیوش گوئل کانفرنس سے خطاب کریں گے
Posted On:
03 JUL 2022 11:07AM by PIB Delhi
خوراک اور عوامی تقسیم کا محکمہ نئی دہلی میں منگل 5 جولائی 2022 کو ہندوستان میں خوراک اور غذائی تحفظ پر ایک روزہ قومی کانفرنس کا ہتمام کر رہا ہے۔ کانفرنس کا مقصد ایک دوسرے سے سیکھنے کی سہولت فراہم کرنا، عوامی نظامِ تقسیم (پی ڈی ایس) کے تحت اسکیموں کے لئے بہترین طریقوں کو عام کرنا اور غذائی تحفظ پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
مرکزی وزیر برائے امورِ صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم، صنعت و تجارت اور ٹیکسٹائل جناب پیوش گوئل وزیر مملکت (سی اے، ایف اینڈ پی ڈی) محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی اور وزیر مملکت (سی اے، ایف اینڈ پی ڈی) جناب اشونی کمار چوبے کی موجودگی میں کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خوراک اور شہری رسدات کے وزراء بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس کی اہم جھلکیوں میں غذائی ذخائر، یومیہ انفرادی استعمال کی غذائی مصنوعات کی تنوع، فصلوں کی تنوع، مربوط انّ وترن پورٹل 2.0، عوامی نظامِ تقسیم اور ذخائر کے شعبے میں اصلاحات پر بحث شامل ہوگی۔ کچھ ریاستوں کے اس رُخ پر کام کاج کے بہترین طریقوں کو استفادہ کیا جائے گا تاکہ اس کے مطابق کام کا دارہ وسیع ہو۔
یہ کانفرنس تعاون پر مبنی وفاقیت کی حقیقی جذبے سے چیلنجوں اور مواقع پر غور کرنے کی خاطر ایک پلیٹ فارم ہوگی۔ مقصد ملک میں خوراک اور غذائی تحفظ کے ماحولیاتی نظام کی تبدیلی کو حاصل کرنا ہے۔
نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) 2013 کے تحت ہندوستان کا نشانہ بند عوامی نظام تقسیم عوامی غذائی سلامتی کا دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اس نظام کے تحت راشن کی 5.33 لاکھ سے زیادہ دکانوں کے ملک بھر میں پھیلے نیٹ ورک کے ذریعے پورے ہندوستان میں تقریباً 80 کروڑ مستفیدین کیلئے غذائی تحفظ کی ضروریات کا انتظام کرتا ہے۔ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کےاے وائی) کے ذریعے حکومت کا غذائی تحفظ کے اقدام نے کوویڈ-19 کے دوران ایک ملک ایک راشن کارڈ (او این او آر سی) کے ساتھ مل کر لوگوں کے لئے لائف لائن کے طور پر کام کیا۔ اسے معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں کے حق میں موثر کارکردگی اور حساسیت کی ایک روشن مثال کے طور پر عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1838971)