نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹر میں شطرنج اولمپیاڈ مشعل دوڑ کا شاندار  خیر مقدم


مہاراشٹر کے گرینڈ ماسٹرز پوری شاندار میں مشعل لے گئے

ناگپور ، پنے اور ممبئی میں شاندار  خیر مقدم

Posted On: 02 JUL 2022 5:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02 جولائی ، 2022/ ابھی تک کی پہلی شطرنج اولمپیاد مشعل دوڑ آج مہاراشٹر پہنچ گئی  اور ناگپور اور پنے کے اہم مقامات سے گزری ۔ یہ مشعل شام ساڑھے چھ بجے ممبئی پہنچے گی ۔ جہاں سے یہ کل مہاراشٹر سے گوا کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

چونکہ بھارت آزادی کے 75 سال پورے ہونے کا جشن منا رہا ہے لہذا شطرنج اولمپیاڈ مشعل چنئی پہنچنے سے پہلے ملک کے 75 شہروں میں لے جائی جا رہی ہے ۔ چنئی 44ویں فیڈے شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی 28 جولائی سے 10 اگست 2022 کے درمیان کر رہا ہے۔

شطرنج اولمپیاڈ مشعل دوڑ مہاراشٹر میں ناگپور کے زیرو مائل پر

یہ مشعل دوڑ ناگپور کے مشہور زیرو مائل پہنچی جو بھارت کا جغرافیائی وسطی پوائنٹ ہے۔ یہ دوڑ دمن سے صبح چھ بجے پہنچی تھی۔ گرینڈ ماسٹرز رونق سدھوانی ، دویا دیشمکھ اور سنکلپ گپتا نے اس مشعل کا خیرمقدم کیا۔ 20ویں مہاراشٹر بٹالین ، نہرو یووا کیندر کے کیڈٹوں  ،کھیلوں سے متعلق ضلع افسران اور کھیل کود کے دیگر شائقین نے شطرنج اولمپیاڈ مشعل دوڑ کا شاندار خیرمقدم کیا۔

بعد میں، گرینڈ ماسٹرز ایک کھلی جیپ میں اس مشعل کو مختلف جگہوں پر لے گئے۔ یہ دوڑ سنودھان چوک ، آل انڈیا ریڈیو ،  مہاراج باغ ، لا کالج ، روی نگر چوک، واڈی ٹی پوائنٹ، ہنگانا لنک روڈ یا جی ایچ رائی سونی انٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ  اینڈ ٹکنالوجی ، شردھا پارک، ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن کے نزدیک، چھترپرتی اسکویر اور ہنگانا وادی لنک روڈ کے راستے ناگپور شہر کے اہم اسکویر سے گزری۔ بعد میں یہ مشعل ناگپور کے باباصاحب امبیڈکر بین الاقوامی ہوائی اڈا صبح تقریباً 8 بجے پہنچی جہاں سے اسے آگے لے جایا گیا۔

شطرنج اولمپیاڈ مشعل دوڑ پنے پہنچی

گرینڈ ماسٹرز اشا کرواڈے اور ابھیجیت کنٹے، مہاراشٹر شطرنج ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور کھیل کود کے محکمے کے افسران نے پنے ہوائی اڈے پر مشعل کا خیرمقدم کیا۔

گرینڈ ماسٹرز یہ مشعل  دوپہر تقریباً 12 بجے ہدف سر میں امانورا ٹاؤن شپ پہنچی۔ جہاں اسے شاندار استقبالیہ دیا گیا۔ ریاست کے کھیل کود کے کمشنر اومپرکاش بکوریا  کمشنر پنے  میٹروپولیٹن ریزن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سہاس دیواسے ، پنے مینوسپل کمشنر وکرم کمار اور مہاراٹر شطرنج ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

.

 

شاندار استقبالیے کے بعد اس مشعل کو شہر کے اہم مقامات لے جایا گیا جن میں تاریخی اعتبار سے اہم ، شنیوار واڑا بھی شامل ہے۔ اس سے پہلے اسے ممبئی جانے والی سڑک سے گزارا گیا۔

شطرنج اولمپیاڈ مشعل پنے کے مشہور شنیوار واڑا پر

امید ہے کہ یہ مشعل شام ساڑھے چھے بجے ممبئی پہنچے گی جہاں اس کا خیرمقدم گرینڈ ماسٹر پروین تھپسے کریں گے۔ گرینڈ ماسٹرز ابھیجیت کنٹے اور سومیا سوامی ناتھن بھی اس موقعے پر موجود ہوں گے۔ مشعل کے ، شام تقریباً 7 بجے شاندار استقبال کا اہتمام وانکھیڑے کلب یں کیا گیا۔

(تازہ پریس ریلیز جس میں ممبئی کے حالات بھی شامل کیے جائیں گے تقریب کے بعد جاری کی جائے گی)

شطرنج اولمپیاڈ مشعل دوڑ سے متعلق معلومات

بھارت اب تک کا ایسا پہلا ملک ہے  جہاں سے اولمپک روایت کے مطابق چیس اولمپیاڈ مشعل دوڑ کا آغاز ہوا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں تاریخی مشعل دوڑ کا آغاز 19 جون 2022 کو کیا تھا اور یہ مشعل گرینڈ ماسٹر وشوناتھن آنندکو سونپی تھی۔ 

اپنے آغاز سے یہ مشعل بہت سی علامتی جگہوں سے گزری جن میں دلی میں لعل قلعہ، ہماچل پردیش میں دھرم شالہ، امرتسر میں اٹاری بارڈر ، آگرہ میں تاج محل، لکھنؤ میں ودھان سبھا، گجرات میں ڈانڈی اور دیگر جگہیں شامل ہیں۔

میزابان بھارت اولمپیاڈ میں اپنے 20 کھلاڑی اتار رہا ہے ۔ یہ مقابلے چنئی کے نزدیک مہابلی پورم میں ہو رہے ہیں۔ 188 ملکوں نے اولمپیاڈ کے لیے اندراج کرایا ہے۔ بھارت کھیل کود کی اس تقریب کے لیے جو بھارت کی سرزمین پر پہلی مرتبہ منعقد ہو رہی ہے بہت سے ملکوں کے اجتماع کا منتظر ہے۔

جیساکہ ہم آج شطرنج کے بارے میں جانتے ہیں کہ اس کی اصل شروعات چاتورنگا، کے بھارتی کھیل سے ہوئی ۔ چتورنگا کھیل چھٹی صدی میں شروع ہوا تھا۔ یہ کھیل صدیوں پر محیط عرصے کے دوران ایشیا اور یوروپ میں بھی پھیل گیا اور اس کا ارتقا آخر کار 16 ویں صدی کے آس پاس شطرنج کی موجودہ شکل میں ہو گیا۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

03.07.2022

U - 7175


(Release ID: 1838950) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Marathi , Hindi