وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او  کی  آٹونومس فلائنگ ونگ ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریٹر کی کامیاب پہلی  پرواز عمل میں آئی

Posted On: 01 JUL 2022 2:31PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے ایروناٹیکل ٹیسٹ رینج، چتردرگ، کرناٹک سے  یکم  جولائی 2022 کو آٹونومس فلائنگ ونگ ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریٹر کی پہلی پرواز کامیابی کے ساتھ انجام دی۔  پوری طرح آٹونومس موڈ  میں کام کرتے ہوئے طیارے نے  مکمل پرواز کا مظاہرہ کیا جس میں  اڑان بھرنا ، وے پوائنٹ نیویگیشن اور ہموار ٹچ ڈاؤن شامل ہے۔ یہ پرواز مستقبل میں بغیر پائلٹ کے طیاروں کے فروغ  کے لیے اہم ٹیکنالوجی فراہم کرانے  کے معاملے میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس طرح کی اسٹریٹجک دفاعی ٹیکنالوجیز میں خود کفیلی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

بغیر پائلٹ والے ایریل وہیکل کو ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے ڈی ای)، بنگلورو، نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے جو ڈی آر ڈی او کی ایک اعلیٰ سطحی  تحقیقی تجربہ گاہ ہے۔ یہ ایک چھوٹے ٹربوفین انجن سے چلتا ہے۔ طیارے کے لیے استعمال ہونے والے ایئر فریم، انڈر کیریج اور مکمل  فلائٹ کنٹرول اور ایویونکس سسٹم کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ خود مختار طیاروں کی جانب ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ اہم فوجی نظام کے لحاظ سے ’آتم نر بھر بھارت‘ کی راہ ہموار کرے گا۔

ڈیفنس آر اینڈ ڈی کے محکمے کےسکریٹری اور  ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے سسٹم کے ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور ٹیسٹنگ سے وابستہ ٹیموں کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011QW8.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 7131


(Release ID: 1838621) Visitor Counter : 244