کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مئی 2022 میں آٹھ بنیادی صنعتوں کے عدد اشاریہ میں 18.1 فیصد اضافہ ہوا


بجلی، سیمنٹ، کوئلہ اور کھاد سب سے زیادہ شرح ترقی کی راہ پر گامزن

مئی، 2022 کے لیے آٹھ اہمیت کی حامل صنعتوں کا اشاریہ (بیس: 2011-12=100)

Posted On: 30 JUN 2022 5:42PM by PIB Delhi

مئی 2022  میں آٹھ اہمیت کی حامل صنعتوں کا مشترکہ اشاریہ مئی 2021 کے مقابلے  18.1 فیصد (عبوری) رہا ۔مئی 2022 میں عدد اشاریہ 148.1 تھا۔سیمنٹ ، کوئلہ ،کھاد اور بجلی کی صنعتوں کی پیداوار پچھلے سال کے اسی مدت کے مقابلے مئی 2022 میں بہت زیادہ درج کی گئی ۔کوئلے کی صنعتوں میں 25.1 فیصد اور کھاد کی صنعتوں میں 22.8 فیصد کی ترقی ہوئی جبکہ سیمنٹ کی صنعتوں میں ایک دم سے 26.3 فیصد تک کا اضافہ  اور بجلی کی صنعت میں 22 فیصد تک کا اضافہ ہوا ۔

صنعت اور داخلی کاروبار کے فروغ کے محکمے نے آج مئی 2022 مہینے کے لئے آٹھ اہمیت کی حامل صنعتوں کا اشاریہ  (آئی سی آئی) جاری کیا ۔آئی سی آئی  کے یہ اقدامات کوئلہ ،خام تیل ، قدرتی گیس ، ریفائنری اشیاء فرٹیلائزرس ،اسٹیل ،سیمنٹ اور بجلی کی منتخبہ آٹھ اہم صنعتوں میں پیداوار کی انفرادی کارکردگی پر مشتمل ہیں۔آٹھ اہمیت کی حامل بنیادی صنعتیں صنعتی پیداوار کے اشاریہ آئی آئی پی میں شامل 40.27 فیصد کے وزن کی اشیاء پر مشتمل ہے۔ضمیمہ ایک اور ضمیمہ دو میں بالترتیب سال اور مہینے کے حساب سے صنعتوں اور ترقی کی شرح  کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

 سال 2022 کے لئے اہمیت کی حامل آٹھ صنعتوں کے اشاریہ کی حتمی شرح ترقی اس کی عبوری سطح کی 5.8 فیصد کی ترقی سے 5.9 فیصد  ہوگئی ہے۔اپریل مئی 2022-23 کے دوران آئی سی آئی کی شرح ترقی پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 13.6 (پی)فیصد رہی ۔

اہمیت کی حامل آٹھ صنعتوں کی تفصیلات درج ذیل دی گئی ہیں۔

کوئلہ- کوئلے کی پیداوار میں (وزن 10.33 فیصد) مئی 2021 کے مقابلے مئی2022 میں 25.1 فیصد تک کا اضافہ ہوااور اس کا مجموعی اشاریہ میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے اپریل سے مئی 2022 -23 کے دوران 26.9 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

خام تیل-مئی 2021 کے مقابلے مئی2022 میں خام تیل کی پیداوار( وزن 8.98 فیصد )میں 4.6 فیصد تک کا اضافہ ہوااور اس کا مجموعی اشاریہ  میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے سال2022-23 کے اپریل اور مئی کے دوران 1.8 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

قدرتی گیس- مئی سال 2021 کے مقابلے مئی سال  2022 میں قدرتی گیس کی پیداوار میں (وزن 6.88 فیصد) 7.0 فیصدکا اضافہ ہوا ۔اس کا مجموعی اشاریہ بڑھ کر پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے سال 2022-23 کے اپریل ،مئی کے دوران 6.7 فیصد ہوگیا۔

پیٹرولیم ریفائنری اشیاء- پیٹرولیم ریفائنری پیداوار(وزن 28.04 فیصد)میں پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران مئی 2022 میں16.7 فیصد تک کا اضافہ ہوااور اس کا مجموعی اشاریہ  میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے اپریل ،مئی 2022-23 کے دوران  16.3 فیصد تک کا اضافہ ہوا ۔

فرٹیلائزر-کھاد کی پیداوار (وزن 2.63 فیصد) میں مئی 2021 کے مقابلے  مئی 2022 میں22.8 فیصد تک کا اضافہ ہوا اوراس کا مجموعی اشاریہ میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے اپریل مئی 2022-23 کے دوران 16.3 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔

اسٹیل-اسٹیل کی پیداوار (وزن 17.92 فیصد)میں مئی 2021 کے مقابلے مئی 2022 میں 15.0 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔اس کا مجموعی اشاریہ میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے اپریل مئی 2022-23 کے دوران  8.4 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔

سیمنٹ- سیمنٹ کی پیداوار (وزن5.37 فیصد) میں مئی 2021 کے مقابلے مئی2022 میں 26.3 فیصد تک کا اضافہ ہوااور اس کا مجموعی اشاریہ میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے اپریل مئی 2022-23 کے دوران 15.9 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔

بجلی-بجلی کی پیداوار (وزن 19.85 فیصد) میں مئی 2021 کے مقابلے مئی 2022 میں 22.0 فیصد تک کا اضافہ ہوا اوراس کے مجموعی اشاریہ میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے اپریل مئی 2022-23 کے دوران 16.7 فیصد تک کا اضافہ ہوا ۔

نوٹ 1: مارچ، 2022، اپریل، 2022 اور مئی، 2022 کے اعداد و شمارو عبوری ہیں۔ بنیادی صنعتوں کے انڈیکس نمبر کو ماخذ ایجنسیوں کے  پھر سے مرتب کردہ اعداد وشمار کے مطابق نظر ثانی شدہ/حتمی شکل دی جاتی ہے۔

نوٹ 2: اپریل 2014 سے، قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے اعداد وشمار بھی شامل کئے گئےہیں۔

نوٹ 3: صنعت کے لحاظ سے مذکورہ بالا وزن  اشاریہ انفرادی صنعتی وزن ہے جو آئی آئی پی سے اخذ کیا گیا ہے اور تناسب کی بنیاد پرآئی سی آئی کے مشترکہ وزن میں 100 کے برابر ہے۔

نوٹ 4: مارچ 2019 سے، تیار اسٹیل کی پیداوار کے اندر آئٹم ’کولڈ رولڈ (سی آر) کوئلز ‘کے تحت ہاٹ رولڈ پکلیڈ اینڈآئلڈ (ایچ آر پی او) نام کی ایک نئی اسٹیل اشیاء کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نوٹ 5: جون، 2022 کے لیے جاری عدد اشاریہ اجراء جمعہ 29 جولائی، 2022 کو ہوگا۔

 

ضمیمہ:I

 

8 بنیادی صنعتوں کی کارکردگی

سالانہ اشاریہ اور شرح نمو

سال 2011 -12 کی بنیاد پر : 2011-12=100

اشاریہ

 

 

Sector

Weight

2013-14

2014-15

2015-16

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

Apr-May 2021*

Apr-May 2022*

Coal

10.3335

104.2

112.6

118.0

121.8

124.9

134.1

133.6

131.1

142.3

115.3

146.3

Crude Oil

8.9833

99.2

98.4

97.0

94.5

93.7

89.8

84.5

80.1

77.9

77.7

79.1

Natural Gas

6.8768

74.5

70.5

67.2

66.5

68.4

69.0

65.1

59.8

71.3

67.7

72.2

Refinery Products

28.0376

108.6

108.8

114.1

119.7

125.2

129.1

129.4

114.9

125.1

120.5

136.0

Fertilizers

2.6276

98.1

99.4

106.4

106.6

106.6

107.0

109.8

111.6

112.4

95.4

110.9

Steel

17.9166

115.8

121.7

120.2

133.1

140.5

147.7

152.6

139.4

163.1

154.7

167.7

Cement

5.3720

111.5

118.1

123.5

122.0

129.7

147.0

145.7

130.0

156.9

145.1

168.2

Electricity

19.8530

110.3

126.6

133.8

141.6

149.2

156.9

158.4

157.6

170.1

167.9

196.0

Overall Index

100.0000

106.5

111.7

115.1

120.5

125.7

131.2

131.6

123.2

136.1

128.7

146.2

 

*عبوری

 

شرح نمو(سال در سال فیصد کی بنیاد پر)

 

Sector

Weight

2013-14

2014-15

2015-16

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

Apr-May 2021*

Apr-May 2022*

Coal

10.3335

1.0

8.0

4.8

3.2

2.6

7.4

-0.4

-1.9

8.5

8.2

26.9

Crude Oil

8.9833

-0.2

-0.9

-1.4

-2.5

-0.9

-4.1

-5.9

-5.2

-2.6

-4.2

1.8

Natural Gas

6.8768

-12.9

-5.3

-4.7

-1.0

2.9

0.8

-5.6

-8.2

19.2

22.5

6.7

Refinery Products

28.0376

1.4

0.2

4.9

4.9

4.6

3.1

0.2

-11.2

8.9

22.8

12.8

Fertilizers

2.6276

1.5

1.3

7.0

0.2

0.03

0.3

2.7

1.7

0.7

-3.8

16.3

Steel

17.9166

7.3

5.1

-1.3

10.7

5.6

5.1

3.4

-8.7

17.0

151.0

8.4

Cement

5.3720

3.7

5.9

4.6

-1.2

6.3

13.3

-0.9

-10.8

20.8

107.4

15.9

Electricity

19.8530

6.1

14.8

5.7

5.8

5.3

5.2

0.9

-0.5

8.0

21.6

16.7

Overall Growth

100.0000

2.6

4.9

3.0

4.8

4.3

4.4

0.4

-6.4

10.4

36.3

13.6

*پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے سال در سال تیار کی گئی عبوری  رپورٹ

 

ضمیمہ:II

8 بنیادی صنعتوں کی کارکردگی

سالانہ اشاریہ اور شرح نمو

سال 2011 -12 کی بنیاد پر : 2011-12=100

اشاریہ

Sector

Coal

Crude Oil

Natural Gas

Refinery Products

Fertilizers

Steel

Cement

Electricity

Overall Index

Weight

10.3335

8.9833

6.8768

28.0376

2.6276

17.9166

5.3720

19.8530

100.0000

May-21

117.1

76.8

68.7

117.7

102.5

149.4

131.1

161.9

125.4

Jun-21

112.1

78.2

70.0

113.2

116.9

153.1

148.2

169.1

127.2

Jul-21

119.2

80.3

72.8

122.2

120.1

155.2

154.3

184.7

134.7

Aug-21

118.4

79.4

73.7

115.5

117.0

161.1

148.8

188.7

134.2

Sep-21

113.8

77.0

73.3

112.7

113.6

160.5

141.1

167.9

128.0

Oct-21

140.4

79.2

76.3

127.5

122.9

167.6

161.9

167.3

137.8

Nov-21

149.2

76.6

72.2

131.9

121.4

157.4

127.3

147.9

131.8

Dec-21

164.3

79.1

72.7

134.4

121.1

169.9

168.8

162.5

141.7

Jan-22

174.8

79.1

71.4

135.8

115.2

174.5

176.4

165.6

144.8

Feb-22

174.4

71.6

64.9

124.9

102.4

165.0

169.0

160.8

137.2

Mar-22*

210.0

79.6

72.6

142.5

107.7

183.9

198.8

191.0

158.2

Apr-22*

146.2

77.8

70.9

134.7

96.0

163.6

170.9

194.5

144.4

May-22*

146.5

80.3

73.5

137.3

125.9

171.8

165.5

197.5

148.1

*عبوری

 

 

شرح نمو(سال در سال فیصد کی بنیاد پر)

 

Sector

Coal

Crude Oil

Natural Gas

Refinery Products

Fertilizers

Steel

Cement

Electricity

Overall Growth

Weight

10.3335

8.9833

6.8768

28.0376

2.6276

17.9166

5.3720

19.8530

100.0000

May-21

7.0

-6.3

20.1

15.3

-9.6

55.1

11.7

7.5

16.4

Jun-21

7.4

-1.8

20.6

2.4

2.0

25.2

7.5

8.2

9.4

Jul-21

18.8

-3.2

19.0

6.7

0.6

9.4

21.7

11.0

9.9

Aug-21

20.6

-2.3

20.7

9.1

-3.1

6.9

36.3

16.0

12.2

Sep-21

7.8

-1.7

27.5

6.0

0.04

7.1

11.3

0.9

5.4

Oct-21

14.7

-2.2

25.8

14.4

0.04

5.9

14.6

3.2

8.7

Nov-21

8.2

-2.2

23.7

4.3

2.5

0.9

-3.6

2.1

3.2

Dec-21

5.2

-1.8

19.5

5.9

3.5

-0.6

14.2

2.9

4.1

Jan-22

8.2

-2.4

11.7

3.7

-2.0

3.8

14.1

0.9

4.0

Feb-22

6.6

-2.2

12.5

8.8

-1.4

5.6

5.0

4.5

5.9

Mar-22*

-0.1

-3.4

7.6

6.1

15.3

5.0

9.0

6.1

4.9

Apr-22*

28.8

-0.9

6.4

9.2

8.7

2.2

7.4

11.8

9.3

May-22*

25.1

4.6

7.0

16.7

22.8

15.0

26.3

22.0

18.1

 

*پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے سال در سال تیار کی گئی عبوری  رپورٹ

 

***********

 

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.7110

 


(Release ID: 1838460) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri