ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
حکومت نے گاؤں انجینئروں کے پہلے بیچ کو تربیت دی، دوسرے ضلعوں میں یہی ماڈل اپنایا جائے گا
آتم نربھربھارت کا راستہ آتم نربھرگاوں سے ہوکر گزرتا ہے : جناب راجیو چندر شیکھر
خوشحالی کا پاسپورٹ ہے ہنرمندی : جناب راجیو چندر شیکھر
Posted On:
30 JUN 2022 2:59PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی کےآتم نربھربھارت کے عزم کی شروعات دیہی نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے ہوتی ہے۔ آتم نربھربھارت کا راستہ آتم نربھر گاوں سے ہوکر گزرتا ہے۔ مقامی سطح پر روزگار/سو روزگار اور انترپرینیورشپ کے نئے مواقع پیدا کرنا نریندر مودی حکومت کے یقین کا موضوع ہے۔ یہ باتیں ہنر مندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹکنالوجی (آئی ٹی) کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نےقبائلی نوجوانوں کی ہنرمندی کو بڑھانے کے لئے پائلٹ پروجیکٹ - دیہی قبائلی تکنیکی تربیت یا گرامین ادھمی کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے والوں کے پہلے بیچ کو سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جانے کے دوران راج بھون، بھوپال میں منعقدہ تقریب میں کہیں۔
مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں گاؤں انجینئر بنے تقریباً 140 قبائلی نوجوانوں کوآج ہنرمندی کے سرٹیفکیٹ فراہم کئے گئے۔ مرکزی وزیر جناب راجیو چندر شیکھر ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شامل ہوئے۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں کو ہنرمندی کی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے اور ہنر حاصل کرنے کے لئے مبارکباد دی اور اس ہنرمندی کو انہوں نے "خوشحالی کا پاسپورٹ" کہا۔
پائلٹ پروجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پائلٹ پروگرام ہمیں ملک بھر کے دیگر ضلعوں میں اس کی کامیابی کو دوہرانے کے لئے ایک لانچ پیڈ فراہم کرتا ہے ۔ یہ قبائلی نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے مقامی سطح پر بااختیار بنائے گا جس سے ہجرت پر بھی روک لگائی جاسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضلعوں میں مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو رفتار فراہم کرے گا، جوحکومت کے نئے اقتصادی نظریے کےمطابق ہے اور یہ آتم نربھربھارت پر زور دیتا ہے۔
مستفیدین کو 5 مضامین - الیکٹریکل اور شمسی توانائی، زرعی میکانائزیشن، ای گورننس، پلمبنگ اور راج مستری کا کام، دو پہیہ گاڑی کی مرمت اور رکھ رکھاؤ میں تربیت دی گئی ہے۔ یہ تربیت نوجوانوں کو اپنا خود کا کاروبار شروع کرنے کی بھی اہل بنائے گی جس سے دیگر نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ مختلف طرح کی ہنر مندی اور بے روزگار نوجوانوں کو گاؤں انجینئروں میں بدلنے کا تصور اپنی نوعیت کا پہلا ہے اور اسے دیگرضلعوں میں بھی دوہرایا جائے گا۔
مرکزی وزیر نے کووڈ کے بعد کے اس عرصے میں ہنرمندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ وبا نے بھارت اور بھارتیوں کو بڑے مواقع فراہم کرنے والی روایتی سپلائی چین میں خلل ڈالا ہے۔ دنیا اب ایک بھروسے مند پارٹنر کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ دنیا اب بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے، ہمیں گلوبل اسکل ہب کے طور پر ابھرنے کے لیے اپنے نوجوانوں کی ہنرمندی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہمیں اسکل انڈیا 1.0 کے فوائد پر مبنی ہنرمندی بڑھانے کی سمت میں ایک نئی سوچ کے ساتھ کام کرنے اور کووڈ کے بعد ابھرتے ہوئے نئے عالمی نظام کے ذریعہ بھارت کو پیش کیے گئے نئے اقتصادی موقعوں کا فائدہ اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔
سنسدیہ سنکل پرییوجنا کے تحت اس پائلٹ پروجیکٹ کو بھارت کی چھ ریاستوں - مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، راجستھان، مہاراشٹر اور اوڈیشہ سے منتخب کئے گئے 17 ضلعوں کے 17 کلسٹرز سے تقریباً 250 مستفیدین کو تربیت دینے کے لیے13 مئی 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس کا افتتاح مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر، جناب بی ایل سنتوش سمیت دیگر سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔
حکومت دیہی نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کرنے اور مقامی دیہی معیشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ہنر مندی کو ایک اہم پہلو کے طور پر ترجیح دے رہی ہے۔ اس کوشش کے تحت 700 اضلاع میں سے ہر ایک کے لیے ضلع ہنرمندی منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے ہر ضلع کے لیے ایک مہاتما گاندھی نیشنل فیلو مقرر کیا ہے، جو مقامی ضروریات کے مطابق ہنرمندی کو ترتیب دینے میں مقامی ضلع کلکٹر کے ساتھ ضلع کے عوامی نمائندے کے طور پر کام کرے گا۔ اسے زرعی معیشت اور غیر زرعی معیشت میں تقسیم کیا جائے گا۔ وہاں کس طرح کی ہنرمندی کی ضرورت ہے،وہاں کس طرح کے مواقع موجود ہیں، اور ریاست اور ملک کے اندر مقامی کمیونٹی سے باہر ہنرندی کے لئے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:7074 )
(Release ID: 1838314)
Visitor Counter : 166