سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

دیہی آبادی کے لئےنئی اورابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں کے حوالے سے ٹی آئی ایچ کی کوششیں

Posted On: 07 JUN 2022 2:21PM by PIB Delhi

دیہی اورکم وسائل والےشہری اسکولوں کے طلباء کے لئےاسمارٹ بورڈ اورویڈیوزایک حسرت ناک خواب ہوسکتے ہیں،لیکن تملناڈو میں تھیروولور ضلع کے دورافتادہ علاقوں میں 450 اسکولوں کے طلباء کےلئے  اس طرح  کے خواب شرمندہ تعبیر ہوچکے ہیں۔  ان طلباء کو بہترین معیارکے ڈجیٹل وسائل تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ یہ سب  آشا کاننی کےتوسط سے ممکن ہوسکا ہے ، جو بچوں کے کلاس روم تدریسی تجربات میں اضافہ کرنےکے لئےبہترین معیار کے ڈجیٹل وسائل تک طلباء کی  آسان رسائی فراہم کرنے والاایک اپلیکیشن ہے۔

یہ اپلیکیشن نیٹ ورک سے آغاز ہےاوریہ بہت سےکام کاج کے نظاموں اور آلات کو مدد فراہم کرتا ہے اور کسی بھی زبان اور کسی بھی نصاب پر کام کرنےکے لئے اس کو ضرور ت کے مطابق ڈھالایا تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔

پرورتک ، ایک ٹکنالوجی کے اختراع کا مرکز ہےجسے  مدراس آئی آئی ٹی میں بین شعبہ جاتی سائبر فزیکل سسٹمس سے متعلق قومی مشن (این ایم- آئی سی پی ایس ) کے تحت محکمہ سائنس وٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی )کی مدد حاصل ہے ۔آشا چنئی ایک سرکاری خیراتی ٹرسٹ ہے  جو کہ  پسماندہ طبقات کی تعلیم کے لئےکام کرتاہے۔  یہ دونوں ادارےتھیروولورضلع میں ایک تجرباتی پروگرام چلا کر تمام سرکاری اسکولوں تک آشاکاننی اپلیکیشن کے استعمال کو وسعت دے رہے ہیں ۔ان کامقصد یہ ہے کہ اسےتملناڈو کے تمام اسکولوں کے ساتھ ساتھ باقی ہندوستان کے اسکولوں میں بھی دستیاب کرایا جائے ۔

        

 

ان دونوں تنظیمو ں نےایک ساتھ مل کر تھیروولور ضلع میں سیتھانجیری اورکنکماچتیرام کےمقام پر پراورتک آشادیہی ٹکنالوجی مراکز (آرٹی سی )کاآغاز کیا ہے جس کے ذریعہ کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کو دوردرازکےسرکاری اسکولوں تک پہنچایا جائے گااوردیہی علاقوں میں اسکولی طلباء کی صلاحیتوں کو بروئےکارلایاجائےگا۔ آئندہ برسوں کے دوران پورے تملناڈو میں   مجموعی طور پرر مزید 25  آر ٹی سیز قائم کرنےکا منصوبہ ہے۔

گیارہ دوسری کاروباری اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے ساتھ ملکرپرورتک نے مشن آئی ایس ٹی اےسی  ڈ ی بی  - انڈین اسپیس ٹکناٹوجیز اینڈ اپلیکیشن کنزورشیم ڈیزائن بیورو کے تحت  گہری ٹکنالوجی  اور انجینئرنگ کے علاقے میں ایک کنزورشیم کا آغاز کیا ۔اس کے تحت خلائی ٹکنالوجیوں کے لئے ایک بھرپور آتم نربھر ماحولیاتی نظام قائم کرنے پر توجہ دی جائے گی ۔ ان ٹکنالوجیوں میں  خلا تک ضرورت کے مطابق  رسائی ، تیز رفتارلانچنگ کی صلاحیت   ، سٹیلائٹس ، سینسرس ، آئندہ نسل کے مواصلات  جیسے  6 جی ، سٹیلائٹ اعداد وشمار  اور اس کے اپلیکیشنس شامل ہیں ۔

کنزورشیم خلائی گاڑی (ہلکے اور بڑے راکٹ) کی ڈیزائننگ اور تیاری ،  متعدد اور تیز رفتار راکٹ داغنےکی صلاحیتیں  ، سٹیلائٹ ڈیزائن ، مینوفیکچرنگ ، پرزور کو جوڑنا  اور فیبریکیشن ، سافٹ ویئر ، ہارڈ ویئر  اور مواصلات کے عناصر ، سائبر / مواصلات کی سیکورٹی  اور فزیکل سیکورٹی  کی شکل میں سٹیلائٹس کے سیکورٹی نظام اسی کے ساتھ ساتھ زمینی اسٹیشن ، ڈیٹا پروسیسنگ ، مواصلات اور جیو اسپیشل اپلیکیشن کے شعبوں کےلئے انضمام پر کام کرے گا ۔

آر اےایس اے (ری جنریٹو ایگریکلچراسٹیک آرکیٹکچر ) ، جو کہ بی این وائی میلن  کےساتھ تال میل کرکے  پرورتک کے ذریعہ شروع کیا جانے والا  ایک مجوزہ ٹکنالوجی  پر مبنی پروگرام ہے ۔  اس کے ذریعہ  زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کی غرض سے کسانوں کو ان کی  کھیتی اور فصل کٹائی کے کاموں کی نگرانی اور بہتری میں فعال طریقے سے مدد دی جاسکے گی ۔  اس پروگرام کے تحت  شروع سے آخر تک  تمام مراحل سے تعلق رکھنے والے مسائل پر بھر پور توجہ دی جائے گی ، جن میں بوائی سے قبل  ، بوائی  ،  فصل کٹائی، ذخیرہ کاری/ لدان ، مارکیٹنگ  اور ادائیگی وغیرہ مسائل شامل ہیں ۔

 

       

آئی آئی ٹی ایم پرورتک ٹکنالوجیز فاؤنڈیشن نے سونی کےساتھ ملکر ہندوستان کےنوجوانوں کو سونی  اسپریسینس  ٹی ایم بورڈ کا استعمال کرتےہوئے  ہندوستان میں سماجی اہمیت رکھنے والےمسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے دعوت دی۔ چیلنج میں شرکت کرنے والوں نے بورڈ کی خصوصیات کا استعمال کیا اوراپنےحل کے تصورکا ایک ثبوت پیش کیا ۔ اس چیلنج کا اعلان ہندوستان بھر میں کیا گیا تھا اور معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنےوالے افرادنےاس میں شرکت کی ۔

 

**********

 

 

ش ح ۔س ب۔ف ر

U.No:7067



(Release ID: 1838176) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu